دہلی : 50 سال پرانی عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک
نئی دہلی، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی دہلی کے اندرلوک علاقہ میں آج ایک چار منزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ بارہ افراد کو ملبے کے نیچے سے بچا کر فوری اسپتالوں سے رجوع کردیا گیا ہے۔ پانچ بچوں اور تین خواتین کے بشمول دس افراد اس واقعہ میں ہلاک ہوگئے۔ بچاؤ کام ہنوز جاری ہے۔ ایک فائر عہدہ دار نے کہا کہ