دونوں شہروں میں ٹی آر ایس ورکرس ، تلنگانہ حامیوں کا جشن

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر ٹی آر ایس ورکرس و تلنگانہ حامی تلنگانہ ریاست کی خوشی و مسرت میں سرشار پارٹی پرچم کو بلند کرتے ہوئے حکومت اور تلنگانہ کی تائید میں نعرے لگارہے تھے ۔ بشمول عابڈس ، عثمانیہ یونیورسٹی ، جوبلی ہلز بس اسٹیشن اور دیگر مقامات پر سڑکوں پر آتشبازی کی جاری تھی ۔ جئے تلنگانہ او

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) نامپلی کے علاقہ بازار گھاٹ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ عائشہ بیگم جو بازار گھاٹ علاقہ کے ساکن سید اسلم کی بیوی تھی اس خاتون نے کل شام اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر نامپلی مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ عائشہ بیگم کو اس کا شوہر ذہنی ا

حادثاتی طور پر جھلس جانے والی طالبہ کی موت

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) مائلاردیوپلی پولیس حدود میں ایک طالبہ حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ صنوبر سلطانہ جو مشرف نگر علاقہ کے ساکن مجید اللہ کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی مدرسہ کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ 28 فروری کے دن اپنے مکان میں صنوبر حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولی

عمارت کی بلندی سے گرنے پر نوجوان ہلاک

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 37 سالہ سروایا جو موسی پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے سینٹرنگ مزدور بتایا گیا ہے ۔ وہ 13 فروری کے دن ایک مکان پر کام میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات دیر گئ

بی ایس این ایل کے فینسی نمبرات ہراج کا 20 فروری سے آغاز

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : بی ایس این ایل کے فینسی نمبرات کے ای آکشننگ ( ہراج ) کے 6 ویں مرحلہ کا 20 فروری سے آغاز ہوگا ۔ اسسٹنٹ جنرل مینجر (پی آر ) بی ایس این ایل نے بتایا کہ فینسی نمبرات کے خواہش مند صارفین ویب سائٹ eauction.bsnl.co.in ملاحظہ کرتے ہوئے اپنی پسند کے مطابق فینسی نمبرات کی دستیابی اور فینسی موبائیل نمبرات کے ہراج کے طریقہ

ایمسٹ کیلئے آج سے آن لائن فارمس ادخال کا آغاز

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ایمسیٹ کے ( انجینئرنگ / میڈیکل ) کے لیے فارمس آن لائن داخل کرنے کے لیے 20 فروری سے آغاز ہوگا ۔ اور امتحان 17 مئی کو مقرر ہے ۔ امیدوار فارم کے آن لائن رجسٹریشن سے قبل ہدایات کو اچھی طرح پڑھ لیں اور کسی بھی غلطی کا تدارک کریں ۔ انٹرمیڈیٹ یم پی سی امیدوار انجینئرنگ کے لیے اور بی پی سی گروپ کے طلبہ میڈیکل کے

کرن کمار کی کانگریس سے غداری ، چیف منسٹری کے دور کی تحقیقات پر زور

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر لیبر مسٹر ڈی ناگیندر نے کرن کمار ریڈی پر کانگریس سے غداری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت تشکیل پانے کے بعد بحیثیت چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے جو بھی معاملت کیے ہیں اس کی تحقیقات کرائی جائے گی ۔ انہوں نے حیدرآباد پر چند شرائط لاگو کرنے پر اعتراض کیا ۔ آج سی ایل پی آفس اسمبل

اوقافی جائیدادوں کی ترقی و تعمیر ، گرانٹ ان ایڈ کی رقم 9 کروڑ 51 لاکھ جاری

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست کے مختلف اضلاع میں اوقافی جائیدادوں کی ترقی اور تعمیر و مرمت کیلئے گرانٹ ان ایڈ کے طور پر 9 کروڑ 51 لاکھ 5243 روپئے جاری کئے ہیں۔ اس رقم سے مختلف اضلاع میں 188 کاموں کی تکمیل کی جائے گی۔ ان میں اوقافی اداروں کی مرمت وضو خانہ ، ٹائلیٹس کی تعمیر ، الکٹریکل ریپیرس اور دیگر ضروری اشیاء کی تکمیل

