وزیراعظم نیپال کا دورۂ چین

کھٹمنڈو ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیپال سشیل کوئرالا 5 جون کو چین کے دورہ پر روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ چائنا۔ ساؤتھ ایشیا ایکسپوزیشن کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ دورہ ہند کے بعد کوئرالا کا یہ دوسرا بیرونی دورہ ہوگا۔ وہ وہاں نیپالی پویلین کے افتتاح کے بعد کلیدی خطاب بھی کریں گے۔

فرانسیسی جہادی گروپ کیخلاف کارروائی میں چار گرفتاریاں

پیرس، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) چار افراد کو آج فرانسیسی جہادی رکروٹرز کے خلاف کارروائی میں گرفتار کرلیا گیا، اس ملک کے اعلیٰ سکیورٹی عہدہ دار نے ایک روز بعد یہ بات کہی جبکہ حکام نے یہودی میوزیم میں پیش آئی مہلک شوٹنگ میں ایک مشتبہ فرانسیسی کو حراست میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ گرفتاریاں ایسے وقت ہوئی ہیں جبکہ تحقیقات کاروں نے ایک مشتبہ

عراق کے شہر فلوجہ میں بے چینی، 12 افراد ہلاک

بغداد ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) تنازعہ کا شکار شہر فلوجہ اور اس کے مضافات میں جھڑپوں اور شلباری کے نتیجہ میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ شہر کے صدر دواخانہ کے ڈاکٹر احمد شامی نے کہا کہ کل بے چینی کے نتیجہ میں 36 افراد زخمی ہوئے تھے۔ شہر اور مضافات کے کئی علاقوں پر حملے کئے گئے تھے۔ قبائلی سردار محمود ازذبیع نے کہا کہ دوپہر کے وقت تشدد پھو

بن غازی میں تازہ جھڑپیں، 16 افراد ہلاک

بن غازی (لیبیا) ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسلام پسندوں اور ایک باغی جنرل کی وفادار فوجوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں کم از کم 16 افراد شورش زدہ مشرقی شہر بن غازی میں ہلاک ہوگئے۔ اسلام پسند بشمول انصارالشرعیہ عسکریت پسندوں نے خصوصی فوج کے ایک اڈہ پر حملہ کردیا جو باغی جنرل خلیفہ ہفتار کی وفادار فوج کا تھا جس کے نتیجہ میں جھڑپ کا آغاز ہوگ

افغان چناؤ کے مخالف طالبان کا ووٹروں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ

کابل ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) طالبان شورش پسندوں نے افغانستان کے جاری صدارتی انتخابات کے دوران حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے اور رائے دہندوں کو مشورہ دیا ہیکہ وہ مراکز رائے دہی سے دور رہیں تاکہ امکانی موت یا زخمی ہونے سے بچ سکیں۔ صدر حامد کرزئی نے کہا کہ 14 جون کو افغانستان میں رائے دہی ہونے والی ہے جس کے ذریعہ اشرف غنی یا عبداللہ عبداللہ کی

نواز شریف کیساتھ ہند میں اسکولی بچہ جیسا برتاؤ

اسلام آباد ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاستدان بننے والے عمران خان نے کہا ہیکہ نواز شریف سے ان کے دورہ ہندوستان کے دوران اسکولی بچہ جیسا برتاؤ کیا گیا اور فولاد کی صنعت کے ایک بڑی ہندوستانی شخصیت کے وطن کو ان کے دورہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستانی وزیراعظم کی غلط ترجیحات کی عکاسی ہوتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے

وزراء اور اُن کے قلمدان

حیدرآباد۔/2جون، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے وزراء کیلئے قلمدانوں کا اعلان کردیا ہے۔ چیف منسٹر نے اپنے پاس مختلف طبقات کی بھلائی سے متعلق تمام قلمدان رکھے ہیں۔ وزراء اور قلمدانوں کی تفصیل اس طرح ہے:
کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر

وزیراعظم کی جانب سے نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کا خیرمقدم

نئی دہلی۔2جون ( پی ٹی آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے اور وعدہ کیا کہ نئی ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے مرکزی امداد کی فراہمی کے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ۔ مسٹر نریندر مودی نے مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ملک کی 29ویں ریاست کے پہلے چیف منسٹر بن جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے تلنگانہ

ادھو ٹھاکرے وزیراعلیٰ مہاراشٹرا کیلئے شیوسینا امیدوار

ممبئی ۔ 2 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کے عہدہ کے لئے پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔ شیوسینا نے اپنی حلیف جماعت بی جے پی کے سینئر لیڈر گوپی ناتھ منڈے پر بھی تنقید کی کہ موصوف مرکزی وزارت کا قلمدان حاصل کرنے کے باوجود بھی مہاراشٹرا کی وزارت اعلیٰ کی ک

2G اسکام: اے راجہ اپنے دفاع کیلئے بطور گواہ پیش ہوں گے

نئی دہلی۔ 2؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ 2G اسپکٹرم کیس میں ایک خصوصی عدالت نے سابق ٹیلی کام منسٹر اے راجہ کی اس درخواست کو منظور کرلیا ہے جہاں انھوں نے اپنے دفاع کے لئے گواہ کی حیثیت سے پیش ہونے کی خواہش کی۔ خصوصی سی بی آئی جج او پی سینی نے سی بی آئی کی جانب سے راجہ کی درخواست پر کوئی اعتراض نہ کرنے پر اسے منظور کرلیا اور اس طرح گواہ کے بیان ک

داخلی سلامتی کو مستحکم کرنے منصوبہ پر زور

نئی دہلی 2 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) داخلی سلامتی کی صورتحال کے نتیجہ میں حکومت کے ترقیاتی پروگرامس متاثر ہونے جیسے الزامات کا نوٹ لیتے ہوئے وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ نے آج سکیوریٹی ایجنسیوں کے سربراہان اور نیم فوجی دستوں سے کہا کہ وہ فوری طور پر ملک میں داخلی سلامتی کے ڈھانچہ کو مستحکم کرنے کیلئے ایک حکمت عملی تیار کریں ۔ وزیر داخلہ

آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، 7زخمی

ادھاگامنڈلم (اوٹی)۔ 2؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ملک کی قدیم ترین آرڈیننس فیکٹری جو ارونگڈو میں واقع ہے جسے کور ڈائیٹ فیکٹری کے نام سے جانا جاتا ہے، وہاں رونما ہوئے ایک دھماکہ میں سات ورکرس زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ فیکٹری کے ایک گوشہ میں دھماکو اشیاء کا اسٹاک موجود تھا۔ ڈرلنگ مشین سے نکلنے والی چنگاریوں سے دھماکو اشیاء شعلہ پوش ہوکر