سربجیت کے قتل پر دو پاکستانی قیدیوں پر فرد جرم

لاہور 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) موت کی سزا پانے والے دو قیدیوں کو ہندوستانی شہری سربجیت سنگھ کے قتل میں بھی ماخوذ کیا گیا ہے جنھوں نے یہاں کی ایک جیل میں اُس پر قاتلانہ حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ کوٹ لکھپت جیل میں ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشنس جج نے مقدمہ کی کارروائی کی سماعت کی اور عامر سرفراز عرف تامیا اور مدثر شبیر نامی دو قیدیوں پر فرد جرم عائد کی۔ سماعت کے دوران فرد جرم کی نقولات دونوں قیدیوں کے حوالے کی گئی۔ اُس کے بعد جج سید انجم رضا سید نے معاملہ کی سماعت کو 20 جنوری تک ملتوی کردیا۔