جاپان میں بھی برفانی طوفان، 19 افراد ہلاک

ٹوکیو ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں برفانی طوفان کے نتیجے میں کم سے کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ برفانی طوفان کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا جبکہ 100 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جاپانی میڈیا کے مطابق ملک کے کچھ حصوں میں اب تک تین فیٹ برف پڑ چکی ہے، اور بھاری برفباری کی وجہ سے ایئرپورٹ بند اور متعدد پروازیں منسوخ کر

نائجیریا میں تازہ حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

ابوجا ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے مشتبہ جنگجوؤں نے بورنو ریاست میں واقع ایک مسیحی اکثریتی علاقے میں حملہ کرتے ہوئے کم از کم سو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس علاقے میں اسلامی شدت پسندی اپنی انتہا پر ہے۔ خبر رساں ادارہ اے ایف پی نے نائجیریا کے سینیٹر محمد علی ناڈومے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہف

ژنجیانگ کے اسلامی عسکریت پسند حقیقی خطرہ : چین

بیجنگ ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج کہا کہ اسلامی عسکریت پسند جو اس کے شورش زدہ صوبہ میں سرگرم ہیں، ’’فی الواقعی خطرہ‘‘ ہیں اور ’’متعلقہ‘‘ ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون میں شدت پیدا کرنے کا عزم کیا۔ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) جو ایک القاعدہ کی سرپرستی والا گروپ ہے، چین سے مسلم اکثریتی ایغور ژنجیانگ خ

ایتھوپین ائیر لائن فلائٹ کے مسافر و عملہ محفوظ

جنیوا ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سوئس حکام نے ایتھوپین ایئر لائن کے طیارے کے ہائی جیکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ طیارہ اٹلی کے دارالحکومت روم جا رہا تھا اور اسے زبردستی جنیوا کے ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔ سوئس پولیس کے مطابق آج جب ایتھوپین ایئرلائن کی روم جانے والی فلائٹ ET702 کا رُخ جنیوا ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تو اس وق

مکالم کے رنز کا سیلاب‘ ہندوستانی اُمیدوں کو شدید نقصان

ویلنگٹن۔ 17؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مکالم نے ناقابل تسخیر ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے یہاں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم کے ایک واضح کامیابی کو شدید نقصان پہنچا دیا ہے، جیسا کہ مکالم نے بی جے واٹلنگ کے ہمراہ چھٹی وکٹ کے لئے عالمی ریکارڈ 352 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مستحکم موقف میں پہنچایا۔ یہا

کلدیپ کی ہیٹ ٹرک‘ ہندوستان کوارٹر فائنل میں داخل

دبئی۔ 17؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے ہندوستانی بولر بنے ہیں اور ان کے شاندار بولنگ مظاہرہ کے بعد ایک کم اسکور کے مقابلہ میں اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ہندوستان نے یہاں رواں انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ دفاعی چم

بگ تھری پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا عنقریب اہم اجلاس

کراچی۔ 17؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کی صدارت میں بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا دوسرا اہم اجلاس جمعرات کو لاہور میں ہورہا ہے جس میں بگ تھری پر پاکستان بورڈ کی پالیسی، ڈائریکٹر جنرل جاوید میاں داد کے استعفیٰ بشمول کئی اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی

ہم آج کامیابی کے لئے کھیلیں گے: دھون

ویلنگٹن۔ 17؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کے ناقص مظاہرے پر تبصرہ کے لئے الفاظ گنواں چکے ہندوستانی بیٹسمین شِکھر دھون نے تاہم اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ نیوزی لینڈ نے مقابلہ کو اپنے حق میں ضرور کرلیا ہے، لیکن ہندوستانی ٹیم مقابلہ کو ڈرا کرنے کے لئے نہیں بلکہ اس میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے میدان سنبھالے گی۔ دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن ک

سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد۔/16فبروری،( سیاست نیوز) مختلف سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ پہلے واقعہ میں 50سالہ آٹو ڈرائیور کو تیز رفتار کار نے خیریت آباد کے قریب ٹکر دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم گیانیشور ساکن سی آئی بی کوارٹرس خیریت آباد آج صبح اپنے آٹو میں خیریت آباد مین روڈ کے قریب پہنچا تھا کہ اسے تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں گیانیشو

کسی بھی وقت چیف منسٹر کے استعفیٰ کا امکان

حیدرآباد ۔ 16 ؍ فبروری (سیاست نیوز) ریاستی چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی آئندہ دو دن میں یعنی 18 ؍ فبروری کو کسی بھی وقت نہ صرف اپنے عہدے (چیف منسٹری) سے استعفیٰ دیں گے بلکہ کانگریس پارٹی کو بھی خیرباد کہہ گے۔ اور سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر کرن کمار ریڈی نئی سیاسی پارٹی تشکیل دیں گے ۔ آج یہاں چیف منسٹر کیمپ آفس سے روانگی کے دوران اخباری نما

تلنگانہ بل کی لوک سبھا میں آج منظوری کی مساعی

حیدرآباد 16 فبروری (این ایس ایس ) تلنگانہ بل کے بارے میں باوثوق ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل یعنی 17 فبروری کو لوک سبھا میں منظور کیا جاسکتا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت اس مسئلہ پر بشمول چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی، ارکان پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال، رائے پاٹی سامبا سیوا راو اور دیگر سیما آندھرا قائد

