نوودیا ودیالیہ سمیتی کے تحت اساتذہ کے تقررات،937 جائیدادیں، 28 فبروری ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد 9 فبروری (راست) جناب سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب نوودیا ودیالیہ سمیتی، مرکزی حکومت کے زیرانتظام کام کرتی ہے۔ اس کے تحت ملک بھر میں معیاری اسکولس کام کرتے ہیں۔ اس میں پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس (پی جی ٹی) اور ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس (ٹی جی ٹی) کی 937 جائیدادیں ت

وزیر معدنیات کی عنقریب تلگودیشم میں شمولیت

حیدرآباد 9 فبروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر معدنیات و سینئر کانگریس قائد شریمتی گلا ارونا کماری کی بہت جلد تلگودیشم پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔ تلگودیشم پارٹی کے باوثوق ذرائع کے مطابق سیما آندھرا علاقہ میں کانگریس پارٹی کے انتہائی کمزور موقف کو دیکھتے ہوئے شریمتی گلا ارونا کماری نے اپنے فرزند مسٹر گلا جیادیو (ممتاز صنعتکار) کو تل

دوبدو پروگرام برائے معذورین کی جھلکیاں

٭ دوبدو ملاقات پروگرام ادارہ سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے آئیڈئیل انفارمیشن سنٹر کے تعاون و اشتراک سے لکڑکوٹ (چھتہ بازار) پر معذورین کے لئے رکھا، نہایت کامیابی و کامرانی کے ساتھ 5 بجے شام اختتام پذیر ہوا۔
٭ اس پروگرام میں چار معذورین کے رشتے اُصولی طور پر طے پائے۔ ایک رشتہ طے ہونے کا والدین نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا۔

قطب شاہی اور آصف جاہی حکمراںفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے علمبردار

حیدرآباد۔9 فبروری(سیاست نیوز) قطب شاہی اور آصف جاہی دور کے تمام شعبہ حیات میں لائے گئے جدید اصلاحات کی تشہیر کو ناگزیر قراردیتے ہوئے انگریز مورخ محترمہ کیرن لیونارڈ نے قطب شاہی اور آصف جاہی حکمرانوں کوفرقہ وارنہ ہم اہنگی کا عظیم علمبردار قراردیا۔تلنگانہ حامی خواتین متحدہ تنظیم مکتا کے زیر اہتمام سنتوش نگر میں منعقدہ خصوصی نشس

انتقال

حیدرآباد۔9؍فروری( راست) سید امام مرحوم موظف محکمہ ریلویز کے فرزند سید عثمان عرف پاشاہ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ میں اداکی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت

شادی

حیدرآباد۔ 9 ؍ فبروری (سیاست نیوز) رکن قانون ساز کونسل جناب الحاج محمد سلیم کی بھتیجی و دختر جناب محمد کلیم کا نکاح آج شام مسٹر محمد عبدالقیوم فرزند جناب محمد عبدالرشید کے ہمراہ ریڈ روز فنکشن ہال نامپلی میں انجام پایا ۔ مولانا مفتی عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ محفل عقد میں سیاست دانوں ‘ علماء ‘ مشائخین اور تا

پولیس تحویل میں ملزم کا اقدام خودکشی ‘ حالت تشویشناک!

حیدرآباد۔/9فبروری، ( سیاست نیوز ) فلک نما کے علاقہ جہاں نما میں آج پیش آئے ایک سنسنی خیز واقعہ میں دھوکہ دہی مقدمہ کے ایک مبینہ ملزم نے پولیس تحویل میں اقدام خودکشی کیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ 25سالہ نوجوان محمد جعفر ساکن جہاں نما جو اسکراپ کا تاجر بتایا گیا ہے کے خلاف ایک خاتون رضیہ سلطانہ نے کالا پتھر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کر

جہیز کیلئے شوہر کے ہاتھوں جلائی جانے والی بیوی فوت

حیدرآباد۔/9فبروری، ( سیاست نیوز) مزید جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار خاتون دواخانہ عثمانیہ میں فوت آج ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 32سالہ ورشا سنگھ ساکن کتہ پیٹ اسنا پور کو 5فبروری کو اس کے شوہر پریتم سنگھ نے مبینہ طور پر اس کے مکان میں کیروسین چھڑک کر آگ لگادی تھی۔ اس واقعہ میں ورشا 80فیصد جھلس گئی تھی جس کے سبب اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا

گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد۔/9فبروری،( سیاست نیوز) گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ سرورنگر پولیس نے بتایا کہ 26سالہ بی ومشی کرشنا ساکن سرور نگر جو خانگی ملازم تھا گھریلوپریشانیوں اور جھگڑوں سے تنگ آگیا تھا اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے مکان کے سیلنگ فیان سے لٹک کر پھانسی لے لیا۔ سرور نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مق

ایڈیشنل ایس پی سے مدہول کے مسلم وفد کی نمائندگی

مد ہول /9 فروری ( سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) مد ہول جا مع مسجد میں خنز یر کو مارکر پھینکے والے شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کار وائی کر نے کا متو لی مسجد نے پر زور مطالبہ کیا جناب قاضی محمد مظہر الحق عادل فر زند قا ضی محمد انعام الحق مو ظف چیف انجیئر و متو لی جا مع مسجد مد ہول نے ایک وفد کی شکل میں مسٹر ماناسا ریڈی ایڈیشنل ایس پی عادل آباد سے ن

کریم نگر میں پاسپورٹ دفتر کا افتتاح

کریم نگر 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر کی عوام کو پاسپورٹ خدمات کیلئے پاسپورٹ سروس سنٹر کی خدمات دستیاب ہوگی، چیف پاسپورٹ، آفیسر مکتیش کمار پردیسی نے ہفتہ کو مستقر کے رورل پولیس اسٹیشن کے بازو قائم پاسپورٹ سرویس سنٹر دفتر کی افتتاحی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی، اس موقع پر انہوں نے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ک

نوجوانوں کو سیرت النبی ﷺسے واقف کروانا ضروری

کورٹلہ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جمعیۃ العلماء شاخ کورٹلہ کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی ﷺ 7 فبروری 2014 بروز جمعہ بعد نماز مغرب کنگس فنکشن ہال کورٹلہ زیر نگرانی مولانا سید مظہر قاسمی نائک صدر جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگر منعقد ہوا ۔ جلسہ کی صدارت ریاستی صدر جمعیۃ العلماء آندھرا پردیش جناب پیر شبیر احمد ایم ایل سی نے کی، جلسہ سے مخاطب

اقلیتی بہبود 15ویں قومی کانفرنس کے موقع مرکزی وزیر سلمان خورشید چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان ‘ نائب صدر نشین پلاننگ کمیش

اقلیتی بہبود 15ویں قومی کانفرنس کے موقع مرکزی وزیر سلمان خورشید چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان ‘ نائب صدر نشین پلاننگ کمیشن مونٹک سنگھ اہلوالیہ ۔

تلنگانہ بل کل پارلیمنٹ میں پیش ہوگا

نئی دہلی ۔9فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ بل کو منگل کے دن پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے آج کہا کہ آندھراپردیش ری آرگنائزیشن بل کو صدر جمہوریہ کے پاس بھیجا گیا ہے ۔کل بروز پیر صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد اسے منگل کے دن پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ قبل ازیں پارلیمانی حلقوں میں بتایا جاتا ہے کہ اس بل کو ک

مدینہ منورہ آتشزدگی میں جاں بحق عازمین کی تعداد 13 ہوگئی

ریاض ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میںکل ایک ہوٹل میں لگی آگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔ مصر کے سفیر عدیل ال الفی نے کہا کہ جاں بحق مصری شہریوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی نے عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ مدینہ منورہ کے سانحہ میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کی تعداد 130 ہے ۔

پیرول میںمزید ایک ماہ کی توسیع دینے سنجے دت کی درخواست

ممبئی۔9فبروری ( سیاست ڈاٹ کام )بالی ووڈ اداکار سنجے دت جو 1993ء کے بم دھماکہ کیس میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں اپنی اہلیہ مانیتا کی علالت ختم ہونے تک ساتھ رہنے کیلئے پیرول میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی درخواست کی ہے۔ سنجے دت کو پونے ایرواڈا جیل سے ایک ماہ پیرول پر رہا کیا گیا تھا ۔ ان کی گرفتاری کے بعد دوسری مرتبہ رہا کیا گیا ہے ۔

برقی کٹوتی

اُدھر اُن کی سیہ زلفیں اِدھر میری سیہ بختی
اندھیرا ہی اندھیرا ہے مری دنیا جہاں تک ہے
برقی کٹوتی