شیعہ افراد کی ہلاکتوں میں ملوث لشکر جھانگوی کے ارکان گرفتار

لاہور 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چن چن کر ہلاک کرنے والے سنی فرقہ کے گروپ لشکر جھانگوی کے دو ارکان کو آج پولیس نے شیعہ افراد کی ہلاکتوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ انہیں متعدد مہلک حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پاکستان کے شیعہ قائدین کے سامنے شناختی پریڈ کیلئے پیش کیا گیا ۔ لاہور پولیس کے سربراہ شفیق احمد گجر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس کارروائی کے ذریعہ پاکستانی صوبہ پنجاب میں لشکر جھانگوی کے دہشت گرد نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور چن چن کر ہلاک کرنے والے چھ قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے تاحال کم از کم 18 افراد کو قتل کیا ہے۔ لشکر جھانگوی کے مزید چند قاتل فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