عدالت میں مشرف کی حا ضری، صحت پر منحصر

اسلام آباد ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پریشان حال سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے وکیل صفائی احمد رضا قصوری نے آج کہا کہ خصوصی عدالت میں جہاں مشرف پر غداری کے الزام میں مقدمہ کی سماعت جاری ہے ۔

عدالت میں اپنی صحت بہتر ہونے پر ہی حاضر ہوسکتے ہیں۔ آئندہ سماعت 16 جنوری کو مقرر ہے۔ 70 سالہ مشرف کی غیر حاضری کا جواز پیش کرتے ہوئے وکیل صفائی نے کہا کہ ان کی صحت فی الحال بہتر نہیں ہے۔ وہ ایک حسب معمول شخص نہیں ہیں، اس لئے نہیں کہا جاسکتا کہ وہ عدالت میں آئندہ سماعت کے موقع پر حاضر رہ سکیں گے یا نہیں۔