پوچھ گچھ کے دوران سب انسپکٹر پر حملہ

الہ آباد۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک پولیس اہلکار پر ایک شخص نے تیز دھار والے ہتھیار سے اس وقت حملہ کردیا جب وہ مذکورہ شخص سے خود اس کی بیوی کے اغواء کئے جانے سے متعلق پوچھ گچھ کررہا تھا۔ کھیری کے SHO راجیش سنگھ نے بتایا کہ سب انسپکٹر رام جیادان پال جوکھیری پولیس اسٹیشن کے تحت لیڈیاری پولیس چوکی کا انچارج ہے، پرپھول چند کیسر وانی نامی شخ

مزاج خراب ہونے سے شرکت نہیں کرسکا : منوج کمار

ممبئی ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) اداکاری کے شعبہ میں شہنشاہ جذبات کو اپنا گرو تسلیم کرنے والے منوج کمار نے کہا کہ یوسف صاحب کی سوانح عمری کی رسم اجرائی تقریب میں حالانکہ انہیں مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ خرابی صحت کی بنیاد پر شرکت نہیں کرسکے ورنہ ایسا کبھی ہوسکتا ہے کہ یوسف صاحب کی جانب سے مدعو کیا جائے اور وہ (منوج) شرکت نہ کریں۔ منوج کمار ج

چوٹالا کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سی بی آئی سے عدالت کی جواب طلبی

نئی دہلی ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالا کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سی بی آئی کی رائے طلب کی ہے۔ چوٹالا ٹیچرس ریکروٹمنٹ کیس میں 10 سال کی سزائے قید بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی عبوری ضمانت کی میعاد میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرنے کی درخواست داخل کی ہے کیونکہ وہ اپنے آنجہانی بھائی ک

اردو ادب اور صحافت

ڈاکٹر سید بشیر احمد

اردو نہ صرف برصغیر کی رابطہ کی زبان ہے بلکہ اب تو یہ مختلف بیرونی ممالک میں بھی بولی اور سنی جاتی ہے ۔اردو کاوجود ہندوستان میں ہوا اور یہ اپنی ارتقائی منزلیں طئے کرتے ہوئے بولی سے ادبی اور علمی زبان بن گئی۔

ترجمہ غالب اورخوشونت سنگھ کا ایک یادگار خط

ڈاکٹر حسن الدین صدیقی
زیر نظر مضمون میرے سابقہ مضمون ’’پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے‘‘( سیاست 26 اپریل 2014) کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ پچھلے مضمون میں غالب کی متنوع شخصیت کا ایک مختصر خاکہ پیش کیا گیا تھا اور اب غالب کے ترجمہ کے تعلق سے سردار خوشونت سنگھ کے ایک خط کے حوالے سے کچھ باتیں قلمبند کی جارہی ہیں جس کی اب ایک یادگار حیثیت ہے۔

قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو دمہ کا زیادہ خطرہ

قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو ان بچوں کی بنسبت جو مدت حمل کی میعاد مکمل ہونے کے بعد پیدا ہوتے ہیں بچپن میں دمہ کا مرض لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔ 15 لاکھ بچوں پر مشتمل ایک عالمگیر تحقیق سے پتہ چلا کہ دمہ لاحق ہونے یا دمہ کی علامات ظاہر ہونے کا خطرہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو سابقہ اندازوں کی بنسبت کہیں زیادہ ہے ۔ اس کے عل

یرقان(بالغوں میں)

یرقان ایک ایسی کیفیت ہے جس میں جلد سفید پڑجاتی اور آنکھیں زرد ہوجاتی ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب خون میں بہت زیادہ ’’بلی روبن‘‘ ہو ۔ بلیروبن جگر میں بنتا ہے۔ خون کی مصنوعات سے پیدا ہوتا ہے اور آنتوں میں خارج ہوتا ہے۔ مثانہ کے غدود اور صفرے کے اخراج کی نالیوں کے راستے سے یہ نظام ہضم کے عمل کا ایک حصہ ہے۔ بعض بلیروبن آنتوں میں دوبارہ