لائن آف کنٹرول پربس سرویس میں خلل اندازی کی دھمکی

اسلام آباد۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) لائن آف کنٹرول (این او سی ) کے اُس پر پیر سے بس سرویس بحال کرنے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سمجھوتہ سے قطع نظر ، پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے ٹریکر س اسوسی ایشن نے ہندوستانی طرف سے تمام ڈرائیوروں کی واپسی تک لائن آف کنٹرول کی ناکہ بندی کردینے کی دھمکی دی ہے۔

قرآن مجید کی منتخبہ آیات پر تالیف

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : زوال حیدرآباد کے ممتاز مصنف جناب سید حسین کی قرآن کریم کی منتخبہ آیات پر مشتمل اہم تالیف ’’اللہ تعالیٰ کی ذات صفات اور شان قدرت قرآن مجید کی روشنی میں‘‘ کی رسم اجراء تقریب 2 فبروری کو 10.30 بجے دن مولانا ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہال باغ عامہ میں مقرر ہے۔ صدارت مولانا مفتی خلیل

سعودی میں شراب کی فروخت ، ایک ہندوستانی گرفتار

دبئی۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی سڑکوں پر دیسی ساختہ شراب کی 144 بوتلوں کے ساتھ ایک ہندوستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی اخباری اطلاعات کے مطابق پولیس کی پٹرولنگ ویان نے مالاز کے قریب اس ہندوستانی کو اس کی کار کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ کار سے 12 کارٹون برآمد ہوئے جس میں دیسی ساختہ شراب کی 144

موضوعاتی مشاعرہ بعنوان ’’حالات حاضرہ‘‘

حیدرآباد۔ یکم ؍ فبروری (راست) دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں آج سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ بعنوان ’’حالات حاضرہ‘‘ منعقد ہوا، جس میں شعراء کرام مسرس شاہ نواز ہاشمی، ولی محمد زاہد ہریانوی، یوسف الدین یوسف، قابل حیدرآبادی، انجنی کمار گوئل، اطیب اعجاز، ڈاکٹر شکیل حیدر کے علاوہ مزاحیہ شعراء قمر رضا، امیر نصرتی، فریدسحر، سردار اثر

اسرائیل پر مصری جہادی گروپ کا راکٹ حملہ

قاہرہ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے ایک جہادی گروپ نے آج دعویٰ کیا کہ اس نے بحر احمر کے تفریحی مقام ایلات پر راکٹ حملہ کیا جس کو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے روک دیا۔ گزشتہ پندرہ دن کے دوران یہ دوسرا حملہ تھا۔ القاعدہ سے متاثر انصار بیت المقدس گروپ نے جو مصر کے شورش زدہ جزیرہ نما سینائی تک محدود ہے، مزید حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

انتخابی عمل کو مکمل شفاف بنانا پارٹیوں کی ذمہ داری

نئی دہلی ، یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں انتخابی عمل کو مکمل شفاف بنائیں، یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے انتخابی منشور کو غیرمعقول وعدوں سے پاک رکھیں۔ کمیشن نے ہدایت دی کہ تمام پارٹیوں کی ذمہ داری ہیکہ وہ انتخابی عمل کو مکدر نہ کریں۔ کمیشن کی جانب سے آج جاری مسودہ رہنمایانہ خطوط برائے انتخابی منش

سیاست کو مجرمانہ رنگ سے پاک بنانے کی کوشش

نئی دہلی ، یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لا کمیشن نے آج مختلف حاملین مفاد بشمول سیاسی جماعتوں سے سیاست کو مجرمانہ عناصر سے پاک کرنے اور جھوٹے حلف نامے داخل کرنے والوں کو نااہل قرار دینے کے مسائل پر رائے طلب کی ہے۔ آج ایک روز طویل مشاورتوں کی اساس پر کمیشن ان دونوں مسائل پر رپورٹ کو قطعیت دے گا جو اسے اس ماہ کے اواخر سپریم کورٹ میں پیش کرن

لوک پال کے تحت چیف منسٹر کو کرپشن پر عمر قید تک سزا

نئی دہلی ، یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جن لوک پال بل جسے دہلی اسمبلی کے 13 فبروری کو شروع ہونے والے خصوصی سیشن میں پیش کیا جائے گا، اس میں کرپشن کیلئے زیادہ سے زیادہ سزا کے طور پر عمر قید کی گنجائش رہے گی، حتیٰ کہ دفتر وزیر اعلیٰ کو اس کے دائرۂ کار کے تحت رکھا گیا ہے۔ ’’مسودہ بل میں عمر قید زیادہ سے زیادہ سزا جبکہ چھ ماہ کی جیل اقل ترین

