انتقال

حیدرآباد۔/18جنوری، ( تبارک نیوز ) دکن کی ممتاز و علمی شخصیت حضرت مولانا عبدالقدیر صدیقی حسرت ؒ نبیرہ مولانا شاہ محمد اعظم الدین صدیقی موظف جوائنٹ ڈائرکٹر سوشیل ویلفیر ڈپارٹمنٹ اے پی و معتمد عمومی کل ہند جمعیتہ المشائخ ولد مولانا انوار الدین صدیقی ؒ کا بعمر 86سال آج صبح صدیق گلشن واقع بہادرپورہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر حافظ عبدالرزاق صدیقی سجادہ نشین حضرت عبدالقدیر صدیقی حسرت بحرالعلوم نے پڑھائی۔ تدفین احاطہ درگاہ صدیق گلشن میں عمل میں آئی۔ مولانا شاہ محمد اعظم الدین صدیقی حسرت کے انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی علمائے کرام و مشائخین عظام، خانوادہ حضرت بحرالعلوم، مریدین، متوسلین و معتقدین کی کثیر تعداد نے مرحوم کے گھر پہنچ کر آخری دیدار کیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9676378351پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 20جنوری بعد نماز مغرب احاطہ درگاہ حضرت عبدالقدیر صدیقی بحرالعلوم واقع بہادر پورہ میں مقرر ہے۔

٭ حضرت خواجہ ابو المکرم شاہ محمد عبداللطیف خالدی چشتی القادری کا انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ 19جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد فاطمہ معین باغ ریاست نگر میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700333274 ، 9390653609 پر ربط کریں۔

٭ جناب مرزا شجاعت علی بیگ مرحوم عرف حسن بھائی ابن مرزا احمد علی بیگ مرحوم کا 16ربیع الاول کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دامن کوہِ مولا علی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 18ربیع الاول بروز پیر بعد مغرب عاشور خانہ حسینیہ علی ابن ابی طالب کوہِ مولا علی میں مقرر ہے۔مولانا سید عباس حسین بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 93911663602 ، 9502660979 پر ربط کریں۔

٭ جناب شیخ خواجہ المعروف خواجہ بھائی ولد جناب شیخ مومن مرحوم کا 18جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حکیم وزیر علی فتح دروازہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین گنگا نگر سے متصل قبرستان ( مولا کا چھلہ ) روڈ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار مسجد مذکور بالا میں ہی بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9703728421 پر ربط کریں۔

٭الحاجہ محترمہ رحمت النساء زوجہ الحاج سید احمد ساکن سلطان شاہی مراد محل امان نگر بی کا بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار 19جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد قباء مراد محل میں ادا کی جائے گی اور تدفین میر کادائرہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر8096048966 پر ربط کریں۔

جناب محمد جمال ولد جناب محمد عبدالرحمن مرحوم کا آج بعمر 74 سال انتقال ہوگیا۔ وہ علیل تھے۔ اتوار کو بعد نماز ظہر 1.15 جامع مسجد ویسٹ ماریڈ پلی سکندرآباد میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور آبائی قبرستان واقع بوئن پلی سکندرآباد میں تدفین عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 040-27803228 ، 9032458868 پر ربط کریں۔

٭٭ ( راست ) محترمہ سیدہ شمیم سلطانہ زوجہ محمد بشیر الدین کا بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد معراج کرما گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 19جنوری بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد قباء روز لینڈ کالونی سعید آباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9948118258 پر ربط کریں۔