تلنگانہ کی تشکیل کے لیے قانونی پہلوؤں کا جائزہ

حیدرآباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) تشکیل تلنگانہ کے سلسلہ میں مسودہ بل کی منظوری اور سیما آندھرا قائدین کی جانب سے قانونی راستہ اختیار کرنے کی کوششوں کا جائزہ لینے ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے آج سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس بی سدرشن ریڈی سے ملاقات کی۔ جسٹس سدرشن ریڈی کا شمار تلنگانہ کے حامیوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے ریاست کی تشکیل

تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث ہونے چاہئے

حیدرآباد /7 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر امور مقننہ شیلجہ ناتھ نے اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کے لئے تمام ارکان اسمبلی سے اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ مسودہ بل پر بحث کے لئے حکومت اور کانگریس پارٹی پوری طرح تیار ہیں، جب کہ مباحث سے انکار علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل قبول کرنے کے مترادف ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سیما۔ ا

فلم فیر ایوارڈس تقریب 24جنوری کو

ممبئی۔/7جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام) ایکٹریس پرینکا چوپڑہ نے کہا کہ وہ فلموں میں کسی کے ساتھ بھی رومانس کرسکتی ہیں۔ صرف شاہ رخ کا نام ہی کیوں لیا جارہا ہے جن کے ساتھ انہوں نے ڈان اور ڈان۔2 دو ہٹ فلمیں کی ہیں۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اور شاہ رخ اسٹیج کے کسی بھی پروگرام کی مشترکہ طور پر بہتر میزبانی کرسکتی ہیں، جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں

تلنگانہ کا کرکٹ میچ سے تقابل پر تنقید،چیف منسٹر کا تبصرہ مضحکہ خیز ، کویتا کا ردعمل

حیدرآباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ جاگرتی کی صدر کویتا نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جانب سے تشکیل تلنگانہ کے مسئلہ کو کرکٹ میچ سے تقابل کرنے پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے آج اندرا پارک پر منعقدہ مہا دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرن کمارریڈی ریاست کی تقسیم جیسے اہم مسئلہ کو کھیل سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ ریاست کی تقسیم

سیاسی مستقبل کا عنقریب فیصلہ: جی سرینواس

حیدرآباد /7 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر انفراسٹرکچر جی سرینواس نے کہا کہ پارٹی تبدیل کرنے کی افواہوں پر وہ بہت جلد اپنا ردعمل ظاہر کریں گے۔ اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ ہند نے تلنگانہ مسودہ بل پر 23 جنوری تک رائے پیش کرنے کی ہدایت دی ہے، لہذا وہ اس کے بعد ہی اپنے سیاسی مستقب

ملازمتوں کے حصول میں نوجوانوں کو مشکلات، ٹی ایم آئی کا سروے

حیدرآباد ۔ 7 جنوری (سیاست نیوز) سرکاری اور خانگی شعبوں میں نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول میں کافی دشواریاں موجود ہیں جیسا کہ ٹی ایم آئی گروپ نے اس ضمن میں ایک سروے کروایا جس میں اسمال میڈیم انڈسٹری میں ملازمتیں تو موجود ہیں لیکن کارپوریٹ طرز پر رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹی ایم آئی گروپ نے 3 م

مسلم اکثریتی محلہ حسن نگر میں محکمہ برقی کی ویجلنس ٹیم گھس پڑی

حیدرآباد7جنوری(سیاست نیوز) مسلم اکثریتی علاقہ حسن نگر میں آج برقی عہدیداروں اور ان کی ویجلنس ٹیم نے پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ پہنچ کر یہ کہتے ہوئے مکانات کے میٹرس کی جانچ شروع کردی کہ برقی سرقہ اور بقایہ جات کی عدم ادائیگی کے خلاف یہ مہم چلائی جارہی ہے۔برقی عہدیداروں اور ویجلنس کی ٹیم کی اس اچانک کارروائی سے سارے علاقہ میں افر

جگن پر سینئر پارٹی قائدین کو نظرانداز کرنے کا الزام

حیدرآباد /7 جنوری (سیاست نیوز) علاقہ رائلسیما سے تعلق رکھنے والے وائی ایس آر کانگریس کے سینئر قائد و سابق ریاستی وزیر ماریپا نے جگن موہن ریڈی پر پارٹی کے سینئر قائدین کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جرأت مند نہ ہوتے اُدے (تلگو ہیرو) کی طرح خود کشی کرلیتے۔ انھوں نے علحدہ تلنگانہ ریاست کی تائید کرتے ہوئے آرٹیکل 3

سرکاری اسکولس میں برقی سربراہی کی انتہائی ابتر صورتحال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی عصری کمپیوٹر تعلیم کے معاملہ میں حکومت کی جانب سے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن ان دعوؤں میں کتنی صداقت ہے اس کا اندازہ اسکولوں میں موجود سہولتوں سے کیا جاسکتا ہے لیکن اس کی تصدیق اب حکومت ہند بھی کررہی ہے کہ جنوبی ہند کی 4 ریاستوں میں آندھرا پردیش کے

تلنگانہ بل پر مباحث میں تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس رکاوٹ

حیدرآباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے الزام عائد کیا کہ اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کیلئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور تلگودیشم رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں تمام جماعتوں نے بل پر مباحث سے اتفاق کیا تھا لی

اردو کے فروغ کے معاملہ میں حکومت غیر سنجیدہ،ڈائری کی عدم اشاعت ، بارہا توجہ دہانی کے باوجود بے عمل

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت کی جانب سے اردو کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کیا جانا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ حکومت نے ریاست کے بیشتر اضلاع میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا موقف تو دیا ہے لیکن اس زبان کی ترویج و اشاعت کے معاملہ میں ریاستی حکومت کی کوتاہیوں کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے اس کے باوجود اس مسئلہ پر کوئی توجہ دی

گرو گوبند سنگھ کی سہ روزہ یوم پیدائش تقاریب کا اختتام

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : سری گرو گوبند سنگھ جی کی 348 ویں یوم پیدائش تقاریب آج سکھوں کی جانب سے مذہبی جذبہ کے ساتھ منائی گئیں ۔ دسویں اور آخری سکھ گرو ’سری گرو گوبند سنگھ جی ‘ بانی خالصہ پنت کے یوم پیدائش کی سہ روزہ تقاریب کا 7 جنوری کو اختتام ہوا ان تقاریب میں ہزاروں سکھوں اور دیگر کمیونٹی کے افراد نے مذہبی جذبہ کے ساتھ شرکت ک