پاکستانی طالبان فائر بندی میں توسیع نہیں ، مذاکرات کے خواہاں

اسلام آباد ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی طالبان کی طرف سے ایک ماہ قبل کی جانے والی یکطرفہ فائر بندی کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔ تاہم اس شدت پسند گروہ کے مطابق وہ اسلام آباد حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے گزشتہ روز کہا کہ کچھ طالبان قائدین نے اس جنگ بندی کی مدت میں توسیع کرنے پر اعتراضات کئے، اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ طالبان اور اسلام آباد کے مابین مذاکرات کا پہلا دور فروری میں ناکام ہو گیا، جس کے بعد فوج نے باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی تھی۔ یکم مارچ کو طالبان نے مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ایک ماہ کی یکطرفہ فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