تیسرے محاذ کی تائید نہیں کی جائے گی : کانگریس

نئی دہلی ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس نے استحکام کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج کہا کہ وہ یو پی اے III کی تشکیل کے لیے نئی حلیف جماعتوں کی تلاش کرے گی اور تیسرے محاذ حکومت کی تائید کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ پارٹی کے ایک سینئیر لیڈر نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ 1990-91 اور 1996 کے تجربہ کے بعد پارٹی کافی سمجھدار ہوگئی ہے ۔ اس وق

گیلانی کا دعویٰ شرپسندانہ:بی جے پی

نئی دہلی ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی نے کشمیری علحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے ۔ جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر پر ان سے ملاقات کی خواہش کے ساتھ اپنے دو قاصدوں کو روانہ کیا تھا ۔ بی جے پی کے ایک ترجمان روی شنکر پرساد نے گیلانی کے دعویٰ کو بے بنیاد اور شرپسندانہ قرار د

’ ہم پر الزام لگانے والے خود گردن تک رشوت میں ڈوبے ہوئے ہیں ‘

امیٹھی ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے رشوت ستانی پر نریندر مودی کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ رشوت ستانی کے الزام لگانے والے خود اپنی گردن تک رشوت میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ اپنی زیر اقتدار ریاستوں میں رشوت ستانی کے ذمہ داروں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے عوام ک

آرٹیکل 370 بی جے پی کا ایجنڈہ ، این ڈی اے کا نہیں

پٹنہ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جانب سے آرٹیکل 370 کا مسئلہ اُٹھانے پر پیدا شدہ تنازعہ کے دوران بی جے پی کے نائب صدر نتن گڈکری نے آج وضاحت کی کہ پارٹی کے لئے یہ مسئلہ پرانا ہے۔ اِس لئے بی جے پی کے منشور میں شامل کیا گیا۔ یہ ایجنڈہ این ڈی اے کا نہیں ہے۔ آرٹیکل 370 ہمارے ایجنڈہ کا حصہ ہے اور بی جے پی اقتدار می

مسلمان خوفزدہ نہ ہوں تلگودیشم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دے گی : چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد ۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر اور صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی سے تلگودیشم کے انتخابی اتحاد سے خوفزدہ نہ ہوں۔ مچھلی پٹنم میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تلگودیشم برسراقتدار آنے پر مسلمانوں کے لئے تحفظات اور فلاحی اسکیموں پر عمل آوری کرے گی۔

انتقال

حیدرآباد۔/19اپریل، ( راست ) جناب میر ولایت علی رضوی المعروف علی پاشاہ ابن میر عنایت حسین رضوی مرحوم کا جمعہ 18اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں جناب سید اکبر حسین نے پڑھائی اور تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 20اپریل کو 4بجے خانوادہ ابو طالب بالسٹی کھیت نور خاں بازار میں مقرر ہے۔ تفصیل

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام 20 اپریل منعقد شدنی 1091 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن 1-30 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ایک آیت

ظہیرخان کی شاندار بولنگ کے باوجود ممبئی کودوسری شکست

دبئی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی انڈینس کے فاسٹ بولر ظہیرخان نے رائل چیالنجرس بنگلور کے حریف کپتان ویراٹ کوہلی اور یوراج سنگھ کو ایک ہی اوور میں صفر پر آوٹ کرتے ہوئے مقابلے میں دلچسپی پیدا کردی تھی‘لیکن ممبئی انڈینس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر اتنے رنز ہی درج نہیں کئے تھے جس کو بولر بہ آسانی دفاع کرتے ۔ لہذا بنگلور نے 7و

ناقابل تسخیر پنجاب اور راجستھان کے درمیان آج مقابلہ

شارجہ۔19اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی مہم کا کامیاب آغاز کرنے والی راجستھان رائلز کا کل مقابلہ کنگس الیون پنجاب سے ہوگا اور اس دلچسپ مقابلہ میں دونوں ہی ٹیمیں اپنے ناقابل تسخیر موقف کو وسعت دینے کی خواہاں ہوں گی ۔ کنگس الیون پنجاب نے طاقتور تصور کی جانے والی چینائی سوپر کنگس کے خلاف ہمالیائی اسکور کا ک

نڈال کو شکست ‘فیڈرر اور فیرر سیمی فائنل میں

پیرس۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )کلے کورٹ کے بادشاہ تصور کئے جانے والے رافل نڈال کی مونٹی کارلو پر حکمرانی ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ کلے کورٹ پر 300ویں کامیابی اور 2005تا 2012ء تک یہاں مسلسل خطابات جیتنے والے نڈال کو جب گذشتہ برس خطابی مقابلہ میں نواک جوکووچ کے خلاف شکست ہوئی تھی لیکن اس مرتبہ ان کی شکست مزید شرمناک ہوچکی ہے کیونکہ کوا