لالو کو میسا بھارتی کی کامیابی کا یقین

پٹنہ ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کو اپنی بیٹی میسا بھارتی کی کامیابی کا پورا یقین ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ شتروگھن سنہا پر دی جارہی ہے لیکن ’’ہم جانتا ہوں‘‘ کہ میسا بھارتی کی کامیابی کئی حیران کن نتائج کا حصہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہار کی خوشحالی ہر ایک امیدوار چاہے اس کا تعلق کسی بھی

بہار میں پانچ مشتبہ نکسلائیٹس گرفتار

پٹنہ ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی فورسیس نے مشرقی چمپارن ضلع سے پانچ مشتبہ نکسلائیٹ کیڈرس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ جات بھی ضبط کرلئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی قیادت میں افواج کی ایک مشترکہ جمعیت نے برڈیشن پور۔ راجے پور نکسلائیٹس کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کے دوران مشتبہ ماؤسٹوں کو گرفتار کرلیا جن کی شن

رابن دھون، بحریہ کے نئے سربراہ

نئی دہلی ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایڈمرل رابن کے دھون نے آج بحریہ کے سربراہ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ یاد رہے کہ یہ عہدہ ایڈمرل ڈی کے جوشی کے استعفیٰ کے بعد گذشتہ دو ماہ سے مخلوعہ تھا۔ آبدوز کشتی اور بحریہ میں دیگر حادثوں کے بعد جوشی اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ 59 سالہ دھون قبل ازیں بحریہ کے نائب سربراہ تھے۔ ایڈمرل جوشی کے مستعف

شاہنواز حسین کو بھاگلپور سے تیسری کامیابی کا یقین

بھاگلپور ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے مشہور و معروف سلک ٹاؤن سے انتخابات میں جیت کی ہیٹ ٹرک پر نظر رکھنے والے بی جے پی کے مسلم امیدوار شاہنواز حسین کو اس بات کا یقین ہیکہ بی جے پی کو ایل جے پی کے ساتھ سیاسی اتحاد انہیں دلت ووٹس دلانے میں کامیاب ہوگا۔ آر جے ڈی کے شیلیش کمار، جے ڈی (یو) کے ابو قیصر اور بی ایس پی امیدوار نوشابہ خانم سے

دہلی اسمبلی کی تحلیل میں کوئی رکاوٹ نہیں : سپریم کورٹ

نئی دہلی 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ صدر جمہوریہ کی جانب سے دہلی اسمبلی کو تحلیل کرنے اور تازہ انتخابات کے انعقاد میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے ۔ تاہم آر ایم لودھا کی قیادت والی ایک بنچ نے واضح کیا کہ صدر جمہوریہ کو چاہئے کہ و ہ حقائق اور حالات کی مطابقت میں فیصلہ کریں۔ بنچ نے کہا کہ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ صدر جمہور

پانچویں مرحلے کی پولنگ پُرامن، عوام کا جوش و خروش

نئی دہلی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے اب تک کے سب سے بڑے مرحلے میں تقریباً 116 ملین رائے دہندگان نے 12 ریاستوں سے 121 ارکان پارلیمنٹ کا انتخاب کیا ہے، ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینس میں بند ہے۔ رائے دہی کا یہ اہم ترین مرحلہ بحیثیت مجموعی پرامن رہا تاہم تشدد اور گڑبڑ کے چند واقعات پیش آئے۔ الیکشن کمیشن

مودی’ وکاس‘ نہیں ’ویناش پرش ‘: اوما بھارتی

نئی دہلی 17 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے انتخابی حربہ کے طور پر بی جے پی کی سینئر پارٹی لیڈر اوما بھارتی کا ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں اوما بھارتی نے بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کو وناش پرش ( تباہی کا ذمہ دار ) قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ گجرات میں جو ترقی کے دعوے کئے جارہے ہیں وہ سب کھوکھلے اور بے بنیاد ہیں۔ یہ آڈیو

الیکٹرانک مشین میں خرابی پیدا کرنے والا ایجنٹ گرفتار

کیندراپاڑہ (اڈیشہ) ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیڈراپاڑہ ڈسٹرکٹ میں موضع مولاساہی کے بوتھ نمبر 193 میں اپوزیشن کانگریس کے ایک الیکشن ایجنٹ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں خرابی پیدا کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ اطراف و اکناف کے دیگر پولنگ بوھتوں سے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں پائی جانے والی تکنیکی خرابیوں کی شکایت م

شمالی عراق میں عسکریت پسندوں کا حملہ

موصل 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خودکار اسلحہ سے لیس عسکریت پسندوں نے شمالی عراق میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کردیا جس میں 15 فوجی اور ایک سینئر پولیس عہدیدار ہلاک ہوگئے۔ پولیس عہدیدار کی موت ایک اور علیحدہ حملہ میں واقع ہوئی۔ مہالابیا علاقہ میں عسکریت پسندوں کے حملہ سے 15 فوجی زخمی ہوگئے اور ایک پولیس کرنل ہلاک ہوگیا۔ عراق فوج پر 17 فروری سے

چادر گھاٹ کے قریب گہرے گڑھے میں لاری الٹ گئی، 2 ہلاک

حیدرآباد 17 اپریل (سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں 2 مزدور ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ صبح کی اولین اوقات میں اس وقت پیش آیا جب سمنٹ سے لدی ہوئی ایک لاری میٹرو ریل کے کھڈے میں گر کر پلٹ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس موقع ایک بڑا سانحہ ٹل گیا چونکہ پلر کیلئے کھودے گئے کھڈے میں تقریبا 10 مزدور