علحدہ تلنگانہ اور متحدہ ریاست کے حامیوں کی دہلی میں مہم

حیدرآباد 16 فبروری (پی ٹی آئی) یو پی اے حکومت اس ہفتہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل منظور کرنے کی کوششوں کو تیز تر کرچکی ہے جس کے پیش نظر علاقائی خطوط پر منقسم آندھرا پردیش میں علحدہ تلنگانہ اور متحدہ ریاست کی حامیوں نے اپنے متعلقہ ایجنڈوں پر حصول تائید کی کوششوں میں اضافہ کردیا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی آندھرا کی تقسیم کے خلاف کل

برقی و ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت

حیدرآباد ۔ 16 ؍ فبروری (سیاست نیوز) ریاستی سی پی آئی نے متحدہ ریاست کی برقراری یا ریاست کی تقسیم عمل میں آنے کے باوجود آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کے مطالبہ پر برجیش کمار ٹریبونل کے فیصلہ برقی پٹرول ‘ ڈیزل اور گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ریاست بھر میں جدوجہد کرنے اور ضلع کلکٹریٹ دفاتر کا محاصرہ کرنے ک

سعودی عرب میں پہلی خاتون ایڈیٹر انچیف

ریاض ۔ 16؍ فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو معروف روزنامہ کا ایڈیٹر انچیف مقرر کیا گیا ہے ۔ انگریزی روزنامہ سعودی گزٹ نے اپنی ویب سائیٹ پر سمیہ جابرتی کو اس اہم عہدہ پر فائز کرنے کا اعلان کیا ۔ ان کے جانشین خالد المعینا نے لکھا کہ سمیہ جابرتی نے تقریبا 13 سال ان کے ساتھ کام کیا ہے اور ایک تجربہ کار و باصلاحیت

حضرت اُصیرم انصاریؓ کو قبول اسلام کے فوری بعد شرف شہادت کا اعزاز

حیدرآباد ۔16 فبروری( پریس نوٹ) مکہ مکرمہ میں شرف ایمان سے مالا مال ہونے والوں نے کفار و مشرکین کے جبر و ظلم سہے، مصائب و آلام کا سامنا کیا، وطن، اقارب، مال و متاع سب کچھ قربان کیا اور ہجرت کی ادہر مدینہ منورہ میں ایمان کی سعادت سے سرفراز ہونے والے انصاریوں نے استقامت، تسلیم و رضا، مداومت عمل، خدمت دین اور اپنے دینی مہاجر بھائیوں کی

شادی

حیدرآباد 16 فبروری (راست) الحاج عزیز الحق قیصر اسسٹنٹ انجینئر (موظف) محکمہ آبپاشی کے فرزند مسٹر محمد ارشادالحق مدثر (الیکٹرانک انجینئر سعودی عرب) کی شادی 14 فبروری کو الحاج ملک قاسم علی خان تاجر پارچہ کی دختر کے ساتھ ایم ایم گارڈن فنکشن ہال میں انجام پائی۔ خطبہ نکاح جناب عرفان اللہ شاہ نوری قادری چشتی نے پڑھا۔ مفتی خلیل احمد نے دعا

انتقال

حیدرآباد۔16 فروری ( راست )جناب محمد جہانگیر موظف ملازم الکٹریکل ورکشاپ لالہ گوڑہ ‘ساوتھ سنٹرل ریلوے ولد جناب محمد شہاب الدین مرحوم کاآج صبح سعید آباد میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد نور ‘ مدرسہ فیض العلوم ‘سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم عیدگاہ کے قبرستان مادناپیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ

مرسی کو پنجرہ میں بند کر کے عدالت لایا گیا

قاہرہ ۔ 16 ؍ فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے انہیں مقدمہ کی سماعت کے دوران پنجرے میں بند کرنے کا الزام عائد کیا اور ان کے وکلائے دفاع نے بطور احتجاج واک آوٹ کر دیا ۔ عدالت نے آج تیسری مرتبہ بھی سماعت ملتوی کر دی اور 23 فبروری کو آئندہ سماعت مقرر کرتے ہوئے نئے وکلاء کے تقرر کی اجازت دی ۔ محمد مرسی نے چیخ کر کہا کہ وہ م

’’مسئلہ تلنگانہ‘ زہر کی کھیتی کی واضح مثال‘‘، ’’کانگریس زہر کے بیج بو رہی ہے‘‘ : مودی

سُجن پور (ہماچل پردیش)16 فبروری ( پی ٹی آئی) نریندر مودی نے کانگریس پر ووٹ بینک سیاست میں ملوث ہونے کا الزام عائد کریت ہوئے آج کہا کہ آندھرا پردیش میں پیدا شدہ بھونچال اس بات کی واضح مثال ہے کہ حکمران جماعت ( کانگریس (کس طرح زہر کے بیچ بو رہی ہے۔بی جے پی میں وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے سجن پور میں ایک ریالی سے خطا

تلنگانہ بل کی پیشکشی کا طریقہ نا قابل قبول

نئی دہلی 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل پیش کردینے حکومت کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے سی پی آئی ایم لیڈر پرکاش کرت نے آج کہا کہ حکومت نے جس طریقے سے بل پیش کیا ہے وہ ان کی پارٹی کیلئے ہر گز قابل قبول نہیں ہے۔ وائی ایس آر کانگریس لیڈر جگن موہن ریڈی سے ملاقات کے بعد پرکاش کرت نے کہا کہ جمعرات کو پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا