پاکستان میں گھریلو خادم کا اقدام خودکشی

کراچی 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایک 12 سالہ ہندو گھریلو خادم لڑکے نے ایک عمارت کی چھٹویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تا کہ وہ اپنے مالک کے مظالم سے بچ سکے ۔ اس کا مالک منہال پولیس کی تحویل میں ہے لیکن اس نے دعوی کیا ہے کہ لڑکا پہلی منزل سے پھسل کر گڑ پڑا تھا۔ داخلی سندھ کے شہر میر پور خاص کا متوطن ہریش اس کے دیہات سے معمول کی تنخواہ پ

شام کے موضوع پر چوٹی کانفرنس میں شرکت کی درخواست ایران نے قبول کرلی

اقوام متحدہ 20جنوری (سیاست ڈاٹ کام )اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے سوئٹزر لینڈ میںشام امن مذاکرات میںشرکت کی ایران کو دعوت دی۔ وزیر خارجہ ایران محمد جواد زریف نے مبینہ طور پر عہد کیاکہ وہ مذاکرات میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔ بی بی سی کے بموجب ایران نے امن مذاکرات میں شرکت کی بانکی کی مون کی دعوت قبول کرلی ہے تاہم

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں کاروان امن بس مسدود

سرینگر ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مقبوضہ کشمیر کے حکام نے ایل او سی پر سرینگر تا مظفر آباد چلائی جانے والی بسوں کو آگے بڑھنے سے ر وک دیا تاکہ ہندوستانی حکام کی جانب سے ایک گرفتار شدہ پاکستانی ڈرائیور کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالا جاسکے جسے 100 کروڑ روپئے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ دریں اثناء ریجنل پا

’’کرسی کی عزت برقرار رکھیں‘‘

نئی دہلی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے تحقیقات کی تکمیل سے قبل دہلی پولیس کے خلاف کارروائی کرنے سے آج صاف طورپر انکار کردیا اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے عہدہ کا وقار برقرار رکھیں۔ ریل بھون کے باہر کجریوال کے احتجاجی دھرنا کے بارے میں ایک سوال پر شنڈے نے جواب دیا کہ انھیں

دہلی میں کہر متعدد پروازیں متاثر

نئی دہلی ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دارالخلافہ میں شدید کہر کی وجہ سے ٹرینیں اور فضائی خدمات شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ آئی جی آئی پر کم و بیش 50 قومی اور بین الاقوامی پروازوں کی اوقات میں تبدیلی کی گئی جبکہ آٹھ پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑدیا گیا ۔ صبح 5-30 تا 9-30 کے درمیان یہاں پہنچنے والی پروازوں کا رخ احمد آباد اور چندی گڑھ ک

جموں و کشمیر میں 73 ویں آئینی ترمیم کے مطالبہ میں شدت

جموں ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی پنچایت مجلس نے آج سنگین نتائج کا انتباہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دستور ہند میں 73 ویں ترمیم کے بل کو 3 فروری تک جموں و کشمیر اسمبلی میں متعارف کیا جائے ۔ آل جموں اینڈ کشمیر پنچایت کانفرنس (AJKPC) نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر الزام عائد کیا کہ ان کی حکومت منتخبہ سرپنچوں کو مستعفی ہونے پر مجبور کر رہی ہے

منموہن سنگھ ’’مستعار‘‘وزیراعظم،الیکشن سے گریزمعنی خیز

جئے پور۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا نے آج کہا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ نے اپنی دس سالہ میعاد کے دوران ایک الیکشن بھی نہیں لڑا ، جس سے یہ مثال قائم ہوسکتی ہے کہ وہ دراصل ’مستعاروزیراعظم ‘ ہیں۔ جئے پور ادبی فیسٹول کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یشونت سنہا نے کہا کہ ’’ یہ سچ ہے کہ ہندوس

عشرت کیس : سی بی آئی ضمنی چارج شیٹ پیش کرسکتی ہے

نئی دہلی۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں سی بی آئی کی جانب سے ضمنی چارج شیٹ بھی پیش کی جاسکتی ہے ، بشرطیکہ آئی بی افسران کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے قانونی رائے اندرون دس یوم موصول نہ ہوجائے ۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ اگر چارج شیٹ کی پیشکشی سے قبل قانونی رائے وصول نہیں ہوتی تو یہ ادارہ عدالت مجاز کو مطلع کر

ہندوستان طالبان کا اگلا نشانہ ہوسکتا ہے ؟ نارائنن

نئی دہلی ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق قومی سلامتی مشیر ایم کے نارائنن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہ وئے کہا کہ اگر دہشت گرد گروپس جیسے طالبان نے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرلیا تو اس صورت میں ہندوستان ان کا اگلا نشانہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ پاکستان ہنوز جہادیوں کی مدد کرتا آرہا ہے جو یقیناً ایک

کمار وشواس پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام

لکھنو ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد کمار وشواس کے خلاف ویڈیوز کے ذریعہ مذہبی جذبات کو ٹھیس لگانے کے ریمارکس کرنے پر معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ مذکورہ ویڈیوز آن لائین پر دستیاب ہیں۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ معاملہ جنرل سکریٹری سری رام جنم بھومی سیوا سمیتی آر پی مشرا کی جانب سے درج کروایا گیا ہے جہاں کمار وشواس نے مبی

