لوک سبھا چناؤ کیلئے یو اے ای سے پرجوش ہندوستانیوں کی واپسی

ابوظہبی ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی تارکین وطن تیزی سے اپنے ملک واپس ہو رہے ہیں تاکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں۔ یو اے ای میں قائم کیرالا مسلم کلچر سنٹر نے جو کیرالا میں برسراقتدار یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کی حلیف جماعت مسلم لیگ کا سیاسی ادارہ ہے، ووٹروں کو رائے دہی کیلئے کوزیکوڈ پہنچان

میانمار: راکھین میں صحت عامہ کی صورتحال تشویشناک

اقوام متحدہ ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مغربی میانمار کے روہنگیا مسلمانوں اور بچوں کو بنیادی طبی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے اور لاتعداد بچوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق شورش زدہ مغربی میانمار میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد مناسب طبی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکار ہیں

ترکی میں عدالتی رولنگ کے باوجود ٹوئٹر پر پابندی برقرار

انقرہ ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں ٹوئٹر تک رسائی پر امتناع آج بھی قائم ہے حالانکہ اس پابندی کے خلاف ہائی کورٹ نے رولنگ دی ہے۔ ترکی کی دستوری عدالت نے کل دیر گئے رولنگ دی کہ دو ہفتے پرانا امتناع آزادی اظہار خیال کے حق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس رسائی کو بحال کردینے کا مطالبہ کیا۔ یہ فیصلہ آج قبل ازیں سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا ا

ملکہ ایلزیبتھ کی پوپ سے ملاقات

لندن ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ملکہ ایلزیبتھ دوم نے 3 سال کے بعد بیرونی دورہ کرتے ہوئے آج پہلی مرتبہ روم میں پوپ فرانسیس سے ملاقات کی۔ ان کا یہ اٹلی کا سرکاری دورہ ہے جس میں ان کے شوہر پرنس فلپ بھی شریک ہیں۔ صدر اٹلی کی دعوت پر یہ دورہ کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے گذشتہ سال ملکہ ایلزیبتھ نے دورہ کا منصوبہ بنایا تھا

مسلمانوں سے سونیا گاندھی کی اپیل پر مودی چراغ پا

غازی آباد۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی کی جانب سے سیکولر ووٹوں کی تقسیم کو روکنے مسلم قائدین سے کی گئی اپیل پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کرنی چاہئے۔ جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کی قیادت میں مسلم وفد نے کل 10 جن پتھ پر سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ اس مل

مسلمانوں کیخلاف مقدمات 6 ماہ میں برخاست

نئی دہلی۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انسداد رشوت ستانی کے اپنے نعرے کیساتھ عام آدمی پارٹی نے آج جاری کردہ اپنے منشور میں موثر جن لوک پال بل لانے کا وعدہ کیا ہے۔ پارٹی نے مسلمانوں کیخلاف عائد تمام مقدمات کو 6 ماہ کے اندر برخاست کردینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ بے قصور مسلم نوجوانو ں کو گرفتار کرنے والے پولیس ملازم اگر خاطی پائے جائیں تو انہیں سز

پرویز مشرف قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

اسلام آباد ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں غداری اور دیگر الزامات میں مقدمات کا سامنا کرنے و الے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف آج فوجی اسپتال سے اپنے گھر منتقل ہو گئے۔ گھر کے راستے میں ان کے قافلے کے گزرنے سے کچھ ہی پہلے ایک زور دار بم دھماکہ ہوا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق

’’امریکہ پر ایرانی پرچم لہرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘‘

لندن ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس پر ایرانی پرچم اور شہداء کی تصاویر لہرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی انقلاب کی قدریں مناسب انداز میں اب دوسری نسل کو منتقل ہو رہی ہیں۔ سابق ایرانی صدر نے ان خیالات کا اظہار جنوب مغربی شہر عبادان میں آٹھ سالہ عراق۔ ای

انتقال

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( راست ) : الحاج محمد محبوب غوری ولد جناب محمد غوری مرحوم پٹہ دار موضع پیراں گوڑہ تعلقہ شاد نگر کا بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 4 اپریل مسجد حکیم میر وزیر علی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین موضع پیراں گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9985470391 ۔ 9848803872 پر ربط کریں ۔۔

دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( راست ) : خانقاہ رفاعیہ رنمست پورہ میں ہفتہ واری دینی اجتماع و مجلس حلقہ ذکر اللہ بروز جمعہ بعد نماز عصر زیر صدارت مولانا صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری ثانی مقرر ہے ۔ مولوی سید محمد صمد حسینی المعروف ولی اللہ شاہ صوفی قادری نگرانی کریں گے ۔۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیا ن آج دوسرا سیمی فائنل

میرپور۔3اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) گروپ مرحلے کے چاروں مقابلوں میں ناقابل تسخیر رہنے کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں ۔ تاہم یوراج سنگھ کے زخمی ہونے سے ہندوستان کو کل یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں قطعی 11کھلاڑیوں کے انتخاب میں مسائل کا سامنا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم انتظامیہ امید کرر