اسرائیل نے غزہ میں 72 گھنٹوں کی جنگ بندی 4 گھنٹے میں ہی توڑدی، مزید 70 فلسطینی جاں بحق

غزہ۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا کے مختلف ملکوں میں آج بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ فلسطین کے علاقہ مغربی کنارہ، نابلس، اردن، انڈونیشیا، ہندوستان اور دیگر مسلم ممالک میں اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کئے گئے۔ اسرائیل نے غزہ میں 72 گھنٹوں کے لئے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، لیکن اس نے یہ جنگ بندی 4

کراچی میں31 نعشیںدستیاب

کراچی یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی شہر کراچی میں عید کے دوسرے دن سمندر میں نہاتے ہوئے غرقاب 10 مزید افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اب تک سمندر سے برآمد لاشوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے۔

وسطی افریقی جمہوریہ میں جھڑپیں، 22 افراد ہلاک

بنگویکم اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بحران کے شکار افریقی ملک وسطی افریقی جمہوریہ میں اینٹی بلاکا اور سلیکا ملیشیا کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افریقن امن فورس کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ جھڑپیں بدھ کو شمال مشرقی شہر بتانگافو میں اس وقت ہوئیں جب اینٹی بلاکا تنظیم کے جنگجو اس شہر میں داخل ہوئے او

بنگلہ دیش میں ٹرین ۔بس تصادم ،11 افراد ہلاک

ڈھاکہ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش میں بغیر پہرے کی ایک ریلوے کراسنگ کے پاس ٹرین اور بس کے تصادم سے کم از کم 11 افراد جن میں سے بیشتر خواتین اور بچے تھے ہلاک ہوگئے اور دیگر 56 افراد زخمی ہوئے ۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جنوب مغربی علاقہ جھینائیدا کالی گنج میں 3.45 بجے شب پیش آیا ۔ واقعہ کے بعد کھُلنا اور باقی بنگلہ دیش کے درمیان ریل

لیبیا کی سرحد پر فائرنگ دو مصری ہلاک

تیونس یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا اور تیونس کی سرحد پر سرحدی محافظین کی فائرنگ کے نتیجے میں دو مصری شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں مصری شہری لیبیا میں افراتفری کے باعث تیونس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ لیبیا کے سرحدی محافظن نے فائر کھول دیا۔ ۔ تیونسی سرکاری ذرائع نے دو مصری افراد کی ہلاکت کی تصدی

الجیریا میں زلزلہ ، 6 اموات

الجزائر ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) الجیریا کے دارالحکومت میں 6 افراد ہلاک ہوگئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے جبکہ آج صبح 5.6 شدت کے زلزلہ نے تمام علاقوں میں خوف و ہراس پیدا کردیا۔ ایمرجنسی محکمہ کے عہدیدار نے کہاکہ اموات کی تعداد ابتداء میں 4 بتائی گئی تھی۔ مہلوکین میں سے بعض زلزلہ کے محوخواب تھے۔ وزارت صحت نے بتایاکہ 420 افراد زخمی ہوئے ہیں

بغداد میں بم دھماکے ،10 افراد ہلاک :پولیس

بغداد یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام )بغداد کے دو اضلاع میں بم دھماکوں سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور دیگر 29 زخمی ہوگئے ۔ پولیس اور ہسپتال کے ذرائع کے بموجب شمالی صدر سٹی میں ایک کار بم دھماکہ ہوا یہ شہر نماز جمعہ کے بعد عام طور پر حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ کم از کم 7 افراد ہلاک اور دیگر 21 زخمی ہوگئے جبکہ وسطی فولانی چوک کے قریب مسجد کے ر

اسرائیل کی حمایت پر بی بی سی کیخلاف احتجاج

لندن یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام)کئی برسوں سے جاری ایک پیچیدہ بنا ہوا تنازعہ جس کا بظاہر اختتام ہوتا نظر نہیں آتا ہے۔ ماسوا اس کے کہ عالمی ابلاغ ادارے دن بھر کے دوران اس بارے میں چند منٹوں پر مشتمل ایک مختصر اور جامع نوعیت کی خبر نشر کر دیتے ہیں۔ یہ غالباً ناگزیر ہے کہ جانبداری کے الزامات ہر باراسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والے

اسرائیل پرجنگی جرائم کے مقدمہ کیلئے صدرفلسطین پر دباؤ

غزہ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام )فلسطینی صدر محمود عباس اسرائیل کے خلاف غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم پر مقدمہ چلانے کے لیے حماس سمیت تمام فلسطینی گروپس کی جانب سے تحریری حمایت کے خواہاں ہیں۔ محمود عباس ماضی میں اسرائیل کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے میں تامل کا شکار رہے ہیں کیونکہ انھیں یہ خدشہ لاحق رہا ہے کہ ان ک

مظفر علی کو راجیو گاندھی نیشننیشنل سدبھاؤنا ایوارڈ

نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) معوف فلم ساز مظفر علی کو راجیو گاندھی نیشنل سدبھاؤنا ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ قومی یکجہتی ‘ امن اور خیر سگالی کیلئے ان کی خدمات کے عوض یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے ۔ یہ ایوارڈ ایک توصیف نامہ اور پانچ لاکھ روپئے پر مشتمل ہوتا ہے ۔ انہوں نے امراؤ جان کے علاوہ خزاں اور گمان جیسی فلمیں بنائی تھیں۔

’’بھوپال گیس المیہ میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا ‘‘

نیویارک ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) سن 1984 کے بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین کیلئے بڑے جھٹکے میں یہاں کی امریکی عدالت نے رولنگ دی ہیکہ یونین کاربائیڈ کارپوریشن (یو سی سی) کے خلاف کیمیکل پلانٹ سے زہرآلود مادوں کے اخراج کے سلسلہ میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم ’ارتھ رائیٹس انٹرنیشنل‘ نے بھوپال کے مکینوں کی طرف سے نیویار

سونیا گاندھی ‘ لوک سبھا میں دوسری قطار میں بیٹھ گئیں

نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج کچھ دیر کیلئے دوسری قطار کی نشست سنبھال لی تھی کیونکہ جب وہ ایوان میں داخل ہوئیں اس وقت آر جے ڈی کے رکن پپو یادو اور کانگریس کے جیوتر آدتیہ سندھیا پہلی قطار میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ حالانکہ سندھیا اور پپو یادو دونوں اپنی نشستوں سے اٹھ گئے اور سونیا گاندھی کو وہاں بیٹھن

حکومت 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کے عہد کی پابند

نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں برقی کی قلت کو سابقہ یو پی اے حکومت کی کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ پالیسیوں میں نقائص کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر توانائی مسٹر پیوش گوئل نے آج کہا کہ مودی حکومت ایک سہ رخی حکمت عملی اختیار کریگی تاکہ ملک میں برقی کی پیداوار میں اضافہ ہو اور چوبیس گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ م