دنیا کا 6 واں سب سے بڑا کوئلہ کا ذخیرہ

اسلام آباد۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ریگستانی تھار میں قائم تھار کوئلہ کی کانیں پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں دنیا کی چھٹے سب سے بڑے کوئلہ کے ذخائر 1991ء میں جیالوجیکل سروے آف پاکستان اور امریکہ کے محکمہ برائے قومی ترقی کی دریافت ہے۔

نائیجیریا کی بحریہ نے 260 غیر قانونی تیل صاف کرنے کے کارخانے تباہ کردیئے

واری۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ نائیجیریا کی بحریہ کے بموجب اس نے 260 غیر قانونی تیل صاف کرنے کے کارخانے تباہ کردیئے اور ایک لاکھ ٹن غیر قانونی اِیندھن نذرآتش کردیا تاکہ تیل کی چوری کا انسداد کیا جاسکے جس کی وجہ سے افریقہ کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک کی معیشت متاثر ہورہی ہے۔ کمانڈنگ آفیسر کیپٹن موسیٰ جیمو نے کہا کہ ایم این ایس ڈ

سربیا میں وسط مدتی انتخابات پر ابتر ہوتی ہوئی معیشت کے سائے

بلغراد۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سربیا کے شہروں میں آج وسط مدتی انتخابات کے لئے مراکز رائے دہی کھول دیئے گئے۔ برسراقتدار سربیائی ترقی پسند پارٹی نے اشارہ دیا ہے کہ اس کی سرمایہ داری کی پالیسی کو عوامی تائید حاصل ہے۔ یوروپی یونین کی رکنیت کے لئے ابتدائی مرحلہ کی کامیاب بات چیت کے بعد پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اسے عوام میں بے انتہا مقبولیت

بحرین میں احتجاج

بحرین۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ بحرینی خواتین نے دارالحکومت منامہ کے جنوب میں دیہات الملکیہ میں احتجاج میں شرکت کی۔ خلیجی فوج کی تعیناتی کی تیسری سال گرہ کے موقع پر انہوں نے منامہ کی جانب سے شیعہ زیر قیادت جمہوریت حامی احتجاجوں کو کچلنے کی تائید کی۔

کرناٹک میں بھی عام آدمی پارٹی کی دھوم‘ جگہ جگہ کجریوال کا خیرمقدم

بنگلور۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ عام آدمی پارٹی نے کرناٹک میں بھی دھوم مچادی ہے جہاں حکمراں پارٹی کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی کے تعلق سے سروے میں کہا گیا تھا کہ دونوں پارٹیوں کو رائے دہندوں کی بھرپور تائید حاصل ہے، تاہم بی جے پی کے حق میں زیادہ ووٹ ملیں گے۔ نریندر مودی کی مقبولیت کے پروپگنڈہ کے درمیان عام آدمی پارٹی کے سربراہ ارون

بی جے پی میں واجپائی اور اڈوانی کا دور ختم: کرونا شکلا

بھوپال۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی بھانجی کرونا شکلا نے جنھوں نے بی جے پی سے استعفیٰ دے کر حال ہی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی، آج کہا کہ زعفرانی پارٹی بی جے پی میں اب واجپائی اور ایل کے اڈوانی جیسے قائدین کا دور ختم ہوگیا ہے۔ سابق لوک سبھا رکن کرونا شکلا نے گزشتہ سال اکٹوبر میں بی جے پی سے است

موئیلی کے آبائی حلقہ میں کجریوال کی انتخابی مہم

چکبلاپور۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی وزیر پٹرولیم ایم ویرپا موئیلی کے خلاف جنگ ان کے آبائی انتخابی حلقہ تک لے جاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے قائد اروند کجریوال نے آج ان پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے آر آئی ایل کے سربراہ مکیش امبانی کے ساتھ ہاتھ ملالئے ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ لوک سبھا انتخابات میں انھیں مسترد کردیں۔ ایک روڈ ش

