چھتیس امیدواروں پر سنگین فوجداری الزامات

نئی دہلی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آنے والے لوک سبھا انتخابات میں 280 امیدوار کانگریس اور بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے ۔ ان میں سے 84 کے خلاف فوجداری مقدمات کا اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ 36 امیدواروں کو سنگین مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے ۔ ان پر قتل اور اغواء جیسے الزامات ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 469 امیدوار

گڈکری کے خلاف شیوسینا کوئی ’’نقلی ‘‘آزاد امیدوار کھڑا نہیں کرے گی: ادھو

ممبئی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر شیوسنا ادھو ٹھاکرے نے آج ان رپورٹس کی تردید کی جہاں یہ کہا جارہا تھا کہ شیوسینا سابق بی جے پی صدر نتن گڈکری کے خلاف ایک نقلی آزاد امیدوار کھڑا کرے گی جو ناگپور سے اپنا پہلا لوک سبھا انتخاب لڑیں گے۔مضافاتی علاقہ باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ ’’ماتوشری‘‘ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہ

کرن کھیر اور گل پناگ کے درمیان دلچسپ مقابلہ

ممبئی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارائیں کرن کھیر اور گل پناگ کے بالترتیب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ٹکٹ پر انتخابات لڑنے کی خبریں یوں تو بالی ووڈ میں پہلے سے ہی گشت کر رہی تھیں لیکن اس کی توثیق ہونے کے بعد اب یہاں بھی گروپ بندیاں نظر آرہی ہیں۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کا ایک گوشہ بی جے پی کا حامی ہے تو نئی نسل عام آدمی پارٹی کی ت

روس کے خلاف مغربی تحدیدات کی ہندوستان تائید نہیں کریگا

نئی دہلی۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین سے کریمیا کی علحدگی اور الحاق کے مسئلہ پر امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے تحدیدات کا سامنا کرنے والے روس کے تعلق سے ہندوستان نے کہا کہ وہ حکومت روس کے خلاف مغربی ممالک کی کسی بھی یکطرفہ کارروائی کی تائید نہیں کرے گا۔ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کسی بھی ملک کے خلاف چاہے وہ عراق ہو

مظفر نگر سے میاں بیوی انتخابی میدان میں

مظفر نگر ۔19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے جہاں کئی دلچسپ پہلو سامنے ارہے ہیں وہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ میاں بیوی بھی ایک ہی حلقہ سے ایک دوسرے کے حریف کے طور پر انتخابی میدان میں ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی کے ایم پی قادر رانا کی اہلیہ شاہدہ بیگم نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی کا ادخال کیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ

نیند کی کمی سے دماغی خلیے متاثر ہوتے ہیں

واشنگٹن ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اس کالم میں نیند سے متعلق کچھ نکات شائع کئے جاچکے ہیں، جیسا کہ کہا جاتا رہا ہے کہ دنیا میں نت نئی تحقیق کا کام ہمیشہ کسی نہ کسی یونیورسٹی میں یا تو سائنسدانوں یا ڈاکٹرس یا طلباء کی جانب سے جاری رہتا ہے ، اسی نوعیت کی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے ۔ ہر انسان کو اپنی نیند کا کوٹہ مکمل کرنا چاہئے کیونکہ نیند اگ

امریکہ یوکرین مسئلہ پر روس کی عالمی مذمت کیلئے کوشاں

ماسکو ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے کریمیا کے تنازعہ پر امریکی اور مغربی پابندیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے اور اس کے ’انجام‘ کی دھمکی دی ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران یہ دھمکی دی ہے۔ یہ دھمکی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور کریمیا کے قائدین کے درمیان خطے کے روس سے الحاق ک

اسرائیل کا شام کی فوجی تنصیبات پر حملہ، ایک سپاہی ہلاک

دمشق ؍ یروشلم، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شامی آرمی کا کہنا ہے کہ گولان پہاڑیوں میں اُس کی فوجی چوکیوں کے خلاف اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک شامی سپاہی ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ آرمی نے کہاکہ ان حملوں میں اسرائیلی زیرقبضہ پہاڑیوں کے کنارے قنیترا ٹاؤن کے قریب تین چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ فوج نے اپنے بیان میں اسرائیل کو انتباہ دیا

