شادی

حیدرآباد۔ 9 ؍ فبروری (سیاست نیوز) رکن قانون ساز کونسل جناب الحاج محمد سلیم کی بھتیجی و دختر جناب محمد کلیم کا نکاح آج شام مسٹر محمد عبدالقیوم فرزند جناب محمد عبدالرشید کے ہمراہ ریڈ روز فنکشن ہال نامپلی میں انجام پایا ۔ مولانا مفتی عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ محفل عقد میں سیاست دانوں ‘ علماء ‘ مشائخین اور تاجرین کے علاوہ معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ جن میں قابل ذکر مولانا سید شاہ قبول باشاہ قادری شطاری ‘ مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری ‘ مولانا حبیب مجتبی العیدروس ‘مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی ‘جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ‘صدر تلگودیشم مسٹر این چندرابابونائیڈو ‘ مسٹر محمد علی شبیر رکن قانون کونسل ‘ مسٹر کے ایس رتنم رکن اسمبلی ‘ مسٹر محمد فریدالدین سابق وزیر ‘ مسٹر ہریش راؤ رکن اسمبلی ‘ جناب عابد رسول خان صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن ‘ جناب اے کے خان آئی پی ایس ‘ مسٹر انجنی کمار آئی پی ایس ‘ مسٹر کملاسن ریڈی آئی پی ایس ‘ جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس ‘ جناب مرزا حسن علی بیگ و دیگر شامل ہیں ۔ جناب محمد سمیر اور جناب محدم سلمان نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