کلینیکل کارڈیالوجی میں ایڈوانسڈ کورس کا افتتاح

یشودھا ہاسپٹلس میںپروگرام کے پہلے دن 400کارڈیالوجسٹس، فزیشنس کی شرکت
حیدرآباد۔/15فبروری، ( پریس نوٹ ) یشودھا گروپ آف ہاسپٹلس کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور Clevelandکلینک، امریکہ کے تعاون و اشتراک سے کلینیکل کارڈیالوجی میں ایڈوانسڈ کورس کے چوتھے ایڈیشن (ACCC-2014) کا یہاں 15اور 16فبروری کو ایچ آئی سی سی، ہوٹل نوویٹل، حیدرآباد پر اہتمام کیا جارہاہے۔ سلیولینڈ کلینک کو یو ایس نیوز کی جانب سے امریکہ میں نمبر ون کا رینک دیا گیا ہے۔ یشودھا گروپ آف ہاسپٹلس اور سلیولینڈ کلینک کا یہ مشترکہ اقدام ACCC-2014 ایک جامع دو روزہ پروگرام ہے جسے کارڈیالوجی میں نئے اور ضروری عنوانات پر توجہ دینے کے نظریہ کے ساتھ فروغ دیا گیا ہے۔ پریونٹیو کارڈیالوجی، الیکٹرو فزیالوجی، ہارٹ فلیئر اور انٹرونشنل کارڈیالوجی کے میدانوں کے ماہرین کو اس پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ کارڈیالوجی کے شعبہ میں عصری پیشرفتوں کا احاطہ کیا جائے۔ اس پروگرام کے سائینٹفک سیشنس میں ہندوستان اور دنیا بھر سے تقریباً 400کارڈیالوجسٹس نے شرکت کی جن میں Cleveland کلینک کے ماہرین شامل ہیں۔ اس پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر جی ایس راو منیجنگ ڈائرکٹر، یشودھا گروپ آف ہاسپٹلس نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سمیر کپاڈیہ، ڈائرکٹر سونس کارڈئیک، کیتھٹرائزیشن لیباریٹری، سلیولینڈ کلینک اور ڈاکٹر وی راج شیکھر، سینئر انٹرونشنل کارڈیالوجسٹ یشودھا ہاسپٹلس بھی موجود تھے۔