تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ

لکھنو۔17اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش حکومت کی کمیٹی نے سہارنپور فسادات کو بی جے پی ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیزی کا نتیجہ قرار دیا ۔ اس کمیٹی نے فسادات پر قابو پانے میں مقامی عہدیداروں کی کوتاہیوں کو ذمہ دار قرار دینے کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کی فائدہ حاصل کرنے کی ناپاک کوشش کا بھی تذکرہ کیا ہے ۔ سہارنپور فسادات ک

سیول نافرمانی تحریک شروع کرنے عمران خان کا اعلان

اسلام آباد ۔ /17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اپوزیشن لیڈر عمران خان نے آج نواز شریف حکومت کے خلاف ’’سیول نافرمانی تحریک‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تاجر کے اقتدار میں ملک کا مستقبل انتہائی تاریک ہے ۔ دوسری طرف علامہ طاہر القادری نے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے ۔ عمران خان نے اپنے حامیوں سے خ

جرمنی نے کلنٹن اور کیری کی جاسوسی کی: درشپیگل

برلن۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت جرمنی نے اخبارات اور دونوں نشریاتی اداروں کو بتایا ہے کہ ریکارڈ کی گئی فون کال ایک غلطی تھی۔ جرمن جریدے درشپیگل نے جرمن جاسوس اداروں پر امریکی سینیٹر ہلری کلنٹن اور امریکی وزیر جان کیری کی جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ میگزین کا کہنا ہے کہ جرمن جاسوس اداروں نے 2013 میں جان کیری کی ایک فون کال کو

جمہوریت کو کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے: سراج الحق

کراچی۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ساری ملکی قیادت آپسی اختلافات بھلاکر آئین بچانے میں لگی ہے، کسی صورت جمہوریت ناکام نہیں ہونے دینگے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کا ایسا حل نکالنا ہے جو حکومت اور عمران خان دونوں کو قبول ہو۔ کراچی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن

اسرائیل کی سیکیورٹی کو نظرانداز کرنے پر کوئی معاہدہ نہیں

یروشلم۔17اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے آج کہا کہ وہ سفارتی کامیابی کے ساتھ اپنی فوجی ناکامی کو چھپانے کیلئے حماس کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔ اگر اسرائیل کی سلامتی کو نظرانداز کیا جاتا ہے تو غزہ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ دونوں جانب معاہدہ اُسی وقت ہوسکتا ہے جب اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے ۔

مغرب کو دولت اسلامیہ کے خلاف ’پیڑھیوں کی جدوجہد‘ درپیش

لندن۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے آج کہا کہ مغربی ممالک کو دولت اسلامیہ کے زہریلے اور انتہا پسند نظریہ کے خلاف ’پیڑھیوں کی جدوجہد‘ درپیش ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تحریک برطانیہ کے لئے راست خطرہ ہے۔ وزیراعظم برطانیہ نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ ان کی سیاسی زندگی کے باقی برسوں میں یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ روزنا

ٹی وی رپورٹر پر حملہ کے خلاف دھرنا

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( سیاست نیوز ) تلگو ٹی وی چینل کے رپورٹر پر میر پیٹ پولیس کے مبینہ حملہ کے خلاف ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر زون دفتر کے روبرو صحافیوں نے دھرنا منظم کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میرپیٹ علاقہ میں شراب کی دکانات کے قریب کھلے عام مہ نوشی کا پردہ فاش کرنے کی غرض سے ویڈیو گرافی کرنے والے رپورٹر نوین یادو پر میر پیٹ پولیس عملے نے م

عراق کے اہم ڈیم پر کرد فوج کا کنٹرول

بغداد۔17اگست ( سیاست ڈاٹ کام)امریکی جنگی طیاروں کی پشت پناہی میں کُرد فوج نے جہادیوں کے زیرقبضہ عراق کے سب سے بڑے ڈیم پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ اس ڈیم پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی اس لڑائی میں قبائیلیوں اور سکیورٹی فورسیس نے سرگرم حصہ لیا ۔ بغداد کے مغربی علاقوں میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسیس کے درمیا

غزہ میں پانی کی قلت‘ بارش نہ ہونے سے اور شدید ہوگئی

غزہ سٹی۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہزاروں فلسطینی پانی کی قلت کی وجہ سے نہانے کے لئے کافی پانی حاصل نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے انھیں ایک ایک ماہ تک نہانے کا موقع نہیں ملتا۔ شدید گرمی جس میں درجہ حرارت 34 درجہ سیلسیس ہوگیا ہے، 2 لاکھ 18 ہزار پناہ گزین اقوام متحدہ کے زیر انتظام 87 اسکولس میں پناہ گزین ہیں تاکہ اسرائیل اور حماس کی جنگ کا شکار ہو