مودی کی ریالی میں آر ایس ایس کے برقعہ پوش کارکن

پاناجی۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کی گزشتہ روز یہاں منعقدہ ریالی میں آر ایس ایس کارکنوں نے برقعہ پوش خواتین کے بھیس میں شرکت کی تاکہ یہ تاثر پیدا کیا جائے کہ اقلیتی خواتین نے بھی اس ریالی میں شرکت کی تھی ۔ گوا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جان فرنانڈیز نے آج ی

ہندوستانی ٹیم کی نیوزی لینڈ آمد ‘ دھونی سخت چیالنج کے لئے تیار

نیپر 13 ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے خلاف مجوزہ 5 مقابلوں کی ونڈے سیریز میں شرکت کے لئے ہندوستانی ٹیم کی آج یہاں آمد ہوئی ہے جیسا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 19 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ درین اثناء ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویراٹ کوہلی نے یہاں پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے

وینس او رکیویتوا کی شکست کے ساتھ آسٹریلین اوپن کا آغاز

ملبورن 13؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن 2014 کے پہلے ہی راؤنڈ میں خطاب کی دعویدار تصور کی جانے والی سابق ومبلڈن چمپین پٹرا کیویتوا کے علاوہ ٹورنمنٹ کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی سابق عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار وینس ویلیمس کو حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی جبکہ عالمی درجہ بندی میں ساتویں مقام پر فائز اط

مصباح الحق کا سیریز کے لئے بنائی گئی وکٹوں پر عدم اطمینان

کراچی13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دبئی ٹسٹ میں ٹاس نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے سیریز کے لئے بنائی گئی وکٹوں پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وکٹوں پر اپنی قوت کو دیکھتے ہوئے تعاون نہیں مل رہا ہے۔اس قسم کی وکٹیں تشویش کی بات ہیں۔شارجہ میں نتیجہ کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم کوکس

ڈینیل ویٹوری ہندوستان کے خلاف ونڈے سیریز سے باہر

ویلنگٹن 13؍ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور سابق کپتان ڈینیل ویٹوری کو ہندوستان کے خلاف مجوزہ ونڈے سیریز کے لئے میزبان ٹیم میں منتخب کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے ویٹوری کو ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کی خبر کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے خلاف مجوزہ سیریز می

اتحاد ملت کیلئے اتباع نبی ؐ ضروری

سنگاریڈی /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نبی کرمؐ کی حیات مبارکہ انسانیت کیلئے رحمت ہے ۔ ان خیالات کا ا ظہار حامد محمد خان صدر ریاستی مسلم کونسل و صدر ایم پی جے آندھراپردیش نے ٹی این جی اوز بھون میں منعقدہ جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی کے جلسہ سیرۃ النبیﷺ سے کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت ایمان کیلئے شرط لازم ہے ۔ آپ ﷺ کی س

دورحاضر میں پیشہ ورانہ تربیت کارآمد

جگتیال ۔ 13جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی جگتیال مسٹر ایل رمنا آج سہ پہر مسلم کمیونٹی ہال میں مسلم خواتین کیلئے آندھراپردیش میناریٹی کارپوریشن کے تحت ملت اسلامیہ جگتیال کی زیرنگرانی دو ماہ کا ہینڈ ایمبرائیڈری و زردوزی ورکس کا مفت تربیتی سنٹر کا افتتاح انجام دینے کے بعد منعقدہ جلسہ کو بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔

برقی کٹوتی سے زراعت کو زبردست نقصان

مریال گوڑہ ۔ 13جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شدید طوفان اور موسلادھار بارش سے خریف فصل کی تباہی سے ابھی کسان سنبھل بھی نہ پائے کہ حکومت کی انتہائی لاپرواہی سے ربیع فصل بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی سی پی ایم رکن اسمبلی مسٹر جے رنگاریڈی نے حلقہ کے مختلف منڈلس کے موضعات کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے ملاقا

کاغذنگر میں ریلوے اووربرج کی تعمیر میں تاخیر

کاغذنگر۔13جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کاویٹی سمیا رکن اسمبلی سرپور نے کاغذنگر کے ریلوے اوور برج کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ دریافت کرنے کے سلسلہ میں ٹرانسکو ‘ آر اینڈ بی اور میونسپل کے اعلیٰ عہدیداروں کو اپنی رہائش گاہ پر طلب کیا اور انہوں نے کہاکہ ریلوے اوور برج کی تعمیر میںتاخیر کی وجہ عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

قرآن مجید ہی عالم انسا نیت کی رہنمائی کیلئے کافی ہے

نلگنڈہ /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اللہ کے رسول ﷺ کی بعثت سے قبل عالم عرب کا جو نقشہ تھا جس میں ایک انسان دوسرے انسان سے گھبراتا تھا اور ایک انسان دوسرے انسان کے خون کا پیاسا تھا ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر برسوں قتل و غارت گری ہوتی تھی گویا انسانیت حیوانیت کی ڈگری پر چل رہی تھی ویسے ماحول میں رسول اللہ ﷺ نے جاں بلب انسانیت میں دیانت و ا

