گری راج سنگھ کی آج عدالت میں خودسپردگی
پٹنہ ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کی مخالفت کرنے والوں کو ہندوستان میں کوئی جگہ نہ ہونے کا اشتعال انگیز بیان دینے والے بی جے پی امیدوار گری راج سنگھ کل جھارکھنڈ یا بہار میں عدالت کے سامنے خودسپردگی کریں گے۔ ناوڈا سے مقابلہ کرنے والے گری راج سنگھ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ بہار یا جھارکھنڈ میں کس مقام پر خودسپرد کرنے والے ہیں