پاکستان میں گھریلو خادم کا اقدام خودکشی

کراچی 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایک 12 سالہ ہندو گھریلو خادم لڑکے نے ایک عمارت کی چھٹویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تا کہ وہ اپنے مالک کے مظالم سے بچ سکے ۔ اس کا مالک منہال پولیس کی تحویل میں ہے لیکن اس نے دعوی کیا ہے کہ لڑکا پہلی منزل سے پھسل کر گڑ پڑا تھا۔ داخلی سندھ کے شہر میر پور خاص کا متوطن ہریش اس کے دیہات سے معمول کی تنخواہ پر گھریلو خادم کی حیثیت سے کام کرنے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ یہ لڑکا جناح ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔ اس نے اپنے مالک کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ اس نے نقد رقم چرائی تھی۔