ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک شخص آج صبح کے اوقات میں ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ صنعت نگر ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ تاہم ریلوے پولیس کا کہنا ہے مہلوک شخص کی شناخت کی جارہی ہے جس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام 16 فروری کو منعقد شدنی 1082 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن گیارہ بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ا

انتقال

حیدرآباد۔/15فبروری، ( راست ) سرزمین شکاگو کی بزرگ اور مبلغ اسلام شخصیت حضرت مولانا محمد صفی الباقی الکٹریکل انجینئر (امیر تبلیغی جماعت شکاگو ) ولد حضرت محمد فضل الباقی ؒ کا بعمر 70سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحوم تقریباً گزشتہ چار دہوں سے شکاگو میں اسلام کی تبلیع اور خدمت دین میں مصروف تھے اور آپ کے ہاتھ پر کئی لوگ ایمان

تشکیل تلنگانہ کیلئے کانگریس اور حکومت سے تعاون کا اعلان

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر مسز پناباکا لکشمی نے پارلیمنٹ کے واقعہ کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے معاملے میں وہ کانگریس ہائی کمان اور مرکز سے مکمل تعاون کریں گی۔ مرکزی مملکتی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کے دوران جو کچھ بھی ہوا ہے اس سے ساری قوم شرمسار ہوئ

ایمسیٹ 2014ء کا آن لائن رجسٹریشن دفتر سیاست پر رہبری

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ کے بعد انجینئرنگ، میڈیسن اور انٹرنس ایمسیٹ کیلئے ادخال فارم آن لائن کا آغاز 20 فبروری سے ہوگا۔ ایمسیٹ 17 مئی کو مقرر ہے۔ سال حال اس کے کنوینر جے این ٹی یو حیدرآباد ہیں۔ انٹرمیڈیٹ سال آخر کے طلبہ ہال ٹکٹ نمبر کے ذریعہ فارم داخل کرکے شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ اس کیلئے40 دن کا یوم واری اساس پر تین

آندھراپردیش کے اقلیتی طبقات میں تعلیمی شعور بیداری کی ضرورت

حیدرآباد۔15فبروری(سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش میںاقلیتوں کو بے پناہ مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے سروسیکشھا ابھیان کی اسٹیٹ پراجکٹ افیسر شریمتی اوشا رانی نے کہاکہ ان مسائل کا واحد حل اقلیتوں کو تعلیمی میدان میںاپنے قابلیت کا لوہا منوانا ہے۔ ہوٹل ہرشامیں اے پی اُردو فورم اور مظہر ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ اُر

لگڑا پاٹی کی وضاحت میں معذرت کے بجائے مدافعت کی مذمت

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مسٹر پونم پربھاکر نے کہا کہ سیما۔ آندھرا کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے برطرف رکن پارلیمنٹ سبم ہری اور دوسرے رکن پارلیمنٹ نے ایوان میں زہر پینے کی کوشش کی تھیں، جنہیں ہم نے روکا ہے۔ تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ ایم وینو گوپال ریڈی پر شیطانی حرکت کرنے

فرقہ وارانہ تشدد کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ، خالد رسول خاں کی ڈی جی پی سے نمائندگی

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (پریس نوٹ) صدرنشین کل ہند مسلم سنگھم جناب خالد رسول خان نے ڈی جی پی سے ملاقات کرتے ہوئے عادل آباد میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد و واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اے آئی ایم ایس کے وفد نے آج ڈی جی پی سے ملاقات کرکے ایک تحریری یادداشت پیش کی، جس میں کم آبادی والے مسلم علاقوں میں مسلمانوں کے جان و مال کی حفا

لگڑا پاٹی راج گوپال پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کیا جائے : ٹی آر ایس

نئی دہلی ۔ 15 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : لوک سبھا رکن لگڑا پاٹی راج گوپال کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیپر اسپرے لانے کے پیچھے نیت کا سوال اٹھاتے ہوئے ٹی آر ایس نے آج مطالبہ کیا کہ راجگوپال کے خلاف قاتلانہ حملہ کی کوشش کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ ٹی آر ایس ایم پی وویکا آنند نے کہا کہ لگڑا پاٹی راجگوپال نے پارلیمنٹ کے ارکان کو ضرب پہونچانے کے لیے مہل

