ورنگل میں آج مسلم گرجنا کا اہتمام

ورنگل 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کنوینر اسٹیٹ مسلم کو آرڈینیشن کمیٹی ایم اے عبید نے رائے پورہ ہنمکنڈہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکریا فنکشن ہال رائے پورہ ہنمکنڈہ ورنگل میں ہفتہ 15 مارچ شام 6 بجے ’’مسلم گرجنا‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں مرکزی وزیر بلرام نائک، ورنگل رکن پارلیمنٹ سرسلہ راجیا جنرل س

ٹی آر ایس سربراہ چندر شیکھرراو کی مسلم دشمنی بے نقاب

کوڑنگل 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کوڑنگل کے سرگرم اقلیتی قائد و صدر سنی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راو کی جانب سے حلقہ اسمبلی محبوب نگر کا انچارج سرینواس گوڑ کو نامزد کرنے کا اعلان کئے جانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ علحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران مسلمانوں کو 12 فیصد تحف

یوکرین مسئلہ پر روس کو قیمت چکانی پڑ سکتی ہے : اوباما

واشنگٹن ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے یوکرین کے بحران کے حوالے سے کہا ہے کہ روس پیچھے نہ ہٹا تو واشنگٹن انتظامیہ ماسکو کے خلاف پابندیوں کا اعلان کر دے گا۔ یورپی یونین نے پہلے ہی یوکرین کے بحران کے تناظر میں روس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خبررساں ادارہ روئٹرز کے مطابق زمانہ سرد جنگ کے بعد ماسکو حکومت

چین : ٹینکر کے دھماکہ میں 31 ہلاک

بیجنگ ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 31 افراد ہلاک اور دیگر 9 لاپتہ ہوگئے جب شمالی چین میں ایک ٹرک تصادم کا شکار ہوا اور اس کے نتیجہ میں دھماکہ پیش آیا، حکام نے آج یہ بات کہی۔ یہ حادثہ صوبہ شانژی میں یکم مارچ کو پیش آیا جب دو ٹینکرس جن میں میتھنال (زہرآلود اور آتش گیر مائع جو اکثر ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے) بھرا تھا، ہائی وے پر سر

’’طالبان سے مذاکرات کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے‘‘

لندن ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ اور قومی سلامتی سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ حکام کی کوشش ہے کہ مذاکرات کے ذریعے حکومتی عملداری قائم ہو۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عزیز نے کہا کہ طالبان پاکستانی حکومت کی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں۔ حکومت اپنی

مشرف کی آج پیشی کا حکم برقرار

اسلام آباد ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے وکیل صفائی کی علالت کے باعث مشرف کی جانب سے دائر تین درخواستوں پر سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے ملزم کی پیشی کا حکم برقرار رکھا ہے اور جمعہ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ آج غداری مقدمہ کی سماعت جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹ

شامی صدر کی ہمشیرہ بشریٰ پر پابندیاں برقرار

لکسمبرگ سٹی ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کی عدالت انصاف نے شامی صدر بشارالاسد کی ہمشیرہ بشریٰ الاسد پر پابندیاں برقرار رکھی ہیں اور ان کے اپنے بھائی سے خاندانی تعلق کی بنا پر ان پابندیوں کو جائز قرار دیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق بشریٰ نے یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں اپنے نام کی شمولیت کو چیلنج کیا تھا اور یہ موقف اخ

خلیج منیلا میں کشتی غرقاب۔ 9 افراد لاپتہ

منیلا 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن کے حکام نے کہا ہے کہ ایک کارگو شپ خلیج منیلا میں ایک چھوٹی مچھیروں کی کشتی سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعد یہ کشتی غرقاب ہوگئی ہے ۔ اس حادثہ میں عملہ کے 9 ارکان لاپتہ ہوگئے ۔ اس پر 21 افراد سوار تھے ۔ کوسٹ گارڈ ترجمان لیفٹننٹ کمانڈر ارمانڈ بلیلو نے کہا کہ یہ حادثہ کل صوبہ کاویٹے کے قریب پیش آیا ہے ۔

نائیجریا میں رقومات غائب ہونے کی تحقیقات کا حکم

لاگوس 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نائیجریا کے صدر نے پٹرولیم کی فروخت سے ہونے والی آمدنی میں سے جملہ 20 ملین پاونڈ کی خطیر رقم لاپتہ ہوجانے کی تحقیقات اور آڈیٹنگ کا حکم دیا ہے ۔ صدر گڈلک جوناتھن نے آج ان تحقیقات کا اعلان کیا ہے ۔ کئی دن سے ملک کے عوام کی اکثریت اس رقم کے لاپتہ ہوجانے پر برہمی کا اظہار کر رہی تھی ۔ اس معاملہ میں سابق میں بھی ت

غازہ سے اسرائیل میں دوراکٹس داغے گئے

یروشلم 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کی فوج نے آج کہا کہ غازہ پٹی سے اسرائیل میں آج شام کے وقت مزید دو راکٹس داغے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آج ہی اسلامک جہادی گروپ نے اسرائیل کے ساتھ راکٹ حملوں کے سلسلہ میں جنگ بندی کی پیشکش کی تھی جس کے بعد دو راکٹس داغے جانے کا ادعا کیا گیا ہے جس کے بعد اس پیشکش پر کسی طرح کی پیشرفت غیر یقینی کیفیت کا شکا

یمن میں جھڑپیں ‘ 6 باغی و دو سپاہی ہلاک

صنعا 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب لڑائی میں آج چھ شیعہ باغی اور دو سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ قبائلی اور سکیوریٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اس لڑائی میں ہوتھی باغیوں کے آٹھ کارکن زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ یہ خود کو انصار اللہ گروپ قرار دیتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ انصارا

پاکستان میں ڈرون حملے کم ، افغانستان میں بڑھ گئے : یو این

نیویارک ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو رپورٹ کرنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی عہدہ دار بین ایمرسن نے بتایا ہے کہ گزشتہ نو برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستان پر ڈرون حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایمرسن کے مطابق افغانستان میں ایسے حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2013 ء میں پاکستان پر ص

جلاد تختہ دار دیکھ کر پہلے ہی دن مستعفی

کولمبو ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں ایک نئی بھرتی والے جلاد نے تختہ دار دیکھنے کے بعد صدمے کا شکار ہو کر استعفیٰ دے دیا ہے۔ حکام نے اس شخص کو پھانسی دینے والے آلات دکھانے سے قبل ایک ہفتے کی تربیت دی تھی۔ حکام کے مطابق جیسے ہی جلاد نے وہ آلات دیکھے، وہ پریشان ہو گیا اور وہاں سے چلا گیا۔ جیل محکمہ نے طے کیا ہے کہ اب وہ نئے بھرت

یوکرین میں نئی فوجی یونٹ تیار کی جائیگی

کیو 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوکرین کی پارلیمنٹ نے ملک میں نئی فوجی یونٹ نیشنل گارڈ تیار کرنے کو منظوری دیدی ہے جس کے نتیجہ میں ملک کی دفاعی صلاحیتوں میںاضافہ ہوگا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ جنوبی خود مختار جمہوریہ کریمیا کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران کیا گیا ہے ۔ خبر رساں ادارے زنہوا نے اطلاع دی ہے کہ اس نئی فوجی یونٹ نیشنل گارڈ

بدعنوان سابق وزیرپون کمار بنسل کانگریس امیدوار

نئی دہلی۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرپشن کے تعلق دوہرا معیار اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے سابق وزیر ریلوے پون کمار بنسل کو چندی گڑھ سے دوبارہ اُمیدوار نامزد کیا ہے۔ پارٹی کی آج جاری کردہ 71 امیدواروں کی فہرست میں میرٹھ سے فلم اداکار ہ نغمہ اور ہنگولی سے یوتھ کانگریس صدر راجیو ستاؤ شامل ہیں۔ پون کمار بنسل کو 10 کروڑ روپئے نقد رقم برائے عہد

اوقاتِ رائے دہی میں دو گھنٹے اضافہ

نئی دہلی۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج مجوزہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی کے وقت میں 2 گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے۔ اب عوام صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک حق رائے دہی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ نکسلائیٹس سے متاثرہ علاقوں میں رائے دہی کے اوقات 7 بجے سے 4 بجے دن تک ہوں گے۔

مسلم قائدین ہی مسلمانوں کو ووٹ بینک سیاست کے گڑھے میں ڈھکیل رہے ہیں

علیگڑھ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا تنظیم انصاف نے سرکردہ مسلم تنظیموں اور قائدین پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مسلم ووٹوں کا سوداکرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جنرل سکریٹری ایوب خاں نے کہا کہ حقیقت پسندانہ سماجی معاشی پروگرام پر مبنی منشور ِ مطالبات پیش کرنے کے بجائے مسلم پارٹیاں اور قائدین خود مسلمانوں کو ووٹ بینک سیاست کے گڑھے میں ڈ

ملائیشیائی لاپتہ طیارہ کی تلاش کیلئے ہندوستان کا ’’آپریشن سرچ لائیٹ‘‘

نئی دہلی؍ کوالالمپور۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کیلئے عالمی کوششوں میں شامل ہوتے ہوئے ہندوستان نے 4 جنگی جہاز اور 6 طیارے بشمول انتہائی عصری خصوصی نگران کار P-8I طیارہ اور3 ہیلی کاپٹرس ’’آپریشن سرچ لائیٹ‘‘ کے تحت تعینات کئے ہیں۔ کوالالمپور میں ہندوستانی ہائی کمشنر سے رسمی درخواست موصول ہونے کے بعد یہ اق