شادی

حیدرآباد 16 فبروری (راست) الحاج عزیز الحق قیصر اسسٹنٹ انجینئر (موظف) محکمہ آبپاشی کے فرزند مسٹر محمد ارشادالحق مدثر (الیکٹرانک انجینئر سعودی عرب) کی شادی 14 فبروری کو الحاج ملک قاسم علی خان تاجر پارچہ کی دختر کے ساتھ ایم ایم گارڈن فنکشن ہال میں انجام پائی۔ خطبہ نکاح جناب عرفان اللہ شاہ نوری قادری چشتی نے پڑھا۔ مفتی خلیل احمد نے دعا کی۔ محمد امتیازالحق (مدینہ منورہ)، محمد علی رفعت ، محمدعبدالحق نے مہمانوں کا استقبال کیا۔