راشن سربراہی میں بے قاعدگی کے خلاف ڈیلرس کو انتباہ

کوہیر /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کے موضع گرجواڑے میں گراما درشنی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ کوہیر منڈل اسپیشل آفیسر مسٹر بی رتنم کے ہمراہ منڈل سطح کے عہدیدار موجود تھے ۔ اس موقع پر دیہی روزگار اسکیم کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کو وقت پر اجرت نہ ملنے پر مزدوروں نے احتجاج کرنا شروع کردیا ۔ جس پر اے پی او نے جواب دیتے

انتخابات میں کامیابی کیلئے کانگریس میں اتحاد ضروری

مدہول /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آنے والے دنوں میں میری کامیابی عوامی تعاون اور پارٹی ورکرس کے اتحاد میں مضمر ہے ۔ کسی بھی پارٹی یا امیدوار کی کامیابی اس پارٹی سے وابستہ ارکان پر ہی منحصر ہوتی ہے اور کسی بھی کامیابی کے پیچھے پارٹی ورکرس کے باہمی تعلقات اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ اس بات کا اظہار جناب جی وٹھل ریڈی کانگریس پارٹی سینئیر

ظہیرآباد میں آج اجتماعی شادیوں کی تقریب

ظہیرآباد /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس مسلم کور کمیٹی ظہیرآباد کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول بروز منگل میلادالنبی ﷺ کے مبارک موقع پر جدید عیدگاہ میدان میں صبح دس بجے نادار مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام منعقد ہوگا ۔ جس میں ریاستی وزیر بھاری مصنوعات ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ، رکن لوک سبھا سریش کمار شیٹکار ، سابق ریاستی وزی

ایک انسان کے کام آنا دوسرے انسان کا فریضہ

پٹلم /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل کے بڑی کوڑبگل میں آئیڈل فرینڈس آرگنائزیشن کے تحت چلائی جانے والے سب آفس کا افتتاح سابقہ رکن اسمبلی مسٹر ایس گنگارام کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا ۔ بحیثیت مہمان خصوصی مسٹر ایس گنگارام بچکنڈہ سرکل انسپکٹر مسٹر وینکٹیش سب انسپکٹر مسٹر آر کرشنا مقامی سرپنچ مسٹر سائی ریڈی سنگل ونڈوں چیرمین م

شاہ آباد میونسپل فنڈ کا گرام پنچایت بھکنور کو منتقل

شاہ آباد /13 جنوری ( ذریعہ ای میل ) شاہ آباد سٹی میونسپل SFC2012 کا فنڈ جو وارڈ نمبر 21 کے ترقیاتی کاموں کے لئے مخصوص کیا گیا تھا اس فنڈ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت گرام پنچایت بھکنور کے شانت نگر کو منتقل کیا گیا ہے ۔ 6 لاکھ روپئے کے اس فنڈ کو اچانک وارڈ نمبر 21 کے کاموں میں خرچ کئے بغیر گرام پنچایت کو منتقل کرنا لگتا ہے ۔ اس غیر قانونی کام میں میو

قرآن مجید کی بے حرمتی اسرائیلی فیشن ڈیزائنر طالبہ کی مذموم حرکت

مناما ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی ایک نوجوان فیشن ڈیزائنر طالبہ نے قرآن مجید کی بے حرمتی کرتے ہوئے اپنے کالج کے پروگرام میں ایسا ڈریس تیار کیا جس پر آیات لکھی ہوئی تھیں ۔ یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹس پر تیزی سے پھیل گئی اور سعودی عرب کے بشمول دیگر عرب ممالک نیشدید برہمی کا اظہار کیا ۔

شیخ حسینہ کو منموہن سنگھ نے فون پر مبارکباد دی

نئی دہلی 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے عوامی لیگ کی لیڈر شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کی حیثیت سے تیسری مرتبہ حلف لینے پر مبارکباد دی ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے شیخ حسینہ کے نام دوبارہ اقتدار ملنے پر مبارکبادی کا پیام روانہ کیا ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے باہمی روابط مزید مستحکم ہوں

کجریوال کے انکار کے باوجود زیڈ زمرے کی سکیورٹی

غازی آباد ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی جانب سے سکیورٹی کے معاملے میں اختیار کردہ موقف کی پرواہ کئے بغیر غازی آباد پولیس نے انہیں کل سے ’’زیڈ‘‘ زمرے کی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے سکیورٹی منصوبے کے مطابق 30 رکنی عملہ 24 گھنٹے کجریوال کی سکیورٹی کیلئے تعینات رہے گا ۔ کجریوال اس وقت