یلاریڈی میں جرائم و حادثات

یلاریڈی ۔ 13اگست ( ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی مستقر پر بی سی کالونی میں رات دیر گئے تین مکانات میں سرقہ واردات پیش آئی۔ کالونی کے لوہیتم‘سائیلو ‘ سرینواس ریڈی نے اتوار کوقفل ڈال کر اپنے رشتہ داروں کے ہاں گئے جس پر رات دیرگئے سارقوں نے ان کے گھروں میں قفل شکنی کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر سامان بکھیر دیا ۔صبح جب مقامی افراد نے ق

جملہ 355747 میں سے 214984 طلبہ میں اسکالر شپس کی تقسیم

مرکزی حکومت کی پری ،پوسٹ میٹرک اور میٹرک کم مِنس اسکالر شپس برائے سال 2013-14
جملہ 355747 میں سے 214984 طلبہ میں اسکالر شپس کی تقسیم
مابقی 140763 طلبہ کیلئے اسکالر شپس کی عنقریب اجرائی
منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

مودی حکومت میں فرقہ وارانہ فسادات میں اضافہ: سونیا

تھرواننتھاپورم 12 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) صدرکانگریس سونیا گاندھی نے آج مودی حکومت کو فرقہ وارانہ فسادات پر تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور دعوی کیا کہ بی جے پی برسراقتدار آنے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں ان واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ فرقہ وارانہ فسادات عوام کو مذہبی خطوط پر تقسیم کرنے کی دانستہ کوشش کا حصہ ہیں ۔ لوک سبھا

بان کی مون کو غزہ میں دیرپا جنگ بندی کی امید

اقوام متحدہ 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے آج خبردار کیا کہ اگر غزہ میں جاری تنازعہ کے اثرات کو نظر انداز کردیا گیا تو فریقین کے مابین ایک بار پھر تشدد و انتقام کا دور شروع ہوجائیگا ۔ انہوں نے تاہم اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین کے مابین جلد ہی دیرپا جنگ بندی معاہدہ جوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام مت

شمالی عراق کو افواج بھیجنے پر برطانیہ کا غور !

لندن 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے موقف میں صریح تبدیلی کرتے ہوئے برطانیہ ‘ شمالی عراق میں اپنی افواج بھیج سکتا ہے تاکہ وہاں پناہ گزینوں کو آئی ایس آئی ایس کے اثر والے علاقوں سے نکالا جاسکے ۔ برطانیہ نے پہلے یہ امکان مسترد کردیا تھا کہ وہ اپنی افواج کو عراق میں استعمال کریگا تاہم حکومت نے آج کہا کہ وہ انسانی بنیادوں پر شمالی عراق کو ا

انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن

اسلام آباد 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے مخالفین کے ساتھ ایک طرح سے نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آج اعلان کیا کہ گذشتہ سال کے انتخابات میں دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا ایک کمیشن قائم کیا جائیگا ۔ انہوں نے قوم کے نام خطاب میں یہ اعلان کیا گیا ۔ ٹی وی سے یہ خطاب راست نشر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ

لالو پرساد یادو سے اتحاد ‘ بی جے پی کے زہر کوختم کرنے کی دوا : نتیش کمار

مدھوبنی 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) لالو پرساد یادو سے اتحاد کی مدافعت کرتے ہوئے جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار نے آج کہا کہ بہار میں سکیولر جماعتوں کا اتحاد بی جے پی کی فرقہ پرستی کے زہر کو توڑنے دواکا کام دیگا ۔ بی جے پی اقتدار پر آنے کے بعد ملک میں فرقہ واریت کا زہر پھیلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لالو پرساد کی آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد سکیولر ووٹوں