ہندوستان کے سیکولرازم اور جمہوریت پر دہشت گرد حملہ کی کوشش

نئی دہلی 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )دہشت گرد اور انتہا پسند ہندوستان کے جمہوری اور سیکولر تانے بانے پر حملہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ ہر شخص کو پریشان کرنا جاری رکھیں گے۔مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہا کہ ملک کو لاحق خطرہ صرف روایتی نوعیت کے نہیں ہیں بلکہ چند دنوں سے نامعلوم علاقوں ،طریقوں اورمقاصد سے ابھر رہے ہیں۔صیانتی محکموں کو ا

طاقتور علاقائی پارٹیوں سے اتحاد سیاست میں انقلابی تبدیلی پیدا کرسکتا ہے:سی پی آئی ایم

کانچی پورم ( ٹاملناڈو )20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) طاقتور علاقائی پارٹیوں جیسے کُل ہند انا ڈی ایم کے کے ساتھ سی پی آئی ایم کا اتحاد سیاست میں انقلابی تبدیلی پیدا کرسکتا ہے۔ افراد جیسے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کے ساتھ اتحاد سے ’’کرپشن اور بنیاد پرستی‘‘ کی جڑواں برائیوں کو نکال باہر نہیںکیا جاسکتا۔ سی پی آئی ایم کے ق

حکومت دھرنوں سے نہیں چلتی،ڈگ وجئے سنگھ کی کیجریوال پر تنقید

بھوپال 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریسی قائد ڈگ وجئے سنگھ نے آج چیف منسٹر دہلی ارویند کیجریوال پر پولیس عہدیداروں کے خلاف فرائض سے غفلت کے الزام میں کارروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ کی قیام گاہ پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ’’سڑکوں پر‘‘ نہیں چلائی جاتی۔ انہوں نے

مودی کی زیر قیادت وزارت عظمی کے آرزو مند کئی قائدین

بھوپال 20جنوری سیاست ڈاٹ کام)نریندر مودی کے وزارت عظمی کا خواب دیکھنے کا مذاق اڑاتے ہوئے کانگریس کے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ کئی قائدین بشمول سماجوادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ بھوپال میں اپنی قیام گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی کرسی کے آ

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کانگریس کچھ بھی کرسکتی ہے: راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو عین عام انتخابات سے قبل ایک زبردست سیاسی فائدہ ہوا ہے کیونکہ بہار سے لوک سبھا کے وہ موجودہ آزاد ارکان پوتول کماری اور اوم پرکاش یادو نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پوتول کماری جو نومبر 2010 ء میں اپنے شوہر اور ایم پی وجئے سنگھ کے انتقال کے بعد بنکا حلقہ سے انتخابات جیت کر ایم پی بن گئی

مودی اب شخصی تنقیدوں پر اتر آئے ہیں:منی شنکر ایئر

چینائی 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ’’چائے بیچنے والا‘‘کے کانگریسی رکن پارلیمنٹ منی شنکر ایئر کے تذکرہ پر ایک تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے ۔ انہوں نے آج نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ قائدین پر شخصی حملہ کرنے پر اتر آئے ہیںکیونکہ انہیں ’’منہ توڑ جواب ‘‘ملا تھا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کو شخصی حملوں کی پست ترین سطح تک پہنچانے والے ن

چیف منسٹر اور وزراء کا دھرنا مضحکہ خیز :بادل

چندی گڑھ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل نے آج چیف منسٹر دہلی ارویند کیجریوال اور ان کے وزراء کے دہلی میں دھرنا دینے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ یہ دستور کی روح کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کسی شخص کا دھرنا مضحکہ خیز معلوم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی مقدمہ میں ایف آئی آر درج کرنے کے

کیرتی لابس پر ڈائمنڈ نیکلس کلکشن کا آغاز

حیدرآباد ۔ 20 جنوری (پریس نوٹ) مشہور پریمیم جیولری برانڈ، کیرتی لالس کی جانب سے اس کی 75 سالہ تقاریب کے سلسلہ میں اس کے آوٹ لیٹ پر ایک بڑے ڈائمنڈ نیکلس کلکشن کو متعارف کیا گیا ہے، جس کا آغاز مسٹر سورج شانتا کمار، ڈائرکٹر بزنس اٹریٹیجی، کیرتی لاس نے کیا۔ اس خصوص میں ڈائمنڈ کلکشن کو خاص قیمت پر پیش کیا جارہا ہے۔

انیس الغرباء میں عرصہ بعد بڑے پیمانے پر تعمیری کام

حیدرآباد ۔ 20 جنوری ۔ دین اسلام میں یتیموں و یسیروں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ ہمارے نبی ﷺ نے امت کو بار بار یتیم و یسیروں سے شفقت سے پیش آنے، ان کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور ان کی جائیدادوں کی حفاظت کی ہدایات دی ہیں۔ ہمارے شہر حیدرآباد میں اللہ عزوجل کے ایسے کئی نیک بندے گذرے ہیں، جنہوں نے یتیم و یسیر بچوں کی تعلیم و تربیت، ان کی رہائش و ط