تلنگانہ بل پر مباحث کے بعد وزرا کا اجتماعی استعفی ممکن

حیدرآباد 18 جنوری ( پی ٹی آئی ) ساحلی آندھرا اور رائلسیما علاقوں سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزرا بشمول چیف منسٹر کرن کمار ریڈی امکان ہے کہ ریاستی اسمبلی میں تنظیم جدید آندھرا پردیش بل 2013 پر مباحث کی تکمیل کے فوری بعد اجتماعی طور پر مستعفی ہوجائیں گے ۔ ریاستی وزیر سماجی بہبوود مسٹر پی ستیہ نارائنا نے آج شام اخباری نمائندوں سے بات چیت ک

آٹو ہڑتال جاری ‘ آج آر ٹی سی چوارہے پر راستہ روکو احتجاج

حیدرآباد 18 جنوری ( پریس نوٹ ) آٹو ڈرائیورس یونین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے آٹو میٹرس کی شرح میں اضافہ اور جرمانوں کی رقم میں کمی کے مطالبہ پر شروع کی گئی آٹو ہڑتال جاری ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹو ڈرائیورس کا مطالبہ ہے کہ میٹرس کی شرح کو پڑوسی ریاستوں کے مماثل کیا جائے اور آٹو ڈرائیورس پر جرمانہ

گھانسی بازار میں 9 قیمتی موقوفہ مکانات فروخت

حیدرآباد ۔ 18 جنوری ۔ گھانسی بازار، چیلہ پورہ کا شمار شہر حیدرآباد کے قدیم محلہ جات میں ہوتا ہے اور اب تو ان بستیوں میں جائیدادوں کی قیمتیں نئے شہر کے کسی بھی علاقہ کی جائیدادوں سے زیادہ ہیں اور ایک منصوبہ بند سازش کے تحت ایک مخصوص طبقہ ان محلوں میں اپنی آبادی کو بڑھانے میں لگا ہوا ہے اور اس کام میں انہیں اپنے عناصر کی سرپرستی اور تعا

اوقافی اراضیات پر کمرشیل کامپلکس کی تعمیر کا بہت جلد آغاز

حیدرآباد۔/18جنوری ، ( سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود محمد احمد اللہ نے اعلان کیا کہ حج ہاوز سے متصل اراضی کے علاوہ خیریت آباد اور بیگم پیٹ پر واقع اوقافی اراضی پر کمرشیل کامپلکس تعمیر کئے جائیں گے اور بہت جلد تعمیری کاموں کا آغاز ہوجائے گا۔ وزیر اقلیتی بہبود نے آج عہدیداروں کے ہمراہ تین اوقافی اراضیات کا معائنہ کیا جہاں کمرشیل کا

دفتر سیاست میں خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 18 جنوری (راست) اداہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین 21 جنوری بروز منگل صبح 9 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال سیاست عابڈس میں مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ خواتین اپنا نام فون نمبر 040-65699966 پر درج کروائیں۔

تقسیم آندھراپردیش و تشکیل تلنگانہ ناگزیر

حیدرآباد ۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) قائد بی جے پی مقننہ پارٹی نے ریاست آندھراپردیش کی تقسیم اور علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کو ناگزیر قرار دیا اور آندھراپردیش کی تنظیم جدید مسودہ بل 2013ء کی بھرپور تائید کرتے ہوئے صدرجمہوریہ کی جانب سے مقررہ مدت میں ہی اس بل کو روانہ کردینے کیلئے اقدامات کرنے کا اسپیکر ریاستی اسمبلی و ریاستی حکومت س

دفتر سیاست میں خواتین کے امراض کا مفت کیمپ

حیدرآباد ۔ 18 جنوری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت خواتین کیمپ 26 جنوری کو 10 بجے دن تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے۔ ماہر امراض نسواں ڈاکٹر آسیہ فرحین ایم ڈی، ڈاکٹر آسیمہ سلطانہ کی زیرنگرانی لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کے عام امراض کے علاوہ مخصوص امراض کی تشخیص کرے گی جس میں بانجھ پن، سفیدپلو،

تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کیلئے مہلت میں اضافہ پر زور

حیدرآباد /18 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے ریاست کی تقسیم کو روکنے کے لئے توقع کے مطابق ایک اور ہتھیار استعمال کیا اور اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر بحث کے لئے مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو مکتوب روانہ کیا۔ واضح رہے کہ صدر جمہوریہ نے اسمبلی کو تلنگانہ مسودہ بل روانہ کرتے

