یوکرین میں چار ماہ کے دوران 1,543 ہلاکتیں

اقوام متحدہ ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جاریہ سال کے ماہ اپریل کے وسط سے یوکرین میں شروع ہوئی لڑائی میں اب تک 1543 افراد ہلاک اور 4396 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ کل منعقدہ ایک رسمی اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل برائے حقوق انسانی ایوان سیمونووک نے یوکرین کی تازہ ترین رپ

اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کے مقدمہ کا امکان

دی ہیگ ، 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ فلسطین نے رواں ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ اگر دی ہیگ میں جرائم کی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلا تو وہ اس کیس میں فریق ضرور بنے گا۔ اسرائیل نے غزہ پر 8 جولائی سے بربریت جاری رکھی ہوئی ہے۔

نواز شریف کو ہندوستان کیساتھ ناخوشگوار تعلقات کا افسوس

اسلام آباد ۔ 9 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سب سے اہم پڑوسی ہندوستان کیساتھ پاکستان کے تعلقات خوشگوار نہیں ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار ہوں ۔ نواز شریف قومی سلامتی کونفرنس سے خطاب کررہے تھے، جس میں وزرائے اعلیٰ ، وزراء ، تمام س

’’عمران خان اور طاہر القادری حصول اِقتدار کے خواہاں‘‘

ہائی ویکمب ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جمعیت مشائخ پاکستان کے قائد اور دربار عالیہ حضوع محدث کبیر پاکستان فیصل آباد کے سجادہ نشین پیر محمد فضل حق نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخواہ میں اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے غیرسنجیدہ سیاست کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ طاہرالقادری اور عمران خان موجودہ نظام کو مفلوج کرکے آسان راستہ کے ذریعہ اقتدار حاصل کرن

لڑکیوں کے جینس پہننے اور موبائیل استعمال کرنے پر امتناع

مظفر نگر 9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مقامی پنچایت نے لڑکیوں کے جینس پہننے اور موبائیل فون رکھنے پر امتناع عائد کردیا ہے۔ پنچایت کا یہ دعویٰ ہے کہ اِس کی وجہ سے انتہائی خراب اثر پڑرہا ہے اور یہ چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں اضافہ کی بھی اہم وجہ ہے۔ گجر فرقہ کی پنچایت نے کل داڑواڑ دیہات میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔ پنچایت نے اپنا حکم جاری کرت

مودی نے جسونت سنگھ کی عیادت کی

نئی دہلی ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج علیل لیڈر جسونت سنگھ کی عیادت کی جو اپنے گھر میں گرنے سے زخمی ہوئے تھے انہیں مصنوعی آلہ تنفس پر رکھا گیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے جسونت سنگھ کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔

چین کو حریف نہ سمجھیں، امریکہ کا ہندوستان کو مشورہ

نئی دہلی 9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کو بہتر روابط کے لئے واشنگٹن اور چین کے مابین کسی ایک کا انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اُسے بیجنگ کو اپنا حریف بھی نہیں سمجھنا چاہئے۔ امریکی ڈیفنس سکریٹری چک ہیگل نے آج یہاں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اور امریکہ اپنے دفاعی روابط کو وسعت دیں اور سکی