سربجیت کے قتل پر دو پاکستانی قیدیوں پر فرد جرم

لاہور 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) موت کی سزا پانے والے دو قیدیوں کو ہندوستانی شہری سربجیت سنگھ کے قتل میں بھی ماخوذ کیا گیا ہے جنھوں نے یہاں کی ایک جیل میں اُس پر قاتلانہ حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ کوٹ لکھپت جیل میں ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشنس جج نے مقدمہ کی کارروائی کی سماعت کی اور عامر سرفراز عرف تامیا اور مدثر شبیر نامی دو قیدیوں پر فرد

مصر میں 98 فیصد ووٹرس کی نئے آئین کے حق میں رائے دہی

قاہرہ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں فوجی حمایت یافتہ حکومت کی جانب سے کرائے گئے ریفرنڈم میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق 98 فیصد ووٹرز نے نئے آئین کے حق میں ووٹ دے دیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 40 فیصد ووٹرس نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دوسری جانب نئے آمین پر ریفرنڈم کے خلاف متعدد شہریوں میں اخوان المسلمون کے کارکنوں نے احتج

ہندوستانی نژاد امریکی ٹیچر کو اعلیٰ ترین تدریسی ایوارڈ

واشنگٹن 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی امریکی یونیورسٹی کے فزکس کے پروفیسر کو شعبہ تدریس میں اُن کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں باوقار چیری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بلیر یونیورسٹی نے 16 جنوری کو میرا چندرشیکھر نامی خاتون پروفیسر کو باوقار ایوارڈ کے لئے نامزد کیا جو رابرٹ فوسٹر 2014 ء چیری ایوارڈ سے موسوم ہے جو اُنھیں شعبہ تدریس

سونیا گاندھی نے ششی تھرور کی رہائش گاہ پہونچ کر اظہار تعزیت کیا

نئی دہلی ۔ /18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج لودھی ایسٹیٹ میں واقع مرکزی وزیر ششی تھرور کی رہائش گاہ پہونچ کر ان کی بیوی سنندا پشکر کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ سونیا گاندھی نے وہاں تقریباً 6 تا 7 منٹ گزارے ۔ ششی تھرور کی رہائش گاہ پہونچنے والے دیگر سرکردہ قائدین میں وزیر دفاع اے کے انٹونی ‘ سمندر پار ہندوستا

لوک پال کے صدرنشین و ارکان کیلئے درخواستوں کی طلبی

نئی دہلی ۔ /18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے انسداد رشوت ستانی ادارہ لوک پال میں صدرنشین اور ارکان کے تقررات کیلئے آج درخواستیں طلب کئے ہیں ۔ وزارت اُمور ملازمین کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ’’ لوک پال میں صدرنشین اور آٹھ ارکان کے تقررات کیلئے حکومت نے درخواستیں طلب کئے ہیں ۔ اہل و مستحق افسران کی نامزدگیوں سے متعلق ایک مکتو

آج ہند۔ نیوزی لینڈ ونڈے سیریز کا آغاز

نیپئر ۔ 18 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم میں زیادہ تجربات کرنے سے انکار کیا ہے۔ تاہم انھوں نے کہاکہ ورلڈ کپ سے پہلے اُن کے کھلاڑیوں کے لئے یہ ایک اچھا تجربہ ہوگا ۔ دھونی نے کل ہونے والے پہلے ونڈے سے پہلے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ کیا صحیح ہوتا ہے ۔ گریگ چیپل دور کے بعد سے ہم ن

شہزاد کی سنچری کے باوجود پاکستان (291/6) جدوجہد سے دوچار

شارجہ ۔ 18 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور دونوں اوپننگ بیٹسمینوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے لنچ تک بغیر کسی نقصان کے اسکور میں مزید 66رنزکا اضافہ کیا۔ خرم منظور 52 رنز بناکر آؤٹ ہونے والے پاکستان کے پہلے بیٹسمین تھے ۔ اظہر علی کو پریرا نے صرف 8