سزائے موت میں کمی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ غیرقانونی : مرکزی حکومت

نئی دہلی ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر اس کے فیصلہ پر نظرثانی چاہی جس میں کہا گیا کہ درخواست رحم کی یکسوئی میں حکومت کی بہت تاخیر مجرم قیدی کی سزائے موت کو گھٹانے کا جواز ہوسکتی ہے۔ مرکز نے بیان کیا کہ 21 جنوری کا فیصلہ جس کے ذریعہ 15 مجرم قیدیوں کو زندگی عطا کی گئی اور اسی طرح کی راحت کی راجیو گاندھی کے قات

سیما آندھرا میں کانگریس کو مستحکم کرنے حکمت عملی ، صدر پی سی سی کا خطاب

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں تشکیل دینا فیشن ہوگیا ہے۔ انتخابات سے قبل قائدین کا سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنا عام بات ہے۔ سیما۔ آندھرا کی ترقی کیلئے متحدہ طور پر کام کرنے کا اعلان کیا۔ صدر پردیش کانگریس کمیٹی بی ستیہ نارائنا نے آج گاندھی بھون میں سیما۔ آندھرا کے سابق وزراء کا اجلا

جسپال بھٹی کی بیوہ عام آدمی پارٹی کی لوک سبھا امیدوار

نئی دہلی ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آنجہانی کامیڈین جسپال بھٹی کی بیوہ سویتا بھٹی عام آدمی پارٹی کی چنڈی گڑھ سے امیدوارہ ہوں گی جبکہ جے این یو کے پروفیسر آنند کمار دہلی سے انتخاب لڑیں گے۔ پارٹی نے آج آنے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے اپنے 20 امیدواروں کی تیسری فہرست کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے مرکزی علاقہ چنڈی گڑھ کی واحد نشست، دہلی اور

اوپینین پولس میں الٹ پھیر ‘ حکومت کارروائی کرے ‘ الیکشن کمیشن

نئی دہلی ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انتخابات سے قبل کچھ تنظیموں کی جانب سے اوپینین پولس میں الٹ پھیر کی کانگریس کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ اس معاملہ میں مناسب کارروائی کرے۔ وزارت کارپوریٹ امور اور وزارت اطلاعات و نشریات کو ایک اعلامیہ روانہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ معاملہ جھو

وی کے سنگھ بی جے پی میں شامل

نئی دہلی ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے جو اپنی عمر کے مسئلہ پر حکومت کے ساتھ طویل مدت تک چلی کشمکش میں مشغول رہے تھے، آج بی جے پی میں شامل ہوتے ہوئے کہاکہ یہ واحد ’’قوم پرست‘‘ پارٹی ہے جسے وہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ جنرل سنگھ نے جو متعدد دیگر سابق فوجیوں کے ساتھ بی جے پی میں صدر پارٹی راجناتھ سنگ

راہول گاندھی کا گال چومنے والی عورت کو شوہر نے زندہ جلا ڈالا

گوہاٹی ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک عورت بونٹی کو جس نے آسام میں نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے حالیہ دورہ میں استقبال کیلئے کافی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا تھا، اُس کے شوہر نے مبینہ طور پر زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ والہانہ استقبال کے جوش میں بونٹی نے راہول کا گال چوما تھا۔ ’انڈیا ٹوڈے‘ رپورٹ کے مطابق اس پر میاں، بیوی می

مصر میں نئی کابینہ کی حلف برداری السیسی وزیر دفاع برقرار

قاہرہ ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں وزیر اعظم ابراہیم مہلب کی قیادت میں ایک نئی کابینہ نے حلف لیا ہے جس میں فوجی فیلڈ مارشل عبدالفتح السیسی نے وزیر دفاع کا عہدہ برقرار رکھا ہے ۔ مہلب کو عبوری صدر عدلیع منصور نے پیر کو حاظم البیبلاوی کے حیرت انگیز استعفی کے بعد وزیر اعظم نامزد کیا تھا ۔ ملک میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جس می

شام میں رونڈا جیسی صورتحال ‘ تشدد کا تسلسل شرمناک : بان کی مون

واشنگٹن ۔ یکم مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ روانڈہ میں آج سے 20 سال قبل جو صورتحال پیدا ہوئی تھی اور جس طرح وہاں انسانی خون کا ضیاع ہوا تھا شام میں آج اسی صورت حال کو بین الاقوامی برادری روکنے میں ناکام ہے جو ایک افسوسناک بات ہے ۔ اپنی بات دہراتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کی

پاکستان میں پولیو ٹیم پر حملہ : 12 ہلاک

پشاور ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں ملک کو پولیو سے نجات دلانے حکومت کی کوششوں کو مسلسل جھٹکے لگ رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ میں ملک کے شمال مغرب میں ایک ٹیکہ اندازی ٹیم پر گھات لگا کر بموں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ مہلوکین میں نیم فوجی عملہ کے گیارہ اہلکار اور ایک کم عمر لڑک