پاکستان میں دھماکے، 7 افراد بشمول چار خواتین ہلاک

پشاور ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمالی وزیرستان اور پشاور میں آج دو علیحدہ دھماکوں میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں ایک بم دھماکہ میں خواتین اور بچہ سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق علاقہ شوال میں ایک شخص اسے ملے مارٹر گو

پاکستان میں زلزلہ کا جھٹکا کوئی جانی نقصان نہیں

پشاور ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ سے کسی جانی اور مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما نے بتایا کہ یہ زلزلہ 5.3 شدت کا تھا جس سے پاکستان کے صوبہ سوات گجھر اور ملکھنڈ کے بشمول بلتستان صوبہ متاثر ہو

چیچن باغی رہنما عمروف کی ہلاکت کی اطلاع

گروزنی ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس کے اسلامی شدت پسندوں کی ویب سائٹ کے مطابق چیچن باغیوں کے رہنما ڈکو عمروف کی موت واقع ہو گئی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ طبعی موت مرے یا ہلاک کر دیئے گئے۔ کیو کاز سنٹر ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ کوہِ قاف امارات کے امیر ’شہید‘ ہو گئے لیکن ویب سائٹ نے اس کے علاوہ مزید وضاحت نہیں دی اور روسی حکام نے بھی سر

صومالیہ: شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ، 13ہلاک

موغادیشو ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ افریقی یونین کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی رات دیر گئے الشباب کے دہشت گردوں نے شہر بُلاباردے کی ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ یہ علاقہ دارالحکومت موغادیشو سے 185 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ پہلے ایک خود کش کار حم

واشنگٹن میں شامی سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل

واشنگٹن ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے دارالحکومت میں شامی سفارت خانے کی سرگرمیاں معطّل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی سفارت خانے کے اُن تمام ملازمین کو ملک چھوڑنے کیلئے کہا گیا ہے، جن کے پاس امریکہ میں ق

پاکستان ،بحرین کے درمیان مزید 2 سمجھوتوں پر دستخط

اسلام آباد ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد محمد خلیفہ نے آج افرادی قوت اور پیشہ ورانہ تربیت کے دو سمجھوتوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے تحت بحرین پاکستانی افرادی قوت کو پیشہ ورانہ تربیت دے گا

کیتھرین ایشٹن کو ایرانی کردستان کے روایتی گاؤن کا تحفہ!

لندن ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کو روایتی کُرد ملبوسات کا ایک سوٹ تحفے میں پیش کیا ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کپڑوں کا روایتی سوٹ کردستان کی فیشن ماڈل کی جانب سے دیا گیا جسے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کیتھرین تک پہنچایا۔

امریکہ کسی ملک کی تمام کالز ریکارڈ کرسکتا ہے

واشنگٹن ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جاسوسی ادارہ ’نیشنل سکیورٹی ایجنسی‘ کسی بھی ملک کی تمام فون کالز ریکارڈ کر سکتا ہے۔ میسٹک نامی جاسوسی پروگرام کے ذریعے ایک ملک میں 30 دنوں کے دوران اربوں ٹیلی فون کالز کو ریکارڈ کیا گیا اور جب نئے کالز ہونے لگیں تو پرانی ختم کر دی گئیں۔ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مط

سعودی عالم نے کھلے بوفے کیخلاف فتویٰ کی تردید کردی

ریاض ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ صالح الفوزان نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ انھوں نے کھلے بوفے پر پابندی کیلئے کوئی فتویٰ جاری کیا ہے۔ان کے بہ قول انھوں نے تو صرف یہ کہا تھا کہ کھلے بوفوں میں کھانے کی مقدار کا تعین کیا جانا چاہیے تاکہ لوگ ’’نامعلوم‘‘ مقدار کو خریدا نہ کریں۔ گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں کہا گیا

انقرہ میں خودکش حملہ ، 7 افراد ہلاک

انقرہ ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی ایک سرکاری ایجنسی پر بندوق بردار نے حملہ کیا۔ اپنے ساتھیوں کو یرغمال بناتے ہوئے اندھادھند فائرنگ کی جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ بعدازاں اس نے ازخود گولی مار کر خودکشی کرلی۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حملہ دہشت گردی اور نہ ہی سیاسی کارروائی سے متعلق تھا بلکہ حملہ آور نفسیاتی طور پر علیل تھا۔ 36