عراق: چودہ لاشیں برآمد، خودکش حملہ میں 3 ہلاک

بغداد ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں ان 14 مغویہ افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جنہیں فوجی یونیفارم میں ملبوس عسکریت پسندوں نے جمعرات کی صبح اغوا کر لیا تھا۔ تمام ہلاک کئے گئے افراد کا تعلق سنی اکثریتی آبادی سے ہے جہاں ان کی لاشیں بھجوا دی گئی ہیں۔ اغوا کے بعد ہلاک کردہ ان افراد میں سے پانچ کا تعلق ایک ہی خاند

پاکستانی عدالت کا مشرف کی گرفتاری سے انکار

اسلام آباد 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی خصوصی عدالت نے جو جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، استغاثہ کی سابق فوجی حکمران کی ’’علامتی گرفتاری ‘‘ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت کی تین رکنی بنچ نے کہاکہ عہدیداروں کی اطلاع کے بموجب مشرف کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ سابق فوجی حکمران صحت کی بن

دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ /17 جنوری (راست) فیضان چشتیہ کا دینی تربیتی اجتماع /18 جنوری کو بعد نماز عشاء 8 بجے شب جامع مسجد اقصیٰ نٹراج نگر (جھرہ) ٹپہ چبوترہ میں زیرنگرانی حضرت خواجہ پیر شاہ محمد مہتاب چشتی منعقد ہے ۔ مولانا سید احمد غوری کا خطاب ہوگا ۔ صلوۃ و سلام فاتحہ و دعاء پر اختتام عمل میں آئے گا ۔

آسکر کی نامزدگیوں میں ’فلسطین ‘ کا حوالہ

بیورلی ہلز ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسکر کی نامزدگی کے موقع پر بیرونی زبان کے زمرہ میں کچھ نئی زبان دیکھنے میں آئی جیسا کہ نامزد ’’عمر‘‘ کا تعلق ’فلسطین‘ سے بتایا گیا ، جو اکاڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائینس کی طرف سے کچھ ایسا حوالہ ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی اور اب تک جب کبھی فلسطین کا ذکر آیا تو بڑی احتیاط کے ساتھ نام لیت

مدہول میں انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز

مدہول ۔17جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عنقریب پارلیمنٹ اور اسمبلی کے انتخابات ہوں گے جس کے پیش نظر سیاسی قائدین حرکت میں آچکے ہیں ‘ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری طور پر بھی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ۔ سیاسی قائدین کو اپنی اپنی پارٹیوں کے ٹکٹ کے حصول اور پارٹی کی تشہیر کیلئے کمربستہ ہوچکے ہیں ۔گذشتہ پانچ سالوں میں عوام کے اتنے قریب

شاہ فیصل انٹرنیشنل پرائز 2014ء کا اعلان

ریاض ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سال 2014 کیلئے شاہ فیصل انٹرنیشنل پرائز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شاہ فیصل فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو صدر شہزادہ خالد الفیصل نے انعامات جیتنے والوں کے ناموں کا علان کیا۔ سائنس (میاتھس) میں کنگ فیصل انعام جرمنی کے پروفیسر گرڈ فالٹنگز کو دیا گیا۔ وہ بون میں میکس پلینک انسٹیٹیوٹ میں شعبہ ریاضی کے ڈائریکٹر ہیں۔ ا

حضورؐ کی سنتوں پر عمل آوری ناگزیر

محبوب نگر ۔ 17جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضور اکرمﷺ سے اظہار محبت و عقیدت کے ساتھ آپﷺ کی سنتوں پر عمل آوری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ البتہ رب العالمین نے حضور اکرم ﷺ کی کامل اتباع ہی میں اپنی محبت ورضا کو پوشیدہ رکھا ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد عبدالحکیم اشرف جنیدی گلبرگہ شریف نے مرکزی میلاد کمیٹی محبوب نگر کے زیراہتمام بارگاہ حضرت

جگتیال میں سیرتؐ کانفرنس

جگتیال۔17جنوری ( ذریعہ فیاکس) جماعت اسلامی ہند شہر جگتیال کی جانب سے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرتؐ کانفرنس 19جنوری اتوار صبح 9بجے تا نماز مغرب جامع مسجد جگتیال پر منعقد کی گئی ہے ۔ جس کا مقصد سیرت رسولؐ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر محیط عنوانات پر ریاست آندھراپردیش کے ممتاز علماء و دانشور حضرات بصیرت افروز خطابات کے ذریعہ پیغام سیر

میانمار : بدھ شہریوں کا حملہ، درجنوں مسلمان شہید

ینگون، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں بدھ مذہب کے پیرو کاروں کے مسلم آبادی پر حملوں اور چاقوئوں کے وار نے درجنوں مسلمانوں کو شہید کردیا ہے۔ سال 2014 کا پہلا مہینہ میانمار کے مسلمانوں کیلئے ایک بار پھر خونی ثابت ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ شہریوں نے ریاست راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کو نشانہ بنایا اور درجنوں مسلمانوں ک

