تلنگانہ کے قیام کے لیے شرائط دستور کی خلاف ورزی

حیدرآباد۔11فبروری(سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے وقت پیاکج پروگرام کے نام آندھرائی سرمائیداروں کو رعایتیں اور تحفظات پیش کررہی ہے۔ انقلابی مصنف وشاعر ورا ورارائو نے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں حراست کے دوران مرکزی حکومت پر یہ الزام عائد کیا۔ تلنگانہ حامی تنظیموںکے بند کی تائید میں نکالی گئی ریالی کے دوران مسٹر ورا ورارا

تلنگانہ بل کو بی جے پی کی تائید کے لیے زور

حیدرآباد۔/11فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے نئی دہلی میں بی جے پی کی سینئر قائد اور لوک سبھا میں قائد اپوزیشن سشما سوراج سے ملاقات کی۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کی صورت میں بی جے پی سے تائید کی درخواست کی۔ صدر نشین جے اے سی پروفیسر کودنڈا رام کی قیادت میں جے اے سی قائدین کے علاوہ

تلنگانہ بل میں رکاوٹ پیدا کرنے کے خلاف انتباہ

حیدرآباد۔/11فبروری، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی تلنگانہ جے اے سی سے تعلق رکھنے والے قائدین اور طلباء کی کثیر تعداد نے نئی دہلی میں بی جے پی کے قومی قائد ایم وینکیا نائیڈو کی قیامگاہ پر احتجاج منظم کیا۔ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ احتجاج منظم کیا گیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی

خدمت و محبت انسانی تعلقات کی بنیادی روح

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : ایک انسان کا دوسرے انسان سے تعلق دینی ضرورت ہے اور یہی تعلق پورے معاشرے کو جوڑے رکھتا ہے خدمت اور محبت ایک انسان سے دوسرے انسان کے تعلق کی بنیاد اور روح ہے ۔ آدمی اپنی اولاد ، اپنے ماں باپ ، بھائی بہنوں کی ضرورت اس لیے پوری کرتا ہے کہ اس کو ان سے محبت ہوتی ہے ۔ خود تکلیفیں برداشت کرتا ہے لیکن انہیں آرام پہ

انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ سعیدہ اختر عرف افسر بیگم زوجہ جناب غلام محبوب مرحوم صدر مدرس تڑکل تعلقہ دیگلور کا 11 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد خلفائے راشدین مدینہ کالونی جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ گلاب شاہ جہاں نما میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9704040636 ۔ 9247245166 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

حمیدیہ میں آج گیارہویں اور اختتامی محفل غوث اعظم

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 11 ربیع الاخر ، 8 تا 9-30 بجے صبح بمقام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 11 روزہ محافل غوث اعظمؒ کے سلسلہ کی گیارہویں اور اختتامی محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی او

حمیدیہ میں آج گیارہویں اور اختتامی محفل غوث اعظم ؒ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 11 ربیع الاخر ، 8 تا 9-30 بجے صبح بمقام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 11 روزہ محافل غوث اعظمؒ کے سلسلہ کی گیارہویں اور اختتامی محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی او

شادی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : الحاج یونس خاں کی دختر کی شادی الحاج محمد حسن الدین کے فرزند مسٹر محمد فصیح الدین فاروق کے ساتھ 10 فروری کو بعد مغرب ایم ایف گارڈن فنکشن ہال ٹولی چوکی میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔۔

۔ -1069 ۔ گرام سونے کے ساتھ ایک خاتون شمس آباد ایرپورٹ پر گرفتار

شمس آباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون کے قبضہ سے 1069 گرام سونا برآمد کیا ۔ تفصیلات کے بموجب تھائی لینڈ سے فلائیٹ نمبر TG2925 کے ذریعہ ایک خاتون نسرین بیگم شمس آباد ایرپورٹ پہونچی شک کی بناء پر تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 8 سونے کی چوڑیاں اور تین گلے کے چین جن کا وزن 1069 گرام جس

برقی شاک سے ایک شخص فوت

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 34 سالہ کیناوتھ چندو جو لکشمی نگر کالونی ونستھلی پورم کے ساکن بالایا کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے وہ کل ایک زیر تعمیر مکان میں کام کے دوران پانی ڈال رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ لنگم گوڑ جو مہیشورم کا ساکن تھا پیشہ سے کسان بتایا گیا ہے 2 فروری کے دن وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت کی موٹر سائیکل کے پیش آئے تصادم میں گوڈ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مص

