شادی

حیدرآباد 12 جنوری (راست) میاں سید محمد علی محی الدین عاکف بادشاہ حسنی الحسینی قادری چشتی زرین کلاہ آئی ٹی انجینئر (ریاض) فرزند مولانا سید محمود بادشاہ قادری چشتی زرین کلاہ کا نکاح بی بی سیدہ بصیر فاطمہ دختر الحاج سید عطاء الرحمن (اورنگ آباد) سے مینار گارڈن فنکشن پیالس نزد نیاپل منعقد ہوا۔

عروس کے تایا مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری جانشین حضرت کاملؒ نے خطبہ نکاح پڑھا۔ تقاریب نکاح و ولیمہ میں حضرت سید غیاث الدین چشتی (اجمیر شریف) ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا سید صدیق حسینی قادری، مولانا آغا شاہ محمد قاسم میاں ابوالعلائی، مولانا سید علی مرتضیٰ قادری (ورنگل)، مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، مولانا قاضی سید اعظم علی صوفی قادری، مولانا ابو عبداللہ الحسین قادری، مولانا ڈاکٹر سید حمیدالدین شرفی، مولانا سید غوث محی الدین اعظم پاشاہ موسوی، مولانا سید عارف اللہ حسینی زیدی (گلبرگہ شریف)، مولانا محمد عبدالرحیم قریشی (صدر تعمیر ملت)، جسٹس غلام محمد کے علاوہ معززین شہر، مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات، اعزہ و اقرباء ، ارادت مندوں و افراد خانوادۂ زرین کلاہیہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