آئینہ چشم کے خصوصی شمارہ کا جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں رسم اجراء

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) جناب احمد صدیقی مکیش ایڈیٹر ’’آئینہ چشم‘‘ اردو ہفتہ وار کے بموجب ان کے ویکلی کا ستائیسواں سالانہ جشن 7 مارچ کو اردو ہال حمایت نگر میں شام 6 بجے منعقد ہوگا۔ اس موقع پر شائع ہونے والے خصوصی شمارہ کی رسم اجراء ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں انجام دیں گے جبکہ جناب عابد رسول خاں صدرنشین اقلیتی

پاکستان میں طالبان کا ایک ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان

اسلام آباد / پشاور ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی طالبان نے آج ایک ماہ طویل جنگ بندی کا اعلان کیا تاکہ حکومت کے ساتھ بات چیت کے احیاء میں مدد مل سکے ۔ حکومت نے حال ہی میں طالبان کی جانب سے 23 فوجیوں کو سزائے موت دئے جانے کے خلاف بات چیت کو معطل کردیا گیا ہے ۔ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شہید اللہ شہید نے کہا کہ ہم ایک ماہ

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام 2 مارچ منعقد شدنی 1084 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن گیارہ بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ایک

انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : جناب مرزا ہادی حسین ابن مرزا یاور حسین کا انتقال 28 فروری کو ہوگیا ۔ دائرہ میر مومن میں 10 بجے شب تدفین عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 2 مارچ 4 بجے ماتم کدہ نزد دیوڑھی کمال یار جنگ مقرر ہے ۔ جس میں جناب ہادی علی مہدی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9963710030 ۔ 9985429248 پر ربط کریں ۔۔

صحافی کے قتل پر دو افراد کو سزائے موت

کراچی یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی ایک عدالت نے ایک صحافی کے قتل میں ملوث دو افراد کو سزائے موت اور دیگر چار افراد کو سزائے عمر قید سنائی ہے ۔ جج مشتاق احمد لغاری نے کامران عرف ذیشان اور فیصل موٹا کو جیو نیوز رپورٹر ولی خان بابر کے قتل میں ملوث پائے جانے پر سزائے موت سنائی ہے ۔ 2011 میں جس وقت ولی خان بابر مکان واپس ہورہے تھے ، اس

قرآن کریم کی مبینہ بیحرمتی فٹبال مداح پرجرمانہ

لندن۔ یکم مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) قرآن کریم کے اوراق پھاڑنے والے شریوز بری سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے ایک مداح نے گزشتہ روز عدالت میں دھمکی آمیز رویئے کااعتراف کیا، مڈلز برو کا سیزن ٹکٹ رکھنے والے مارک اسٹفینسن پر مجسٹریٹ نے 235 پونڈ جرمانہ عائد کیا، مجرم نے اپنے فعل پر ندامت کااظہار کیا۔ ملزم سے مذہبی دل آزاری کا یہ فعل گزشتہ سال دس

کینیڈا قیادت کو آغا خان نے سراہا

اوٹاو(کینیڈا) ۔ یکم مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسمٰعیلیہ فرقہ کے پیشوا ہز ہائی نیس آغا خان نے آج کینڈا کی اُن کوششوں کو سراہا جو ایک مستحکم سیول سوسائٹی ، تعلیم اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے اپنے تاریخی خطاب کے دوران انھوں نے یہ بات کہی ۔ آغا خان کو وزیراعظم کینیڈا اسٹیفن ہ

افغان جنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ، سابق فرانسیسی وزیر دفاع

پیرس۔ یکم مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کے سابق وزیر دفاع آلانہ رچرڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ تک بیرونی افواج کے قیام سے کسی ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا ، 11/9 کے بعد جب امریکہ افغانستان گیا فرانس اور اتحادی اس کے ساتھ تھے بعد ازاں افریقہ میں قیام امن کیلئے فرانس کی افواج کو مالی مدد بھجوانے کیلئے فرانسیسی افواج کو ا

امریکہ خود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث: چین

بیجنگ۔ یکم مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کردی، بیجنگ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن خود انسانی حقو ق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ بیجنگ نے امریکی ڈرون حملوں ، ریاست کی جانب سے جاسوسی پروگرام اور واشنگٹن میں بندو ق کے ذریعے بڑھتے ہوئے جرائم پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ نے گذش

روس ہزاروں افواج کو کریمیا بھیج رہا ہے ‘ یوکرین کا الزام

سمفیروپول ( یوکرین ) ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوکرین نے آج روس پر الزام عائد کیا کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں اضافی افواج کو کریمیا روانہ کر رہا ہے جبکہ کریملن ( روس ) نے علاقہ میں امن بحال کرنے میں تعاون کا عہد کیا ہے ۔ امریکہ نے اس تنازعہ کو روس کو دور ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ اگر وہ یوکرین کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتا ہے ت