ہندوستان میں 29.3 بلین ڈالر مالیت کے بیرونی اثاثے

ممبئی۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ملک میں راست بیرونی سرمایہ کاری کا رجحان گزشتہ دو مالیاتی برسوں کے دوران کوئی خاص نہیں تھا، لیکن جاریہ مالیاتی سال بیرونی سرمایہ کاری کے رجحان میں بہتری آئی ہے اور اب تک بیرونی سرمایہ کاری کا نشانہ 29.34 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالیاتی سال 2007ء اور مالیاتی سال 2011ء کے درمیان ای

ماؤیسٹوں کی جانب سے مخالف انتخابات پوسٹرس مہم

کوراپیٹ (اوڈیشہ)۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ماؤیسٹوں کی جانب سے تازہ مخالف انتخابات پوسٹرس مہم سے اوڈیشہ میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ ضلع کوراپیٹ کے امیدواروں نے فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نکسلائیٹس سے متاثرہ علاقوں میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کا پُرامن انعقاد تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ اس ضلع کے دُور دراز والے دیہی علاقوں

بندی پورہ میں مسلسل دوسرے دن بھی کرفیو

سری نگر۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ بندی پورہ ضلع کے چند علاقوں میں آج مسلسل دوسرے دن بھی کرفیو نافذ رہا۔ مبینہ طور پر پولیس فائرنگ میں جمعہ کے دن ایک نوجوان کی ہلاکت واقع ہوئی تھی جس کے بعد وادیٔ کشمیر کے کئی علاقوں میں سخت گیر حریت کانفرنس کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد معاملاتِ زندگی متاثر ہوگئے۔ کرفیو بندی پورہ کے علاقہ میں لگادی

شامی باغیوں کے مضبوط گڑھ پر فوج کا قبضہ

دمشق۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کی فوج نے لبنان کے حزب اللہ تحریک سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کی حمایت کے ساتھ باغیوں کے مضبوط گڑھ یابُرود کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ اپوزیشن کے خلاف کارروائی میں زبردست کامیابی ملی ہے۔ سرکاری ٹی وی نے فوجی ذرائع سے بتایا کہ ہمارے بہادر مسلح سپاہیوں نے صوبہ دمشق میں واقع باغیوں کے مضبوط گڑھ پر مکمل قبضہ

شمالی کوریا نے 25 راکٹس سمندر میں داغے

سیئول۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے آج 25 راکٹس سمندر میں داغے۔ وزارت دفاع کے مطابق مشرقی ساحل سے یہ تجربہ کیا گیا اور راکٹ تقریباً 70 کیلومیٹر دور جاپان کے سمندر میں جا گرے۔ شمالی کوریا کی اس کارروائی پر جنوبی کوریا اور امریکہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پیونگ یانگ نے کہا کہ اس طرح کے تجربہ دراصل ملک میں مداخلت کاری کا ریہرسل ہ

وجیہ اماں کا دورہ اننت پور

کڑپہ ۔16 مارچ( پی ٹی آئی )وائی ایس آر کانگریس کی اعزازی صدر وائی ایس وجیہ اماں مجوزہ بلدی انتخابات میں اپنی پارٹی کی مہم چلانے کیلئے آج ضلع اننت پور روانہ ہوگئیں۔ وجیہ اماں نے آج صبح بنگلور سے کڑپہ پہنچنے کے فوری بعد ایڈوپولہ پایا اسٹیٹ پہنچ کر اپنے آنجہانی شوہر اور سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی سمادھی پر حاضری دی اور وہاں

شیو سینا امیدواروں کے ناموں کے اعلان کی تردید

حیدرآباد 16 مارچ( این ایس ایس) آندھرا پردیش شیو سینا یونٹ کے رابطہ کار ڈاکٹر دیپک ساونت نے آج کہا کہ شیو سینا نے اس ریاست میں کسی بھی حلقہ کیلئے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ ڈاکٹر ساونت نے کہا کہ آندھرا پردیش میں شیو سینا کے امیدوار سے متعلق اطلاعات غلط اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹی این مراری کو آندھرا پردیش شیو سینا ک