یو پی اے کے خلاف تحریک عدم اعتماد نوٹس کا شاخسانہ

حیدرآباد /16 جنوری (سیاست نیوز) یو پی اے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نوٹس پیش کرنے والے سیما۔ آندھرا کے 6 ارکان پارلیمنٹ کو 17 جنوری کو دہلی میں منعقد شدنی اے آئی سی سی کے سیشن میں شرکت کے پاسیس جاری کرنے سے کانگریس پارٹی نے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ سی ڈبلیو سی میں تلنگانہ ریاست کی قرارداد منظور ہونے کے بعد سیما۔ آندھرا سے تعلق رکھ

کانگریس ہائی کمان سے آر پار کی لڑائی کا اعلان

حیدرآباد /16 جنوری (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا وجے واڑہ کے کانگریس رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راج گوپال نے سیما۔ آندھرا کے 6 ارکان پارلیمنٹ کو اے آئی سی سی سیشن کے پاسیس جاری نہ کرنے کے فیصلہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیر قرار دیا اور ہائی کمان سے آر پار کی لڑائی لڑنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے حقوق سلب کرنے کا کسی کو اختیار نہ

حکومت کی خودروزگار اسکیم، ادخال درخواست کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد۔/16جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے خود روزگار اسکیم کے تحت اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقات کیلئے شروع کی گئی نئی اسکیم سے استفادہ کی تاریخ میں 21جنوری سے 31جنوری تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسکیم سے استفادہ کیلئے عمر کی حد میں اضافہ کی تجویز کو قبول نہیں کیا گیا۔ خودروزگار اسکیم پر عمل آوری کا جائزہ لینے کیلئے آج چیف سکریٹ

مظفرنگر کے جوگیا کھیڑا اور دیگر مقامات پر ایجوکیشن سنٹر کا قیام

مظفرنگر ۔16 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مظفرنگر فسادات کو چار ماہ کاعرصہ گزرچکا ہے جہاں مسلمانوں کو قتل کرنے کے علاوہ خواتین کی عصمت ریزی کے واقعات بھی منظرعام پر آنے کے بعد پورے ملک میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ گزشتہ ایک دہائی میں مظفرنگر فسادات کو بدترین فسادات سے تعبیر کیا جارہا ہے جس میں زائد از 60 افراد ہلاک اور زائد از 50,000 افراد بے

مغلپورہ گراونڈ پر کل مجلس بچاؤ تحریک کا جلسہ رحمتہ اللعلمین ﷺ

حیدرآباد۔16جنوری(سیاست نیوز) برصغیر کا فقید المثال 22 واں جلسہ رحمت العالمینؐ 18جنوری بروز ہفتہ بعد نمازعشاء ‘ مغل پورہ پلے گراونڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ مجلس بچائو تحریک کے مجوزہ جلسہ رحمت العالمینؐ کی تیاریوں اور مہمان مقررین کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کارپوریٹر مجلس بچائو تحریک امجد اللہ خان خالد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں

حصول سرکاری ملازمت کیلئے مسابقتی امتحان میں اچھا رینک ضروری

حیدرآباد ۔ 16 جنوری (پریس نوٹ) سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے مسابقتی امتحانات میں بہتر رینک ضروری ہے اور بہتر رینک حاصل کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ سخت اور امتحان کی منصوبہ بند تیاری ضروری ہے۔ امیدواروں کو چاہئے کہ امتحان کے نصاب کو غور سے پڑھیں اور سوالات کی مضمون واری تقسیم کو ذہن میں رکھ کر تیاری کریں اور مکمل خوداعتمادی کے ساتھ امت

تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث میں حصہ نہ لینے کا اعلان

حیدرآباد ۔ 16 جنوری (این ایس ایس) وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آج صاف طور پر کہا کہ اس کے ارکان اسمبلی آندھراپردیش اسٹیٹ ری آرگنائزیشن بل 2013ء پر جسے تلنگانہ بل کہا جارہا ہے، مباحث میں حصہ نہیں لیں گے۔ پارٹی صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ساتھ منعقدہ پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے پارٹی کے رکن

