حیدرآباد میٹرو ریل چندرابابو کی تجویز، موجودہ حکومت روبہ عمل

حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز کونسل رکن و سینئر قائد تلگودیشم پارٹی شریمتی این راجکماری نے مرکزی وزیر مسٹر ایس جئے پال ریڈی کی جانب سے سیما آندھرا عوام کے خلاف کئے گئے سنسنی خیز ریمارکس کی پرزور مذمت کی اور مسٹر ایس جئے پال ریڈی سے کسی تاخیر کے بغیر فوری ریاستی تلگو عوام سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ شریمتی این را

دفتر سیاست میں چہارشنبہ کو ٹیچرس سائنس فیئر

حیدرآباد 12 جنوری (پریس نوٹ) سائنس فیر اکیڈیمی آندھراپردیش کی جانب سے سائنس ٹیچرس سائنس فیر مقابلوں کا بروز چہارشنبہ 15 جنوری 10 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے۔ ٹیچرس سائنس فیر کے پروگرام میں تمام سائنس ٹیچرس، ڈی ایڈ، بی ایڈ، ایم ایڈ کے علاوہ سائنس گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کو مدعو کیا جارہا ہے تاکہ سائن

سالار جنگ میوزیم میں ’’کرشن چندر : فکر و فن‘‘ پر سمپوزیم

حیدرآباد 12 جنوری (پریس نوٹ) ساہتیہ اکاڈمی کے زیراہتمام ایک روزہ سمپوزیم ’’کرشن چندر : فکر و فن‘‘ بروز اتوار 19 جنوری لکچر ہال، ایسٹرن بلاک، سالار جنگ میوزیم منعقد ہوگا۔ پہلا اجلاس 10 بجے صبح ہوگا جس کی صدارت جناب چندر بھان خیال کنوینر اُردو مشاورتی بورڈ ساہتیہ اکاڈمی کریں گے۔ ڈاکٹر مشتاق صدف پروگرام آفیسر ساہتیہ اکاڈمی مہمانوں

خانگی بسوں کی تنقیح ، 30 بسیں ضبط، محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کے اچانک دھاوے

حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے مختلف مقامات پر غیر مجاز طور پر محکمہ ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی خانگی بسوں کی اچانک تنقیح کرتے ہوئے تقریباً 30 خانگی بسوں کو ضبط کیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ تلسنکرات تہوار کے موقع پر خصوصی طور پر غی

ممبئی ماڈل کی عصمت ریزی ‘ ایک ملزم کی خودسپردگی

حیدرآباد ۔ 12 ؍ جنوری ( سیاست نیوز) ممبئی کی ماڈل رکھشیتا کی اجتماعی عصمت ریزی کیس میں ملوث کلیدی ملزم ہری کرشنا نے آج پولیس کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی ۔ سال نو کے جشن کے بہانے ممبئی کی ماڈل کو حیدرآباد کے شمش آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ طلب کیا گیا تھا اور یہاں پر چار ملزمین نے اسے کولڈرنگ میں نشیلی دوا دے کر بیہوش کر دیا اور بعدازاں

کوکاپیٹ میں مقفل مکانات سے زیورات کا سرقہ

حیدرآباد ۔ 12 ؍ جنوری ( سیاست نیوز) نارسنگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کوکاپیٹ ویلیج میں راجیو گروہا کلپا اپارٹمنٹ میں سارقین نے مقفل مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ انسپکٹر نارسنگی مسٹر پی سنجے کمار نے بتایا کہ سارقین نے صبح کی اولین ساعتوں میں راجیو گروہا کلپا اپارٹمنٹس میں داخل ہو کر فلیٹس م

سالارجنگ پل پر نومولود کی نعش دستیاب

حیدرآباد۔ 12؍ جنوری ( سیاست نیوز) سالارجنگ پل دارالشفاء کے قریب پولیس کو نومولود کی نعش دستیاب ہوئی ۔ میر چوک پولیس نے بتایا کہ سالارجنگ فٹ پاتھ کے قریب ایک ڈبے میں نومولود کی نعش پائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا اور اسے دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا ہ

راجندرنگر میں دوہرے قتل کی واردات

حیدرآباد۔ 12؍ جنوری ( سیاست نیوز) راجندرنگر پولیس اسٹیشن حدود میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی ۔ پولیس کے بموجب 30 سالہ ایم ملیش یادو اور 28 سالہ لنگالہ نندو ساکن مانک اما راجندرنگر جو آپس میں دوست تھے کا کل رات مانسا ہلز کے قریب اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ مہ نوشی کر رہے تھے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ نندو کے رشتہ دار اس قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں

