آدھار اسکیم پر نیلکنی کی الیکشن کمیشن میں شکایت

بنگلو ر۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آدھار اسکیم پر بی جے پی کے اننت کمار کی جانب سے ہدف تنقید بنائے جانے پر برہم بنگلور (جنوبی ) کے کانگریسی امیدوار نندن نیلکنی نے آج الیکشن کمیشن میں اننت کمار کے خلاف شکایت درج کروائی ہے اور کہا ہے کہ اننت کمار بدعنوانیوں کے حامی اور ترقی کے خلاف ہیں۔ نیلکنی جو انفوسیس کے معاون بانی ہیں اور آدھار پروگرا

سادھو یادو میرا سیاسی دشمن : رابڑی دیوی

پٹنہ ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور ان کی اہلیہ رابڑی دیوی نے آج انیرودھ پرساد عرف سادھو یادو کے اس اعلان کی مذمت کی ہے جہاں انہوں نے خود اپنی بہن رابڑی دیوی کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرنے کی بات کہی ہے جو سرن حلقہ انتخاب سے مقابلہ کرنے تیار ہیں، حالانکہ بی جے پی نے بھی سادھو یادو کو سیاسی مفادات

مظفر نگر میں عصمت ریزی کا ملزم عدالتی تحویل میں

مظفر نگر ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک قمامی عدالت نے ایک ایسے ملزم کو جو فرقہ وارانہ فسادات کے دوران عصمت ریزی میں ملوث پایا گیا تھا ، کو 7 اپریل تک عدالتی حویل میں دیدیا ہے ۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے روکی نامی ملزم کو 7 اپریل کو عدالتی تحویل میں دیئے جانے کا حکم دیا ہے ۔ روکی فرقہ وارانہ فسادات کے دوران چھ واقعات بشمول عصمت

کرپشن اور عدم مساوات کے مسائل اُٹھانے پر ستائش

نئی دہلی 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرپشن اور عدم مساوات کے مسائل عام آدمی پارٹی کی جانب سے اُٹھائے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) نے آج کہاکہ عام آدمی پارٹی کو نو فراخدل معاشی پالیسیوں کی اپنی فہم کو مزید واضح کرنا چاہئے۔ عام آدمی پارٹی کے بارے میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سی پی آئی ایم کے سینئر قائد سیتا رام یچوری نے کہا

دیہی رائے دہندوں کو ترغیب دینے کجریوال کا دورہ وارناسی

وارناسی 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وارناسی میں نریندر مودی کا مقابلہ کے فیصلہ کے بعد عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال آج اپنے انتخابی حلقہ خاص طور پر دیہاتوں میں روڈ شو منعقد کریں گے تاکہ دیہی رائے دہندوں کو راغب کیا جاسکے۔ وارناسی انتخابی حلقہ میں 5 اسمبلی حلقے شامل ہیں، توقع ہے کہ کجریوال سگرا اسٹیڈیم میں اپنے حامیوں سے ملاقات بھی

مودی کی سچائی کیساتھ ’’کھینچ اور ڈھیل‘‘: عمر عبداللہ

سری نگر 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ سچائی کے ساتھ کھینچ اور ڈھیل کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ ریاست میں اُن کا جلسہ عام اِسی لئے اُنھوں نے نظرانداز کردیا ہے۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ گزشتہ سال یکم ڈسمبر کو جلسہ عام میں جتنے افراد نے شرکت کی، اگر اُنھ

لاپتہ طیارہ کے122 ممکنہ ٹکڑوں کی نشاندہی

کوالالمپور ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ ہشام الدین حسین نے کہا ہے کہ بحرِ ہند کے جنوبی حصے میں جہاں ملائیشیا کی فضائی کمپنی کے لاپتہ طیارہ کے ملبے کی تلاش کا آج احیاء ہوا، وہاں فلائٹ MH370 کے ممکنہ ملبے کے مزید 122 ٹکڑے دیکھے گئے ہیں جن تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہشام الدین نے بتایا کہ طیارہ کے ممکنہ ملبے کی تصاو

تین ماہ سے ڈرون حملے نہ ہونا اچھی بات : نواز شریف

لندن، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پچھلے تین ماہ سے ڈرون حملے نہ ہونا اچھی بات ہے، آئندہ بھی نہیں ہونے چاہئیں۔ انھوں نے امید ظاہرکی کہ کراچی کے حالات بھی جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ نوازشریف ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ایٹمی سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچ گئے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پ