محمد ہدایت نے بالآخر چیرمین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کا جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے اقلیتی قائدین کے احتجاج کے دوران گنٹور سے تعلق رکھنے والے محمد ہدایت نے آج صدرنشین آندھراپردیش اقلیتی فینانس کارپوریشن کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ محمد ہدایت کل صبح سے ہی صدرنشین کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے کوشش کر رہے تھے۔ تاہم عہدیداروں نے تکنیکی وجوہات

تمام جماعتوں کی تائید پر کانگریس کا تقسیم ریاست پر فیصلہ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر بی ستیہ نارائنا نے سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے بشمول اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سیاسی لالچ میں ریاست کو تقسیم کرنے کا کانگریس پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں نے ریاست کو تقسیم کرنے کی تائید کی جس پر کانگریس نے فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کان

عیسائی طبقہ کیلئے عبادت گاہوں ، ہاسٹلس اور کمیونٹی ہال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست کے مختلف اضلاع میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں ، اسکولس، ہاسپٹلس اور کمیونٹی ہالس کی تعمیر اور قبرستانوں کی نگہداشت کیلئے 14 کروڑ 77 لاکھ 72 ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج جی او آر ٹی 63 جاری کیا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ مختلف وزراء ، ارکان

دفتر سیاست میں آج خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 19 فبروری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ 20 فبروری جمعرات کو صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ، ڈاکٹر کوثر فاطمہ، ڈاکٹر منیر فاطمہ، ڈاکٹر جویریہ عرشین، ڈاکٹر ہاجرہ، ڈاک

وزارت عظمیٰ کیلئے ممتابنرجی کو ہزارے کی تائید

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن اناہزارے نے لوک سبھا انتخابات کے بعد اپنی ریاست سے باہر عزائم رکھنے والی مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی کی آج بھرپور تائید کا اعلان کیا اور اپنے ماضی کے شاگرد کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اروند کجریوال کی تائید نہیں کریں گے۔ اس رشوت ستانی کے خلاف مہم چلانے والے رہنما ہزارے نے کہ

کانگریس اور بی جے پی غیرصحتمندانہ روایت پر عمل پیرا: نتیش

پٹنہ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں منظور کئے گئے تلنگانہ بل کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کانگریس اور بی جے پی پر غیرصحت مندانہ روایت کو اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ نتیش کمار جو آج یہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ، کہا کہ کانگریس اور بی جے پی دون

قانون ساز ادارہ ایجی ٹیشن کے مراکز میں تبدیل : حامد انصاری

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ محمد حامدانصاری نے پارلیمنٹ میں حالیہ شوروغل اور ہنگامہ آرائی کے تناظر میں آج کہا کہ قانون ساز اداروں کی کارکردگی میں خلل اندازی پر انہیں سخت صدمہ ہوا ہے۔ قانون سازی کے ادارے ایسا محسوس ہوتا ہیکہ اب ایجی ٹیشن کے مراکز میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ راجیہ سبھا کے صدرنشین محمد حامد انصاری نے

عام آدمی پارٹی کا بنگال کے 7 نشستوں پر مقابلے کا امکان

کولکتہ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں مغربی بنگال کے 6 تا 7 نشستوں پر مقابلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی فی الحال کولکتہ میں رکنیت سازی کیلئے مختلف حصوں میں مہم چلا رہی ہے جہاں پارٹی کا دعویٰ ہے کہ عوام کی جانب سے مثبت اور پرجوش ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان دیپک و

انتخابات کو تعمیری بنانے جماعت اِسلامی ہند کا ورکشاپ

نئی دہلی ۔19 فروری (ای ۔میل) پارلیمانی انتخابات 2014ء اور ہماری حکمت عملی ‘‘ کے موضوع پر مرکز جماعت اسلامی ہند میں 15 اور 16 فروری کو منعقدہ امرائے حلقہ جات کے دو روزہ ورکشاپ میں امیر جماعت مولانا سید جلال الدین عمری نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے ملک کے سیاسی عمل میں اپنے اصولوں کے تحت جماعت حصہ لے رہی ہے ، لہٰذا آئندہ پارلیمانی انتخابات ک

تلنگانہ بل کی منظوری تمام قواعد کی خلاف ورزی : سی پی آئی ایم

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج بی جے پی پر کانگریس کے ساتھ سازباز کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے متنازعہ تلنگانہ بل کی منظوری کے ذریعہ تمام قواعد اور ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ سی پی آئی ایم کے پولیٹ بیورو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’یو پی اے حکومت نے اس انداز میں اپنا کام کیا ہے اسے جمہوریت اور وفاقی اص