اچم پیٹ حضرت نرنجن شاہ ولیؒ کا عرس شریف

کلواکرتی۔17جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت نرنجن شاہ ولیؒ کا عرس شریف ہر سال 17جنوری سے شروع ہوتا ہے جو مسلسل آٹھ دن تک جاری رہتا ہے ۔ تقاریب میں ہندو مسلم یکجہتی کا شاندار نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس عرس شریف میں ہندو برادران وطن بھی لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوتے ہیں جبکہ اس علاقہ میں لمباڑہ طبقہ اکثریت میں ہے ۔ یہ عل

مقررہ وقت میں تعمیری کام انجام نہ دینے پر کارروائی

نظام آباد :17؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے منظورکردہ فلاحی اسکیمات کی عمل آوری میں دلچسپی دکھاتے ہوئے تعمیری کاموں کو فروری کے اختتام تک تکمیل کرنے کی ضلع کلکٹر مسٹر پردومنیا نے آج پنچایتی راج کے انجینئرنگ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ ضلع کلکٹر مسٹر پردومنیا نے آج پرگتی بھون میں پنچایت راج انجینئروں کے ساتھ ایک جائز

اسورہ رسولؐ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین

سدی پیٹ 17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جشن میلاد النبی شہر سدی پیٹ میں بڑے جوش و خروش اور اعلی پیمانہ پر منایا گیا۔ شہر کے مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ 14 جنوری منگل پاسبان ملت سدی پیٹ کے زیر نگرانی مسجد فردوس سے جلوس بعد نماز ظہر نکالا گیا۔ جلوس میں شہر کے بڑے بوڑھے نوجوان اور دینی مدارس کے طلباء نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ جلو

پولیو کے بارے شعور بیداری مہم چلانے کا مشورہ

سرپور ٹاون 17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون مستقر کے سرکاری دواخانہ میں عوام میں پلس پولیو سے متعلق شعور بیداری مہم چلانے کی غرض سے ایک روزہ خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس میں لونوپلی ڈاکٹر کماری سوچترا، ایم پی ڈی او ایم اے علیم، ڈاکٹر اکیل چند کے علاوہ آنگن واڑی ورکرس، آشا ورکرس ،اکشرا ولیج کوآرڈینیٹرس کے علاوہ میڈ

غریب عوام کی طبی خدمات کیلئے اقدامات

مٹ پلی ۔ 17 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پی سی سی سکریٹری ڈاکٹر جے این وینکٹ کی دختر مچماں رشی 13 سالہ حالیہ تین ماہ قبل سڑک حادثہ میں بذریعہ کار جاں بحق ہوگئی تھی ان کی یاد میں مقامی غریب عوام کی طبی خدمات کیلئے مچماں چاریٹبل ٹرسٹ کا قیام ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ یہ ٹرسٹ ڈاکٹر جے این وینکٹ کے پرجا ہاسپ

تصنیف’’دکن کے مورثی قضاۃ‘‘ کی رسم اجراء

گلبرگہ17؍جنوری(جی این اے): قاضی حامد فیصل صدیقی جانشین قاضی شہر گلبرگہ کی اطلاع کے مطابق کل لی لی روز اسکول کے وسیع و عریض آڈیٹوریم میں قاضی شہر جناب الحاج قاضی محمد حسین صدیقی و متولی جامع مسجد قلعہ گلبرگہ کی ترتیب و تالیف و تصنیف شدہ کتاب’’ دکن کے مورثی قضاۃ‘‘ کی رسم اجراء بدست جناب الحاج قمرالاسلام صاحب وزیر برائے وقف و اقلیتی

ایران میں دو ہفتوں میں 40 افراد کو سزائے موت

لندن ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ ایک ہفتے میں 33، جبکہ مجموعی طور پر دو ہفتوں میں 40 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ حقوق انسانی کی عالمی تنظیم نے ایران میں سزائے موت پر عمل درآمد میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے ایران میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کو رو

خدمت خلق ہی اللہ کے قرب کا ذریعہ

کریم نگر 17 جنوری (ای میل) جماعت اسلامی ہند کریم نگر شعبہ خدمت خلق کی جانب سے موسم سرما میں بلانکٹس اور بیڈ شیٹس تقسیم کئے گئے اس موقع پر جناب محمد خیر الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے کہا کہ فلاح پانے والوں کو تین سیڑھیاںچڑھنا پڑتا ہے پہلی سیڑھی ارکان اسلام دوسری سیڑھی بندگی رب اور تیسری سیڑھی خدمت خلق ہے۔ خدمت خلق دین ک

عادل آباد میں مسجد منور کی تعمیر

عادل آباد ۔ 17 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر عادل آباد کے محلہ گھڑیالی گھر میں جدید تعمیر ہونے والی ’’ مسجد منور ‘‘ کے چھت کی تعمیر کا آغاز مولانا اسلام الدین خطیب امام مسجد عثمانیہ کی رخت انگیز دعا کے بعد کیا گیا جبکہ شیخ مختار ، اسد خان ، ڈاکٹر معین بیگ ، نظیر خان ، بشیر احمد ، محمد ظہورالدین ، محمد مشیر الدین ، تمیز بھائی ، شی