انتقال

حیدرآباد ۔ 12 جنوری (راست) جناب خواجہ حمید الدین (جاوید )ولد جناب خواجہ حفیظ الدین مرحوم ساکن باغ جہاں آراء یاقوت پورہ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد باغ جہاں آراء میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 14 جنوری بروز منگل جامع مسجد باغ جہاں آراء میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔مزید تفصیلات 9010669218 پر معلوم کی جاسکتی ہے ۔

حیدرآباد 12 جنوری (راست) الحاج محمد عبدالقادر صدیقی ابوالعلائی (لیاقت میاں) ولد محمد عبدالرحیم صدیقی مرحوم کا آج بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد درگاہ حضرت شاہ محمد حسین صاحب قبلہ ابوالعلائی آغاپورہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان احاطہ درگاہ شریف میں ہی عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 12 ربیع الاول کو 4 بجے دن مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849058116 ، 040-24753838 پر ربط کریں۔

m الحاجہ سارا بیگم زوجہ الحاج محمد اقبال مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 10 ربیع الاول کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صدیق اکبرؓ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز پیر مسجد صدیق اکبرؓ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبرات 9948923997 ، 9246374502 پر ربط کریں۔

m جناب سید مسعود حسن موظف ہیلت انسپکٹر محکمہ صحت ولد جناب سید محمد حسن مرحوم کا آج شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 13 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد عمر بن خطاب صوبیدار امیر علی خان نئی سڑک چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9949466732 ، 9177527767 پر ربط کریں۔