ہندوستان ،نیپال اور بھوٹان مشترکہ تحفظاتی کوششوں سے متفق

تھمپو 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان ،نیپال اور بھوٹان نے کنچن چنگا کے تحفظ کے لئے مشترکہ طور پر کوششوں سے اتفاق کرلیا۔ یہ پہاڑی سلسلہ تینوں ممالک کے سرحدی علاقوں سے گذرتا ہے اور اس کے سبز زاروں میں حیاتیاتی تنوع کے نباتات اور حیوانات پائے جاتے ہیں۔ ہمالیائی علاقہ میں اس حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی سخت ضرورت ہے ۔ ماہرین کے کئی مشاورتی

لاپتہ طیارہ کی روبوٹ آبدوز کے ذریعہ تلاش پانچویں مہم

پرتھ 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ایک چھوٹی آبدوز کشتی جو حادثہ کا شکار ملایشیائی جیٹ طیارہ کی تلاش کیلئے بحر ہند میں تعینات کی گئی تھی اپنی حدود سے ماوراء سفر کرتے ہوئے لاپتہ طیارہ کے ملبہ کی تلاش کی پانچویں مہم پر روانہ ہوگئی ۔خود اختیار زیر آب گاڑی بلیو فن 21 امریکی بحریہ کی تحقیقاتی آبدوز ہے جو جنوبی بحر ہند میں حادثہ کا شکار طیارہ کا م

ماؤنٹ ایورسٹ سے برف کا تودہ گرنے کا حادثہ ،13 ہلاک

کھٹمنڈو 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ماؤنٹ ایورسٹ سے کھسک کر گرنے والے ایک زبردست برف کے تودے سے کم از کم 13 نیپالی شیرپا گائیڈس ہلاک ہوگئے اور دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ کوہ پیمائی کے انتہائی مہلک حادثوں میں سے ایک جو دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی پر چڑھنے کے دوران پیش آیا ۔ وزارت سیاحت نیپال کے بموجب تاحال 13 نعشیں برآمد کر کے بیس کیمپ پہنچ

شیعہ افراد کی ہلاکتوں میں ملوث لشکر جھانگوی کے ارکان گرفتار

لاہور 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چن چن کر ہلاک کرنے والے سنی فرقہ کے گروپ لشکر جھانگوی کے دو ارکان کو آج پولیس نے شیعہ افراد کی ہلاکتوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ انہیں متعدد مہلک حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پاکستان کے شیعہ قائدین کے سامنے شناختی پریڈ کیلئے پیش کیا گیا ۔ لاہور پولیس کے سربراہ شفیق احمد گجر نے ایک پریس کانفرنس میں

ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ روزانہ 12 لاکھ بیارل ہوگئی

تہران 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی خام تیل کی برآمدات 12 لاکھ بیارل روزانہ ہوگئی ہے جو آٹھ ماہ قبل 6 لاکھ بیارل روزانہ تھی ۔ ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے بعد یہ تبدیلی دیکھی گئی ہے ۔ایک سرکاری عہدیدار منصور معظمی نے منصوبہ بندی کی ۔ تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پانچ نائب وزرائے تیل نے کہا کہ یہ مقدار صرف

حمص میں کار بم دھماکہ 14 افراد ہلاک

بیروت ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے آج خبر دی کہ وسطی شام کے ضلع حمص میں جہاں حکومت کا کنٹرول ہے، مسجد بلال حبشی کے قریب ایک طاقتور کار بم دھماکہ کے نتیجہ میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ بیان کیا جاتا ہیکہ اکرما کے قریب مسجد بلال حبشی میں نماز کی ادائیگی کے بعد مصلیان واپس ہورہے تھے کہ کار بم دھماکہ ہوا۔ اس علاقہ

سیکولرازم مسلمانوں کی پہلی پسند : مفتی محمد مکرم احمد

شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے آج جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں کہا کہ ہندوستان میں سیکولرازم اور جمہوری اقدار کی جڑیں بہت مضبوط ہوچکی ہیں اور اسی وجہ سے پچھلے 65 سالوں سے ہندوستان میں سیکولرازم کی جیت ہورہی ہے۔ ہندوستان کے عوام بلاتفریق مذہب و ملت، اتحاد و اتفاق اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پسند کرتے ہیں اور ہمیں ا

مظفرنگر فسادات : تین ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد

مظفرنگر ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے مظفرنگر میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران دو بھائیوں کو قتل کرنے کی پاداش میں گرفتار کئے گے تین افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج وجے لکشمی نے سہدیو، اجیت سنگھ اور امردیپ نامی ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد کردی جنہوں نے شاہد اور نواب نامی دو مسلمان بھائیوں کو گذشتہ

ریاگنگ میں ملوث تین طلباء کے خلاف ایف آئی آر

نوئیڈا ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا کالج کے تین طلباء کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیونکہ ان کے جونیر نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ ریاگنگ کے دوران تینوں طلباء نے اس کی پٹائی بھی کی۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ طالب علم فرسٹ ایئر میں زیرتعلیم تھا۔ ماس کمیونکیشن انسٹیٹیوٹ میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے خواہشمند طالب علم کو با

آر ٹی آئی کارکن کا قتل

ہاپوڑ (یوپی) ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 70 سالہ آر ٹی آئی کارکن کو ان کے مکان کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا جس کے بعد حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات اسپیشل ٹاسک فورس کے حوالے کردی اور مہلوک کے دیگر ارکان خاندان کیلئے سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگت تیاگی جس نے اب تک آر ٹی آئی کی ایک دو نہیں بلکہ 14000 د

کوئلہ کے ناقص معیار پر کمپنیوں کو عدالت کی نوٹس

ناگپور ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے کوئلہ کمپنیوں کو ہدایت دی ہیکہ وہ مہاراشٹرا پاور جنریشن کمپنی لمیٹیڈ (Maha Genco) کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا مناسب جواب دے جہاں یہ کہا گیا ہیکہ کوئلہ کی کم مقدار سربراہ کی جارہی ہے اور جو کچھ بھی سربراہ کیا جارہا ہے وہ کوئلہ ناقص معیار کا ہے جس کی وجہ سے توانائی کی پیداوار شدید طور پر