پتنگ بازی کے دوران بلندی سے گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) ڈنڈیگل کے علاقہ میں پتنگ بازی کے دوران ایک کمسن طالب علم بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ سائی سندیپ جو راجیو گاندھی نگر دنڈیگل کے ساکن جگن کا بیٹا تھا ۔ وہ اپنے مکان کی چھت پر پتنگ بازی میں مصروف تھا کہ بلندی سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصر

گرجانے سے خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خاتون مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 30 سالہ خاتون پرگیہ بھارتی جو آر سی پورم کے ساکن گینیندر کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے خانگی ٹیچر تھی ۔ وہ کل یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب گرکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) وقارآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلادیا ۔ وقارآباد پولیس کے مطابق 40 سالہ ای مانھیاں جو گنگارام وقارآباد کے ساکن رامچندریہ کی بیوی تھی ۔ 8 جنوری کے دن میاں بیوی کے درمیان بحث و تکرار کے بعد جھگڑا ہوا اور رامچندر نے اپنی بیوی کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے اسے زندہ جلادیا ۔ جس کی علاج کے د

ذہنی تناؤ کا شکار ، شرابی کی خودسوزی

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) سرقہ کی ہوئی رقم واپس دینے کا وعدہ کرنے والے ذہنی تناؤ کا شکار ایک شرابی شخص نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ پروین نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پروین ویکر سکشن کالونی شیوا پلی میں رہتا تھا ۔ اس نے ایک مقام پر سرقہ کیا تھا اور مسروقہ رقم دینے کا اس نے ای

حیدرآباد کے پرانے شہر میں کثیر آبادی کے باوجود پاسپورٹ آفس ندارد

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے معاملہ میں حکومت کے کسی بھی محکمہ کو دلچسپی نہیں ہے بلکہ یوں کہیں تو غلط نہ ہوگا کہ پرانے شہر کو شہر کے مرکزی علاقہ کی حیثیت حاصل ہونے کے باوجود بھی عصری سہولتوں کے معاملہ میں حیدرآباد کے اس علاقہ کو محروم رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ جب بینک کے اے ٹی ایم کے دو

پرانے شہر کے کانگریس قائدین سے نا انصافی کا اعتراف

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل و نائب صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر محمد علی شبیر نے پرانے شہر کے کانگریس قائدین سے نا انصافی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا عام انتخابات میں پرانے شہر کے کانگریس قائدین سے انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پرانے شہر کی انقلاب

ملک بھر میں حیدرآباد کو تیسرے بہترین رہائشی شہر کا درجہ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ملک بھر میں حیدرآباد کو تیسرے بہترین رہائشی شہر کا درجہ دیا گیا ہے ۔ دہلی کے ایک ادارے کی جانب سے تیار کردہ سروے رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ حیدرآباد آج بھی ملک کے ان تین شہروں میں شامل ہے جو رہائش کے لیے بہترین تصور کئے جاتے ہیں ۔ ریاست میں جاری سیاسی بحران کے حالات اور آئے دن بند اور ا

آندھرا پردیش میں عام آدمی پارٹی سرگرمیوں کو وسعت دینے کوشاں

حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز)نئی دہلی میں شاندار مظاہرہ کے بعد عام آدمی پارٹی آندھرا پردیش میں بھی اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے میں دلچسپی دکھارہی ہے ۔ حیدرآباد اور ریاست کے دیگر شہری علاقوں میں عام آدمی پارٹی کے یونٹس قائم کرنے کے سلسلہ میں صاف کردار کے حامل عوامی مقبولیت رکھنے والی شخصیتوں کی تلاش جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ہیڈ کوا

خود روزگار اسکیم ، استفادہ کنندگان کی حد عمر میں تخفیف کی مذمت

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی تلگو دیشم پارٹی نے درج فہرست اقوام و قبائل ، پسماندہ و اقلیتی طبقات کے ایسے افراد جو خود روزگار اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے مالی مدد حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں ۔ ان استفادہ کنندوں کے لیے موجودہ مقررہ حد عمر 55 سال سے گھٹا کر 40 سال کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے 31 دسمبر 2013 کو جاری کرد

شادی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد بدر الدین کی دختر کی شادی مسٹر سید عبدالعزیز فرزند الحاج سید عبدالجلیل مرحوم کے ساتھ کوہ نور گارڈن فنکشن ہال بابا نگر چندرائن گٹہ میں 6 جنوری کو انجام پائی ۔ دوست احباب رشتہ دار نے شرکت کی ۔ سید یعقوب ، محمد جاوید نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ سید مجیب رپورٹر سیاست نیوزی لینڈ نے مبارکباد دی ۔۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد شوکت علی موظف یونٹ آفیسر ( ہیلت ) ولد محمد سلطان مرحوم سنگاریڈی کا 12 جنوری بعمر 90 سال انتقال ہوگیا ۔ اسی روز بعد نماز عشاء مسجد معراج کرما گوڑہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اور مسجد سے متصل قبرستان سلطان دائرہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 14 جنوری گھر ( شاہین نگر ) پر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 929