سری لنکا کو اقوام متحدہ کی شدید ترین مذمت کا سامنا

جنیوا ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے ایک بار پھر سخت مذمت کا سامنا ہے اور مبصرین کے خیال میں اس ملک کو ممکنہ طور پر جنگی جرائم کی بین الاقوامی تفتیشی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ یہ امر تقریباً یقینی ہے کہ پانچ برس قبل سری لنکا میں ٹامل نسل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کے اح

یکم اپریل سے H-1B درخواستوں کی وصولی

واشنگٹن ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے خواہش مند افراد سے باوقار H-1B ویزوں کیلئے درخواستیں یکم اپریل سے طلب کی ہیں ۔ یہ ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں میں نہایت مقبول ویزا ہے ۔ ماضی کی طرح یو ایس سٹیزن شپ اینڈ ایمگریشن سرویسیس ز یادہ سے زیادہ 65,000 H-1B ویزے جاری کرسکتا ہے ۔ اب جبکہ امریکی معیشت بحال ہورہی ہے اور انفارمیشن ٹکنالوجی پر زیادہ

نائجیریا : خودکش حملہ ، آٹھ افراد ہلاک

مائدوگوری (نائجیریا) ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے شمال مشرقی شہر مائدوگوری میں ایک خودکش کار بم حملے میں کم ازکم پانچ پولیس ملازمین اور تین شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مائدوگوری کو شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ رواں ماہ کے آغا

اوباما کے تین سکیورٹی ایجنٹس کو یورپ سے وطن بھیج دیا گیا

واشنگٹن ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما کی سکیورٹی پر مامور تین ایجنٹوں کو تادیبی کارروائی کے تحت ایمسٹرڈم سے واپس امریکہ بھیج دیا گیا ہے۔ یہ اہلکار اوباما کے دورۂ یورپ کے موقع پر ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ خبر رساں ادارہ روئٹرز کے مطابق سیکرٹ سرویس کے ترجمان برائن لیری نے ان اہلکاروں کو واپس بھیجے جانے کی تصدیق کی ہ

جماعت اسلامی پر پابندی عائدکردینا چاہئے : تحقیقاتی کمیشن

ڈھاکہ ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں تفتیش کاروں نے سفارش کی ہے کہ پاکستان کے خلاف 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران جرائم کے حوالے سے جماعت اسلامی پر پابندی لگا دینا چاہئے۔ حکومت کے مقررہ تحقیقات کاروں نے استغاثہ اعلیٰ کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے جس میں جماعت اسلامی کو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں ک

مشرف کے وکلا کی پراسکیوٹر کو زبان

اسلام آباد ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں پراسکیوٹر اکرم شیخ نے الزام لگایا ہے کہ مخالف وکیل نے اُن کی آنکھیں نکال لینے اور زبان کھینچنے کی دھمکی دی ہے ۔ پراسکیوٹر کی تقرری کے خلاف مشرف کے وکلا کے اعتراض پر اپنے دفاع میں اکرم نے خود دلائل دیئے۔ انھوں نے کہاکہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے پراسکیوٹر کی تقرری کی

پاکستان میں ممبئی حملہ کیس تیسری مرتبہ ملتوی

لاہور ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انسداد دہشت گردی عدالت میں 2008 ء کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی سماعت آج تیسری مرتبہ ملتوی ہوگئی کیونکہ جج سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے عدالت نہیں آسکے ۔ یہ مقدمہ 7 پاکستانی مشتبہ ملزمین کے خلاف دائر کیا گیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے گزشتہ دو سماعتوں کے دوران بھی عدالت آنے سے انکار کیا ت

امریکہ اور طالبان سے میری جان کو خطرہ : شیخ رشید

اسلام آباد ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ جہاد کو اسلام کا حصہ سمجھتے ہیں لیکن جہاد لوگوں کو قتل کرنے کا نام نہیں، نیز وہ امریکہ اور طالبان کے نشانے پر ہیںجبکہ اپوزیشن اور حکومت کے نمائندے اُن کے ساتھ ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کے ادا

پاکستان میں 32 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے

اسلام آباد، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یونیسف، یونیسکو اور حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے سرکاری پرائمری اسکولوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 5 سے 9 سال کی عمر کے 32 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے۔ اسلام آباد میں وزارت تعلیم کے ادارہ اکیڈمی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ اور اقوام متحدہ کے ادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام، یونیسف اور یون