مظفر نگر کیمپوں کے متاثرین پیشہ ور بھکاری : ایس پی لیڈر عتیق احمد

لکھنو ، یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر فساد متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے ایس پی لیڈر عتیق احمد نے کہا ہے کہ ان کیمپوں میں رہنے والے لوگ ’’پیشہ ور بھکاری‘‘ ہیں۔ ’’ہر طبقہ ، ہر سماج میں پیشہ ور بھکاری پائے جاتے ہیں۔ اس لئے ہر کوئی جانتا ہے کہ ان میں سے بعض بھکاری ریاٹ کیمپس میں داخل ہوگئے ہیں،‘‘ سابق ایم پی نے یہ بات کہی۔

سچر کمیٹی کی رپورٹ پر عمل آوری سے اقلیتوں کو زبردست فائدہ

گلبرگہ ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : میں جب بھی ریاست کرناٹک کا دورہ کرتی ہوں مجھے ایک نیا حوصلہ ملتا ہے۔ یہاں کے عوام سیاست کو صحیح سمت میں لے جارہے ہیں اور کانگریس پر انھیں پورا اعتماد ہے۔ کرناٹک میں جب سے کانگریس کی حکومت تشکیل پائی ہے اس وقت سے بڑے بڑے اور ٹھوس ترقیاتی کام ہوئے ہیں جن کے بارے میں چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا جی نے ہمی

ہریانہ کے سارقین کی ٹولی گرفتار

شادنگر یکم فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قومی شاہراہ نمبر 44 جی ایم آر ٹول پلازہ کے پاس شادنگر ٹاون سرکل انسپکٹر شریمتی نرملانے پولیس جمعیت کے ساتھ پہنچ کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صبح کی اولین ساعتوں قریب 4 بجے حیدرآباد بنگلور قومی شاہراہ نمبر 44 اڈہ کل کے پاس ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 6 رکنی ٹولی جو کہ ہتھیاروں سے لیس تھ

اللہ اور رسولؐ کے بتائے راستے پر گامزن ہونے کی تلقین

نندیال یکم فروری (ذریعہ فیاکس ) نیشنل ڈگری کالج میں سیرت النبی ، و حدیث کی روشنی میں شہر نندیال کے ڈگری انٹر و ہائی اسکول کے تقریبا 500 طلباء و طالبات میں تحریری،تقریری و نعتیہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ ان مقابلوں میں کامیاب و مستحق طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کا جلسہ نیشنل ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں آواز کمیٹی کے ڈیویژن صدر

ضلع نظام آباد سے 2 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے

نظام آباد:یکم فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس قیادت کو اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ ملک میں فرقہ پرستی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے اور سیکولر قوتوں کے استحکام کیلئے اقلیتوں کو بھی سنجیدہ اور مبسوط لائحہ عمل کے ساتھ متحدہ طورپر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے آج نظام آبا

قرض اجرائی کے نشانہ کو 15 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت

سنگاریڈی یکم فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگاریڈی کلکٹریٹ میں بینک عہدیداروں کے اجلاس سے سمیتا سبھروال کلکٹر ضلع میدک نے خطاب کرتے ہوئے سال 2013-14 کے قرضوں کو 15 فبروری تک جاری کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مقرر کردہ نشانے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے بینک قرض جاری کرنے میں کوتاہی کرنے پر ان کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے گا ۔ ضلع میدک میں زر

جونیر کالج نارائن کھیڑ میں اردو لکچررس کی منظوری

نارائن کھیڑ یکم فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی نارائن کھیڑ مسٹر پی کشٹا ریڈی نے بتایا کہ گورنمنٹ جونیر کالج نارائن کھیڑ میں انٹرمیڈیٹ اردو میڈیم ایچ ای سی کیلئے مستقل لکچررس کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے جی او نمبر 79 کی اجرائی عمل میں آگئی ہے۔ رکن اسمبلی مسٹر پی کشٹا ریڈی کل شام اپنی قیامگاہ پر

خواتین کے تحفظ کیلئے پردہ بہترین ہتھیار

سنگاریڈی یکم فبروری (راست) عورت اسلام کی نگاہ میں ایک عظیم نعمت اور قیمتی جوہر ہے، جس طرح اعلی اور قیمتی سامان کو پورے اہتمام و احتیاط کے ساتھ محفوظ مقامات پرر کھا جاتا ہے تا کہ وہ خراب اور ضائع نہ ہوجائے اسی طرح عورت بھی قیمتی جوہر ہے اسی لئے اسلام نے اسے چھپانے اور لوگوں کی آنکھوں سے اوجھل رکھنے کا حکم دیا ہے اور اس کے پوشیدہ رکھنے ک

آدھار کارڈس،فائدہ بخش اور اہم شناخت

کریم نگر یکم فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آدھار کارڈ نمبر تمام بہبودی اسکیمات و دیگر فوائد سے استفادہ کیلئے شناخت جیسا ہے۔جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد نے جمعرات کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ایل پی جی گیس ڈیلرس کے ساتھ آدھار نمبر کو مربوط کرنے پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آدھار نمبر ایک شخص کیلئے شناختی کارڈ نمبر جی