ہر ہر مودی نعرہ سے بی جے پی کی لاتعلقی

نئی دہلی ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے ’’ہرہر مودی‘‘ نعرہ سے اظہار لاتعلقی کیا ہے ۔ وارنسی میں مودی کے حامیوں نے ہر ہر مودی کا نعرہ لگایا تھا جب کہ بی جے پی کا نعرہ ’اب کی بار مودی سرکار ہے ‘ بی جے پی ترجمان نرملا سیتا رامن نے کہا کہ ہر ہر مودی نعرہ ہمارا نہیں ہے ۔مودی نے بھی حامیوں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ یہ نعرہ نہ لگائیں۔

روسی فوج کا یوکرین پر حملے کا منصوبہ

کیئو۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)صدر رو ولاد میرپوٹین کی فوج کسی بھی وقت یوکرین پر حملے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ یوکرین کی نیشنل سیکوریٹی اینڈ ڈیفنس کونسل سربراہ اینڈری پیروبی نے خبردار کیا کہ پوٹین کا مقصد کریمیا نہیں بلکہ سارے یوکرین پر قبضہ ہے ۔ ان کی فوج سرحد کے قریب جمع ہوگئی ہے اور کسی بھی لمحہ حملے کیلئے تیار ہے۔

برطانیہ کے قانونی نظام میں شرعی قانون پر عمل

لندن۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی سالیسیٹرس کیلئے رہنمایانہ خطوط تحریر کرتے ہوئے برطانیہ کے شرعی شکایات سے متعلق ایک مسودہ تیار کیا ہے ۔ اس شرعی قانون کے ذریعہ انگلینڈ اور والس میں سالیسیٹرس برطانوی عدالتوں میں شریعت پر عمل کرنے اور خواتین کو ان کے میراث میں یکساں حصہ دینے سے انکار کئے جانے کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس کے علا

قاہرہ اسلامی کانفرنس سے ترکی اور قطر کا اخراج

قاہرہ ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مصر نے اس ہفتہ کے اواخر میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی اسلامی کانفرنس سے قطر اور ترکی کو خارج کردیا ہے۔ ترکی کے وزیراوقاف محمد جمعہ نے بتایا کہ قطر اور ترکی کے عوام سے ہمارا کوئی تنازعہ نہیں ہے لیکن ترکی اور قطر کی حکومتوں کی پالیسیوں پر ہمیںاعتراض ہے ‘اس لئے ان دونوں ملکوں کو قاہرہ اسلامی کانفرنس میں مدع

ٹوئیٹر پر امتناع عنقریب برخواست ہوگا : عبداللہ گُل

انقرہ ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر ترکی عبداللہ گُل نے آج کہا کہ حکومت ٹوئیٹر پر امتناع عنقریب برخواست کردے گی ۔ انہوں نے نیدر لینڈ کے سرکاری دورہ پر روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انٹرنیٹ اور دیگر سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس جیسے ٹوئیٹر پر امتناع قانونی طور پر ممکن نہیں ۔ انہیںیقین ہے کہ یہ امتناع بہت جلد

اسکول سے غیر حاضری پر باپ نے بیٹے کو مارڈالا صدمہ سے دادی کا انتقال

تھانے ۔ /23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسکول سے غیر حاضری پر 36 سالہ ایک شخص نے اپنے 10 سالہ فرزند کو مبینہ طور پر ہلاک کردیا۔ اس واقعہ پر صدمہ سے دادی فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ عزیز مجید خان نے ضلع تھانے میں واقع امبرناتھ ٹاؤن شپ میں کل رات اپنے فرزند کو اسکول نہ جانے پر زدوکوب کیا ۔ جس کے بعد لڑکا فوت ہوگیا۔ دادی خاتون بی خان نے اپنے پوترے کی

ایک بڑی کامیابی : شنڈے

ممبئی ۔23مارچ ( پی ٹی آئی ) انڈین مجاہدین کے چار دہشت گردوں کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ اس سے دہشت گردوں کے مزید روابط کا پتہ چلے گا اور انہیں گرفتار کرنے میں مدد ملے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں شنڈے نے کہا کہ ہم گذشتہ 8تا 10دن سے ان پر نظر رکھے ہوئے تھے ۔ انہوں نے ضیاء الرحمن کی گرفتار ی

امکانی دہشت گرد حملہ کا منصوبہ ناکام

نئی دہلی ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین مجاہدین کے سرکردہ دہشت گرد ضیاء الرحمن عرف وقاص کو جو پاکستانی شہری اور کئی بم دھماکوں کے سلسلہ میں مطلوب ہے‘ تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ راجستھان میں گرفتار کرلیا گیا ۔ دہلی پولیس نے یہ کارروائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتخابات کے دوران ایک بڑے دہشت گرد حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے ۔ اسپیشل کمشنر

لوک سبھا حلقہ ناندیڑ سے ویلفیئر پارٹی کے فیروز خان غازی امیدوار

ناندیڑ۔23مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)لوک سبھا حلقہ ناندیڑ سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ضلع صدر فیروز خان غازی انتخابی میدان میں اُترئے گے۔ اس طرح کی اطلاع ناندیڑ ضلع ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے پی آر او سیکریٹری سمیر پٹھان کے ذرایع سے موصول ہوئی۔اس موقع پر فیروز خان غازی نے قومی صدر مجتبیٰ فاروق صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پوری

بلدیہ کورٹلہ سے 31 مسلم امیدوار انتخابی میدان میں

کورٹلہ۔/23مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کورٹلہ کونسل کے لئے 30مارچ 2014 کو ہونے والی رایء دہی میں جملہ 173 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ جن میں مسلم امیدواروں کی تعداد 31ہے۔ کانگریس پارٹی کورٹلہ کے 31 حلقوں میں 7، ٹی آر ایس 4، مجلس اتحادالمسلمین 11، ویلفیر پارٹی آف انڈیا،تلگودیشم پارٹی نے 2امیدوار نامزد کئے ہیں۔ کانگریس آئی پار

حدیث شریف

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیـ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ وہ دعاقبول نہیں کی جاتی ‘ جو دل کی غفلت کے ساتھ کی جاتی ہے ‘‘ ۔
ترمذی