عراق میں بم دھماکوں کے مہلوکین کی تعداد 37 تک پہنچ گئی
بغداد ، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت میں انتخابی مہم کے دوران ایک شیعہ تنظیم عصائب اہل الحق کی حمایت میں نکالی جانے والی ایک ریلی پر متعدد بم حملوں کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکے اُس وقت ہوئے، جب قریب دس ہزار افراد بغداد کے مشرق میں واقع ایک اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ اس گروپ نے جلسے م