شوہر کی مالی پریشانیوں سے افسردہ بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کو لاحق مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیشہ سے طالبہ اس خاتون نے کل رات یہ انتہائی اقدام کیا ۔ جس کے شوہر کی خواہش تھی کہ وہ اپنی بیوی کو اعلی تعلیم دلوائے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ ڈی مکندا جو نارسنگی کے ساکن تماریڈی کی بیوی تھی ۔ یہ خا

ہندوستانی فلموں کے سو سال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ہندوستانی سنیما کے سو سال کی تکمیل پر شہر حیدرآباد میں مونگ امیجس ، سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایکسلینس انا پورنا فلم اسکول اور اے پی ٹورازم ہندوستانی سنیما کے سو سال تقاریب کا اہتمام کرتے ہوئے ایک ماہ تک فلم فیسٹیول کا انعقاد عمل میں لارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں 14 فروری تا یکم مارچ مختلف علاقائی ، کلاسیکل و د

جان کیری کا رواں ہفتے ایشیائی ممالک کا دورہ

واشنگٹن ‘ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری رواں ہفتے میں چین، جنوبی کوریا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ کیری اپنے اس دورے کا آغاز جمعرات کو کریں گے اور یہ دورہ 18 فروری تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ وزیر ِ خارجہ بننے کے بعد ایشیا کیلئے یہ جان کیری کا پانچواں دورہ ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان

پاکستان میں دوبارہ یکطرفہ امریکی کارروائی کا منصوبہ

واشنگٹن ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اوباما انتظامیہ پاکستان میں چھپے مبینہ امریکی دہشت گرد کو نشانہ بنانے کیلئے فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی دہشت گردمبینہ طور پر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں چھپا ہے اور اوباما انتظامیہ سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ اس مبینہ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کیلئے سی

روس اور چین شام سے متعلق قرار داد رکوانے میں کامیاب

جنیوا ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روس اور چین نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک کو شام کے بارے میں مذاکرات کا حصہ بننے میں ناکام کر دیا ہے۔ مذاکرات سلامتی کونسل کیلئے تیار کردہ مسودہ قرارداد پر ہونا تھے تاکہ شام میں امداد کی پہنچ کو موثر بنایا جاسکے۔ سفارتکاروں کے مطابق آسٹریلیا، لکسمبرگ اور اردن نے اپنا ایک مسودہ ویٹو ک

یکم مارچ تک شام سے خطرناک ہتھیاروں کے خاتمہ کا تیقن

ماسکو ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روس میں تعینات شامی سفیر نے کہا ہے کہ شام میں موجود خطرناک کیمیائی ہتھیار یکم مارچ تک ملک سے ختم ہو چکے ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس خطرناک ترین ہتھیاروں کی شام سے باہر منتقلی کے لیے 31 دسمبر کی آخری مہلت تھی، تاہم یہ کام مقررہ وقت میں مکمل نہ ہو سکا۔ شامی حکومت پانچ فروری تک تمام کیمیائی ہتھیاروں کو تلفی کے ل

الیکشن کمیشن کا کردار شرمناک : عمران

اسلام آباد ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی خط اعتمادچرانے والوں کیخلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے، الیکشن کمیشن کا کردار شرمناک ہے۔ انھوں نے آج سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں دھاندلی کے حوالہ سے ہم نے جو کیس عدالت میں دائر کیا وہ اہم کیس ہے۔ پاکستان م

عراق میں شدت پسند اپنے ہی بم کا شکار، 21 ہلاک

بغداد ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک کار بم غلطی سے پھٹ جانے کی وجہ سے 21 شدت پسند مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ سامرا شہر سے تقریبا 20 کلومیٹر دور ایک سڑک پر ہوا۔ جب یہ حادثہ ہوا اس وقت دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی شدت پسندوں کے علاقے سے مرکزی سڑک پر لے جائی جا رہی تھی۔ سامرا سنی اکثریتی علاقہ

افغانستان میں 13 سال بعد پولیو کا پہلا کیس

کابل ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت میں 13 سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد محکمہ صحت نے کابل میں انسداد پولیو کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ تازہ کیس 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص کے بعد سامنے آیا۔ اس کا باپ ٹیکسی چلاتا ہے ۔ افغانستان دنیا کے ان تین ملک میں شامل ہے جہاں ا