پروفیسر ایس اے شکور اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر و وائس چیرمین مقرر

حیدرآباد۔/18جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی کو نائب صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر آندھرا پردیش ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج احکامات جاری کئے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے احکامات کی اجرائی کے بعد نئی ذمہ داری سنبھال لی

تیونس، ہندوستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند

حیدرآباد۔/18جنوری، ( سیاست نیوز) ہندوستان میں تیونس کے سفیر ہز ایکسلینسی طارق اذعوز نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور تیونس کی دوستی 1958 سے قائم ہے اور اس میں روزافزوں استحکام ہورہا ہے۔ تیونس کے قائدین ہندوستانی جمہوریت اور یہاں کی قیادت سے ہ

تشکیل تلنگانہ میں کوئی رکاوٹ نہیں : جناب محمد سلطان احمد

حیدرآباد ۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) دہلی میں منعقدہ اے آئی سی سی اجلاس میں ضلع عادل آباد کے دو بزرگ قائدین مسٹر حمد سلطان احمد رکن اے آئی سی سی، مسٹر سی رامچندر ریڈی ے شرکت کی۔ دہلی سے محمد سلطان احمد نے فون پر نمائندہ سیاست جلیل ازہر کو بتایا کہ سونیا گاندھی نے واضح انداز میں کہہ دیا ہیکہ اب تلنگانہ کی تشکیل میں کوئی رکاوٹ کا سوال ہی پیدا

رقم نہ دینے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی نذرِ آتش

حیدرآباد۔/18جنوری، ( سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک شرابی شخص نے شراب پینے کے لئے رقم نہ دینے پر اپنی بیوی کو زندہ جلادیا۔ الوال پولیس ذرائع کے مطابق 28سالہ گنتی رما جو امبیڈکر نگر الوال کے ساکن راجیہ کی بیوی تھی۔ ان کی شادی گیارہ سال قبل ہوئی تھی۔ راجیو بلدیہ میں ملازم تھا لیکن اس کی شراب پینے کی عادت اور حرکتوں سے اس کی ملازمت بھ

سائبرآباد بم اسکواڈ کی شمس آباد ریلوے اسٹیشن میں اچانک تلاشی

شمس آباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) سائبر آباد بم اسکواڈ کی عمدہ نگر ( شمس آباد ) ریلوے اسٹیشن میں اچانک تلاشی مہم سے مسافرین میں سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے بموجب سائبرآباد بم اسکواڈ آر ایس آئی کی قیادت میں بم اسکواڈ نے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے ہمراہ شمس آباد عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن میں تلاشی لی۔ ریلوے اسٹیشن میں ایک نامعلوم بیاگ پایا گ

خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) ملکا جگیری کے علاقہ میں شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23سالہ نفیس النساء جو شا د اللہ نگر مولاعلی علاقہ کے ساکن محمد غوث کی بیوی تھی اس خاتون نے زائد جہیز کے مطالبہ و ہراسانی کا شکار ہوکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

انتقال

حیدرآباد۔/18جنوری، ( تبارک نیوز ) دکن کی ممتاز و علمی شخصیت حضرت مولانا عبدالقدیر صدیقی حسرت ؒ نبیرہ مولانا شاہ محمد اعظم الدین صدیقی موظف جوائنٹ ڈائرکٹر سوشیل ویلفیر ڈپارٹمنٹ اے پی و معتمد عمومی کل ہند جمعیتہ المشائخ ولد مولانا انوار الدین صدیقی ؒ کا بعمر 86سال آج صبح صدیق گلشن واقع بہادرپورہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ح

فرقہ بواہیر کے رہنما سیدنا برہان الدین کے آخری دیدار کے موقع پر بھگدڑ

ممبئی ۔ /18 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) فرقہ بواہیر داؤدی کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین کے سانحہ ارتحال پر لاکھوں سوگواران آخری دیدار کیلئے جمع ہوئے اور اسی دوران اچانک بھگدڑ میں 18 افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ۔ یہ افسوسناک سانحہ میٹروپولیٹین شہر ممبئی کے مالا بارہل میں پیش آیا۔ سیدنا برہان الدین کا کل ان کے مکان می