کانگریس اور وزارت عظمیٰ

شب انتظار کی کشمکش میں نہ پوچھ کیسے سحر ہوئی
کبھی اک چراغ جلادیا کبھی اک چراغ بجھادیا
کانگریس اور وزارت عظمیٰ

وزیر قانون دہلی کی لغزش ‘ غلطی کا اعتراف

نئی دہلی 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پہلے ہی تنازعہ میں پھنسے دہلی کے وزیر قانون سومناتھ بھارتی نے آج ایک غلطی کی اور انہوں نے ڈنمارک کی اس خاتون کے نام کا افشا کردیا جس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی ۔ بھاریت نے ایک پریس اعلامیہ میں اس متاثرہ خاتون کا نام ظاہر کردیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے وضاحت کی کہ حادثاتی طور پر ایسا کیا گیا ہے ۔ ا

مظفر نگر کیلئے تانتی باغ پروگریسیو سوسائٹی کا ایک لاکھ روپئے کا عطیہ

کولکتہ ۔ 16 جنوری ۔ ( فیکس ) اترپردیش کے مظفرنگر فساد میں جہاں سیاسی پارٹیوں کا رول غیراطمینان بخش رہا وہیں مسلم تنظیموں نے مصیبت زدوں اور مظلومین کی مدد اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ جو وقت کی اہم ضرورت اور مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کیلئے بہت ضروری تھا۔ آج مسلمانوں کی رائے ہے کہ بی جے پی نے یہ گندی سازش کے تحت یوپی کے اکث

جموںو کشمیر میں شدید سردی، چندی گڑھ میں کہر

سرینگر ۔16 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر اور لداخ میں عوام کو صرف دو دن ہی سردی سے راحت ملی تھی لیکن اس کے بعد سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جہاں درجہ حرارت نقطۂ انجماد تک پہنچ گیا ۔ سرینگر میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسئس ریکارڈ کیاگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں درجہ حرارت 0.1 ڈگری سیلسئس منفی چل رہا ہے جبکہ کپوا

نامعلوم سارقوں کے ہاتھوں ضعیف خاتون کا قتل

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) امیرپیٹ کے علاقہ بلکم پیٹ میں نامعلوم سارقوں نے ایک ضعیف خاتون کا قتل کردیا اور اس کے زیورات لیکر فرار ہوگئے ۔ انسپکٹر سنجیوا ریڈی نگر پولیس مسٹر پربھاکر نے بتایا کہ بلکم پیٹ کے علاقہ میں یہ سنگین واردات پیش آئی ۔ جہاں 60 سالہ پینٹماں کا بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ پنٹماں پی جے آر نگر بلکم پیٹ کے ایک سلاب

آدرش اسکام سے چاوان کا نام حذف کرنے سی بی آئی کی درخواست

ممبئی ۔16 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آدرش ہاؤسنگ اسکام کے ملزمین کی فہرست میں سے مہاراشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ اشوک چاوان کے نام کو حذف کرنے کیلئے ایک خصوصی عدالت سے رجوع کیا ہے تاکہ گورنر کی جانب سے اشوک چوہان کے خلاف تادیبی کارروائی سے انکار کے بعد خصوصی عدالت سے اس سلسلہ میں منظوری حاصل کی جاسکے۔

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ پہاڑی شریف اور ونستھلی پورم کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 45 سالہ زاہدہ بیگم جو جنسی بازار علاقہ کے ساکن سراج علی بیگ کی بیوی تھیں ۔ 14 جنوری کے دن وہ موٹر سائیکل سے اترنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگئی تھیں ۔جس کی آج علاج

بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48 سالہ ایس کرنا جو پیشہ سے میستری تھا پوچماں بستی ہمایوں نگر میں رہتا تھا ۔ کل وہ دوپہر کے وقت کام کے دوران مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

معاشی مجبوری پر پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے معاشی مجبوریوں کے سبب پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ وردھا راجو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے معاشی مجبوریوں کے سبب کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر بیوی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ خاتون چنا املو جو رحمت نگر کے ساکن پرشورام کی بیوی تھی ۔ 11 جنوری کے دن اس خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس خاتون کی کل رات دیر گئے فوت ہ