پرانا پل پر مزدور نے خاتون کا گلا کاٹ دیا

حیدرآباد۔ 12؍ جنوری ( سیاست نیوز) پرانا پل کے علاقہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مزدور نے ایک خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کی کوشش کی ۔ بتایاجاتا ہے کہ 28 سالہ کرمماں ساکن گولی گوڑہ چمن پر وینکٹیش نامی مزدور نے اچانک قاتلانہ حملہ کر دیا اور تیز دھار چاقو سے اس کا گلا کاٹ دیا ۔ شدید زخمی حالت میں کرمماں کو افضل گنج پولیس نے دواخانہ عثمان

شادی

حیدرآباد 12 جنوری (راست) میاں سید محمد علی محی الدین عاکف بادشاہ حسنی الحسینی قادری چشتی زرین کلاہ آئی ٹی انجینئر (ریاض) فرزند مولانا سید محمود بادشاہ قادری چشتی زرین کلاہ کا نکاح بی بی سیدہ بصیر فاطمہ دختر الحاج سید عطاء الرحمن (اورنگ آباد) سے مینار گارڈن فنکشن پیالس نزد نیاپل منعقد ہوا۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 12 جنوری (راست) جناب خواجہ حمید الدین (جاوید )ولد جناب خواجہ حفیظ الدین مرحوم ساکن باغ جہاں آراء یاقوت پورہ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد باغ جہاں آراء میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 14 جنوری بروز منگل جامع مسجد باغ جہاں آراء میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔مزید ت

تقسیم ریاست سیما آندھرا عوام کیلئے پھانسی کے پھندے کے مترادف

حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن (اے پی این جی اوز اسوسی ایشن) نے سیما آندھرا قائدین و عوام کے خلاف مرکزی وزیر مسٹر ایس جئے پال ریڈی کے توہین آمیز ریمارکس کی سخت مذمت کی اور کہاکہ ایک سینئر و تجربہ کار قائد ہونے کے ساتھ ساتھ مرکزی وزارتی عہدہ پر فائز رہتے ہوئے اس طرح کے ریمارکس کرنا مسٹر جئے

تلنگانہ بِل میں ترمیم کیلئے تلنگانہ حامی تنظیموں پر جدوجہد کرنے کا مشورہ

حیدرآباد۔12جنوری(سیاست نیوز) غیر مشروط تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں سیاسی جماعتوں اور تلنگانہ حامی تنظیموں کے رول پر منعقدہ تلنگانہ ریسور س سنٹر کے104ویں مذاکرے سے صدراتی خطاب کے دوران صدر جئے شنکر تلنگانہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر مسٹر وی پرکاش نے کہاکہ تلنگانہ مسودہ بل2013کے خامیوں کو دور کرنے تلنگانہ حامی سیا سی جماعتوں پر عائد ہوگ

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد۔ 12 ؍ جنوری ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ توکو گوڑہ میں پیش آئے قتل کی واردات میں شوہر نے اپنی بیوی کا بے دردانہ قتل کر دیا ۔ پولیس کے بموجب 45 سالہ اولڑی نیال عرف الڑنی کا قتل اس کے شوہر درمنیال متوطن اڈیشہ نے سر پر لاٹھی سے حملہ کر کے قتل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مزدور پیشہ بیوی کے کردار پردرمنیال شبہ کیا کرتا تھا اور اس سل

قبرستان کا محافظ ہی اراضی پر قابض

جوگی پیٹ /12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگی پیٹ کے قبرستان میں قبریں کھودنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے محمد علی تکیہ دار کو رکھا گیا تھا، تاہم وہ قبرستان کی اراضی پر اپنا دعویٰ پیش کرتے ہوئے کچھ عرصہ سے فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تین سو سال اور اس سے بھی زائد پرانی قبریں یہاں موجود ہیں، ان قبروں پر تعمیرات کا منصوبہ رکھتا تھا۔ قبر

مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

کلوا کرتی /12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلوا کرتی گورنمنٹ ہاسپٹل میں آج عوام کی کثیر تعداد جمع ہو گئی، جو مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کے دیدار کے لئے پہنچے تھے۔ تفصیلات کے بموجب کلوا کرتی کے قریب موجود ویلدنڈھ گاؤں میں تین بچے کھیل کود کے بعد پانی پینے کے لئے تالاب کے کنارے پہنچے اور کپڑے اتارکر نہانے کے لئے پانی میں اتر گئے