شادی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : الحاج یونس خاں کی دختر کی شادی الحاج محمد حسن الدین کے فرزند مسٹر محمد فصیح الدین فاروق کے ساتھ 10 فروری کو بعد مغرب ایم ایف گارڈن فنکشن ہال ٹولی چوکی میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔۔

حیدرآباد۔/11فبروری،( راست ) الحاج ڈاکٹر حافظ و قاری سید فیض الرحمن حسامی ہاشمی( بی یو ایم ایس )کے فرزند سید عطاء الرحمن ہاشمی سیول کنٹراکٹر و کنوینر سٹی کانگریس کمیٹی کا عقد مسعود قرۃ العین عالمہ دختر جناب سید جہانگیر قادری کے ساتھ بعد نماز مغرب بروز ہفتہ بمقام ریگل گارڈن فنکشن ہال روبرو مغل کالج انجینئرنگ بنڈلہ گوڑہ میں انجام پائی۔ حضرت مولانا مفتی عظیم الدین جامعہ نظامیہ نے خطبہ نکاح پڑھا۔ اس مبارک دینی و شرعی محفل میں خصوصی خطاب مولانا حسام الدین ثانی ( جعفر پاشاہ ) امیر ملت اسلامیہ آندھرا پردیش نے حاضرین محفل کو دینی صحابہ کی شادیاں اور اسلامی زندگیاں کس طرح گذاری جائیں تفصیل سے روشنی ڈالی۔