ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 40 سالہ رامیش جو پیشہ سے مزدور تھا گوپال پلی گھنڈرہ کا ساکن تھا کل رات گھٹکیسر کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ریلوے پولی

ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 40 سالہ رامیش جو پیشہ سے مزدور تھا گوپال پلی گھنڈرہ کا ساکن تھا کل رات گھٹکیسر کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ریلوے پولی

ایک دن کا دولہا اچانک لاپتہ

حیدرآباد ۔ /12 مارچ (سیاست نیوز) کنچن باغ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک دن کا دولہا اچانک لاپتہ ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 38 سالہ اشرف خان جس کا تعلق ممبئی سے ہے کی شادی /8 مارچ کو دردانہ چوراہے پر واقع ایچ بی فنکشن ہال میں ہوئی تھی ۔ اشرف خان شادی کے دوسرے دن ہی یعنی /9 مارچ کی صبح پیٹ درد کی شکایت سے مکان چھوڑ کر چلاگیا اور

کانگریس عوام کو دھوکہ دینے کی عادی

حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) قائد اپوزیشن ریاستی قانون ساز کونسل و سینئر تلگودیشم قائد مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش کو ایک جوکر سے تعبیر کیا اور کہا کہ مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے سیما آندھرا کی ترقی کیلئے جن پیاکیجس کا تذکرہ کیا ہے ان میں سے کسی ایک کو بھی قانونی موقف حاصل نہیں ہے۔ آج اخباری نمائندوں سے بات

ہائی کورٹ میں بم کی جھوٹی اطلاع پولیس کی تلاشی مہم

حیدرآباد۔/12مارچ، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے احاطہ میں بم رکھنے کی ’جھوٹی‘ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے احاطہ کے اطراف و اکناف کے علاقوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے زبردست تلاشی لی۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ دن کے 10بجکر 30منٹ پر ایک نامعلوم شخص نے پولیس کنٹرول روم پر ٹیلی فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آندھرا پر

’’سونیا گاندھی نے قیام تلنگانہ کا وعدہ پورا کیا‘‘

حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے پہلے صدر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر پی لکشمیا کا کانگریس قائدین نے شاندار خیرمقدم کیا۔ مسٹر پی لکشمیا نے کہاکہ دو ارکان پارلیمنٹ رکھنے والی ٹی آر ایس سے تلنگانہ تشکیل نہیں پایا جبکہ سونیا گاندھی نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دی ہے۔ ٹی آر ایس کی جانب سے انضمام یا پارٹی کی تجویز وصول ہوتی

پولیس اسٹیشن کے روبروخود سوزی کرنے والا شخص فوت

حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) چارمینار پولیس اسٹیشن کے روبرو خود سوزی کرنے والا شخص آج فوت ہوگیا۔ تاہم پولیس نے اس خصوص میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 40سالہ عبداللطیف جو کالا پتھر علاقہ کے ساکن عبدالقدوس کا بیٹا تھا کاروبار میں نقصان کے سبب ہراسانی کا شکار ہوکر اس نے خود سوزی کرلی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل ع

گاندھی بھون میں ناگیندر اور لکشمن گوڑ کے حامیوں میں جھڑپ

حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) گاندھی بھون میں سابق ریاستی وزیر مسٹر ڈی ناگیندر اور پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری مسٹر پی لکشمن گوڑ کے حامیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکی گئیں۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پی لکشمیا کا خیرمقدم کرنے کیلئے کانگریس کے قائدین نے گاندھی بھون میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی

منڈل پریشد انتخابات ملتوی کردینے کی تجویز

حیدرآباد۔/12 مارچ(سیاست نیوز) ریاستی الیکشن کمیشن نے/13 مارچ کو 3:00 بجے سہ پہر ریاستی الیکشن کمیشن میں مسلمہ اور رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں کا ایک اجلاس ان کے لئے محفوظ انتخابی نشان کے تعلق سے طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں ضلع پریشد اور منڈل پریشد کے انتخابات کو مؤخر کرنے کے مسئلہ پر سیاسی پارٹیوں کی بھی آراء حاصل کی جائے گی اور /15 مارچ کو اس خص

بوئنگ اسپائیس جیٹ کے درمیان معاہدہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بوئنگ اور اسپائس جیٹ کے درمیان 4.4 ارب امریکی ڈالر 26 کروڑ روپئے کی معاملت پر آج دستخط کئے گئے ۔ یہاں حیدرآباد میں ملک کا بڑا شہری ہوا بازی مظاہرہ ’ انڈیا ایویشن 2014 ‘ کے افتتاح کے موقع پر یہ معاملت طئے پائی ۔ اس معاہدہ کے تحت سال 2018 میں اسپائس جیٹ کی جانب سے 42 ایر کرافٹ آر ڈی کی ڈیلیوری دی جائے گی ۔ دنی

ٹی آر ایس اور کانگریس کے درمیان مفاہمت مجالس مقامی انتخابات کے بعد ممکن

حیدرآباد ۔12 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس سے انتخابی مفاہمت کے مسئلہ پر کانگریس ہائی کمان کے ٹی آر ایس قیادت سے مذاکرات جاری ہیں۔ تاہم تلنگانہ کانگریس قائدین چاہتے ہیں کہ مجالس مقامی میں پارٹی کے موقف کا جائزہ لینے کے بعد ہی اس سلسلہ میں پیش قدمی کی جائے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے بعض قائدین انتخابی مفاہمت کے مسئلہ پر ڈاکٹ

تلنگانہ اور سیما آندھرا کانگریس کمیٹیوں میں اقلیتیں نظر انداز

حیدرآباد ۔12 ۔ مارچ (سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان کی جانب سے تلنگانہ اور سیما آندھرا کیلئے اعلان کردہ علحدہ کمیٹیوں میں اقلیتی طبقہ کو مناسب نمائندگی نہیں دی گئی جس کے باعث پارٹی کے اقلیتی قائدین اور کیڈر میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ ہائی کمان نے کل تلنگانہ کیلئے علحدہ پردیش کانگریس کمیٹی ، تشہیری کمیٹی اور انتخابی منشور کمیٹی کا اع

ملائیشیا کے طیارہ کی تلاش جاری، ہندوستان مددکیلئے تیار

کوالالمپور ؍ بیجنگ ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش آج پانچویں دن بھی جاری رہی۔ حکام نے کہا کہ طیارہ جس میں 239 افراد سوار ہیں، رابطہ منقطع ہونے سے قبل اپنی سمت تبدیل کرسکتا ہے۔ بین الاقوامی تلاشی مہم کا اس کے اصل مقام سے سینکڑوں میل دور تک وسعت دے کر انڈومان کے سمندر تک احاطہ کیا گیا ہے۔ ملائیشیاء کی فضائیہ کے س

مودی کے جسم کے ہر حصہ سے تکبر کا اظہار : نتیش کمار

پٹنہ ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ تیسرا محاذ انتخابات کے بعد پہلا محاذ کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے تیسرے محاذ کے تعلق سے نریندر مودی کے تبصرہ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ انتخابات کے بعد یہ پہلا محاذ بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 11 غیر کانگریسی اور غیر بی ج

ترکی میں حکومت کیخلاف عوام کا احتجاج ، جھڑپیں

استنبول ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے شہروں انقرہ اور استنبول میں آج ہزاروں افراد ایک کمسن کی موت پر سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس اور پانی کا استعمال کیا۔ گذشتہ سال مخالف حکومت احتجاج کے دوران زخمی کمسن لڑکے کی آج موت واقع ہوگئی جس پر عوام برہمی کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے۔ استنبول میں عوام مخالف حکوم