چندرا بابو متحدہ آندھرا کے حق میں موقف واضح کریں

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( آئی این این ) : وائی ایس آر کانگریس نے تلگو دیشم سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست کی تقسیم پر اپنی پالیسی کو واضح کرے ۔ ضلع مغربی گوداوری میں جلسہ عام سے قبل چندرا بابو نائیڈو کو اپنا موقف ظاہر کرنا ہوگا ۔ وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی جی سریکانت ریڈی نے آج اخباری نمائندوں سے کہا کہ مقامی قائدین کو چاہئے کہ وہ صدر تل

ریاست کی صورتحال کیلئے سونیا گاندھی ذمہ دار : چندرا بابونائیڈو

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( آئی این این) : صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی پر الزام عائد کیا کہ آندھرا پردیش میں موجودہ سیاسی صورتحال کے لیے وہ ہی ذمہ دار ہیں ۔ ضلع مغربی گوداوری میں پرجا گرجنا سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے سونیا گاندھی کے اٹلی نژاد مسئلہ کو بھی اٹھایا اور الزام عائد کیا کہ ان کے رویہ ک

نئی دہلی کتب میلہ کا افتتاح، سیاست آرٹ گیلری بھی شامل

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ہفتہ کو پرگتی میدان پر نئی دہلی کتب میلہ کا افتتاح کیا۔ سیاست آرٹ گیلری بھی ان خوش نصیب شرکاء میں شامل ہے جو اس میلہ میں اسلامی فن خطاطی کے نادر و نایاب نمونوں کی نمائش کررہی ہے۔ صدر پرنب مکرجی نے اس موقع پر ہندوستان کے کثیر تہذیبی معاشرہ کو ملک اور اس کے تمام شہریوں کی طاقت و استحکام کا سرچشمہ قرار دیا۔

افغانستان کو عنقریب ہیلی کاپٹرس کی فراہمی : سلمان خورشید

قندھار ( خصوصی طیارہ سے ) ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان جنگ سے متاثرہ افغانستان کو بہت جلد ہیلی کاپٹرس فراہم کرے گا حالانکہ صدر حامد کرزئی نے مہلک ہتھیاروں کی خواہش کی تھی ۔ سلمان خورشید نے قندھار میں ہندوستانی امداد سے تعمیر کردہ زرعی یونیورسٹی کے افتتاح کے بعد طیارہ میں رپورٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد ہیلی ک

جمہوریہ وسطی افریقہ میں ہزاروں مسلمان کا قتل عام

بنگوئی ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جمہوریہ وسطی افریقہ میں انتہا پسند عیسائی ملیشیاؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور ہزاروں مسلمان دارالحکومت بنگوئی سے جانیں بچاکر محفوظ مقامات کی جانب جارہے ہیں لیکن جمعہ کو اس افریقی ملک میں تعینات امن دستوں نے انھیں بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔ جمہوریہ وسطی افریقہ میں عیسائیوں کے ہات

مسلمانوں کا قتل عام

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
مسلمانوں کا قتل عام

شام میں خونریزی جاری، مزید 61 ہلاکتیں

دمشق ۔ 15 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی شامی صوبے درعا میں واقع ایک مسجد کے باہر گزشتہ روز پیش آئے ایک کار خود کش حملے میں 47 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں 14 باغی بھی شامل تھے۔ سیریئن آبزرویٹری کے بقول اپوزیشن نے اس کارروائی کیلئے دمشق حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ادھر حلب میں ایک جہادی شدت پسند گروہ اور اعتدال پسند

مسلم برادریوں کیلئے کام کرنا اعزاز ہے: فرح پنڈٹ

واشنگٹن ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مسلم برادریوں کیلئے امریکی حکومت کی نمائندہ خصوصی فرح پنڈت جنہوں نے اب ہاروڈ یونیورسٹی میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، انھوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے تحت وہ جو ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں، ان کا تعلق سیاست سے نہیں بلکہ انسانیت سے ہے۔ ’’میرا کام دنیا کی کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لان

جنیوا امن مذاکرات بری طرح ناکام

جنیوا ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شام نے آج جنیوا مذاکرات کی ناکامی پر معذرت خواہی کی ، واضح رہے کہ امن مذاکرات کسی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگئے اور تیسرے دور کے لیے کسی تاریخ یا وقت کا تعین نہیں کیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے ثالثی لخدر براہیمی نے جنیوا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی ناکامی کا اعلان ک