پاکستانی عدالت کا مشرف کی گرفتاری سے انکار

اسلام آباد 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی خصوصی عدالت نے جو جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، استغاثہ کی سابق فوجی حکمران کی ’’علامتی گرفتاری ‘‘ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت کی تین رکنی بنچ نے کہاکہ عہدیداروں کی اطلاع کے بموجب مشرف کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ سابق فوجی حکمران صحت کی بنیاد پر 23 جنوری تک عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں۔ موجودہ مرحلہ پر اُن کی گرفتاری کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