حمیدیہ میں آج گیارہویں اور اختتامی محفل غوث اعظم

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 11 ربیع الاخر ، 8 تا 9-30 بجے صبح بمقام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 11 روزہ محافل غوث اعظمؒ کے سلسلہ کی گیارہویں اور اختتامی محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء بہ عنوان فیضان غوثیت مآب مخاطب کریں گے ۔ شعراء کرام ہدیہ نعت و منقبتیں پیش کریں گے ۔ بعدہ ، تناول تبرک ہوگا ۔۔