عدالت میں مشرف کی حا ضری، صحت پر منحصر

اسلام آباد ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پریشان حال سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے وکیل صفائی احمد رضا قصوری نے آج کہا کہ خصوصی عدالت میں جہاں مشرف پر غداری کے الزام میں مقدمہ کی سماعت جاری ہے ۔

کراچی میں گرفتاری سے بچنے مفرور مجرم کا خاندان دریا میں غرق

کراچی ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک مفرور مجرم کے رشتہ دار تین خواتین اور پانچ بچے اندیشہ ہے کہ غرق ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ انہوں نے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے خوف سے ایک دریا میں چھلانگ لگادی ۔ 8 افراد نے یہ انتہائی اقدام اس وقت کیا جبکہ پولیس اشتہاری مجرم کی تلاش میں ان کے گھر پہنچی۔ خبر رساں چیانل جیو

بشارالاسد اور ان کے خاندان کا کوئی مستقبل نہیں

پیرس ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کی اپوزیشن کے قومی مخلوط اتحاد کے قائد احمد جربہ نے آج کہا کہ امریکہ زیر قیادت ’’شام کے دوست‘‘ گروپ نے اتفاق کرلیا ہے کہ صدر شام بشارالاسد اور ان کے ارکان خاندان کا ملک کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔ جربہ نے یہ اعلان نہیں کیا کہ کیا اپوزیشن بشارالاسد حکومت کے نمائندوں کے ساتھ امن مذاکرات می

بیرونی عازمین کے حج کوٹہ میں رواں سال بھی 20 فیصد تخفیف

جدہ ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اعلان کیا ہیکہ رواں سال حج کے دوران بیرونی عازمین کے کوٹہ میں 20 فیصد اور مقامی عازمین کے کوٹہ میں 50 فیصد کٹوتی کا نفاذ بدستور جاری رہے گا۔ وزیرامورحج بندر حجاج نے کہا کہ ’’مکہ معظمہ اور دیگر مقامات مقدسہ میں جاری توسیعی پراجکٹوں کے پیش نظر بیرونی عازمین کے حج کوٹہ میں 20 فیصد کٹوتی کیلئے (سعو

شیخ حسینہ وزارت عظمیٰ کے علاوہ داخلہ، خارجہ، دفاع کے قلمدانوں پر فائز

ڈھاکہ ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے دفاع ، داخلہ اور خارجہ کے اہم قلمدان اپنے قبضہ میں رکھے ہیں۔ آج کابینہ کے ارکان میں انہوں نے قلمدان تقسیم کئے لیکن وزارت عظمیٰ کے علاوہ دیگر تین اہم قلمدانوں کو اپنے ہی قبضہ میں رکھا ۔ 51 وزراء میں سے صرف 15 وزرائے مملکت اپنا موقف نئی حکومت میں برقرار رکھنے میں کامیاب

غزہ پٹی کے قریب شارون کی تدفین، سخت حفاظتی انتظامات

یروشلم ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج کو سابق وزیراعظم ایریل شارون کی صحرائے نیگیف میں تدفین سے قبل سخت چوکسی کے احکام جاری کردیئے گئے۔ امکان ہے کہ تدفین میں ہزاروں افراد بشمول نائب صدر امریکہ جوبیڈن شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں صحرائے نیگیف حماس زیر اقتدار غزہ پٹی کے قریب ہے، پولیس 800 عہدیداروں، سرحدی ملازمین پولیس اور رضاک

جواد ظریف کا دورہ روس

تہران ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ایرانی نیوکلیئر پروگرام اور بشمول شام مختلف علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے وزیرخارجہ جواد ظریف جمعرات کو ماسکو پہنچیں گے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارہ ارنا سے روس میں ایران کے سفیر مہدی ثنائی نے کہا کہ ’’ظریف، روسی صدر اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گی‘‘۔ یہ دورہ ا

ایران کی منجمد 4 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر کی رقم جاری

واشنگٹن ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کو اپنی منجمد رقم چار ارب بیس کروڑ ڈالر مرحلہ وار انداز میں 6 ماہ تاریخی نیوکلیئر معاہدہ کے عوض اقساط میں ادا کی جائیں گی۔ دریں اثناء صدر امریکہ بارک اوباما نے امریکی کانگریس کو انتباہ دیا کہ تازہ تحدیدات عائد کرنے کیلئے قانون سازی کے نتیجہ میں امن کی کوششیں متاثر ہوں گی۔ وزیر خارجہ امریکہ جا

شامی امن مذاکرات سے قبل جنگ بندی پر زور

پیرس ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے رواں مہینے کے اواخر میں منعقد ہونے والی شمی امن بات چیت سے قبل اس جنگ زدہ ملک میں مقامی جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لاوروف اور اقوام متحدہ ۔ عرب لیگ کے مشترکہ امن ایلچی لخدر براہیمی نے بھی کہا ہیکہ 22 جنوری کو مانٹیریاس میں شروع ہونے وال