تلنگانہ بل جامع نہیں ، ترمیمات کی ضرورت

نئی دہلی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ آندھراپردیش کی تقسیم سے متعلق تلنگانہ بل جامع نہیں ہے اور سیما۔آندھرا عوام کی فکر و تشویش کو دور کرنے کیلئے اس میں ترمیمات ضروری ہیں۔ اپوزیشن جماعت نے جس کی تائید پارلیمنٹ میں اس بل کی منظوری کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے کانگریس پر اس مسئلہ کو اپنا داخلی معاملہ تصور کرتے ہوئے

خواتین تحفظ بل کیلئے راہول کی پرزور حمایت

بھوپال ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول گاندھی نے آج خواتین کے تحفظ بل کی عاجلانہ منظوری کیلئے پرزور حمایت کی اور عزم کیا کہ قائدانہ عہدوں پر ’’ممکنہ طورپر زیادہ سے زیادہ ‘‘ خواتین کو فائز کرنے کی سمت کام کریں گے ، اور یاد دہانی کرائی کہ اُن کی دادی اندراگاندھی ، گاندھی گھرانے میں ’’باس‘‘ ہوا کرتی تھیں ۔ نائب صدر کانگریس نے خوا

گجرات واقعہ کو فراموش یا معاف نہیں کیا جاسکتا

پٹنہ ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو نریندر مودی کی مدافعت کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ گجرات میں 2002 ء میں جو کچھ ہوا اُسے ’’فراموش یا معاف ‘‘ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ ’’آپ بھلے ہی کچھ بھی کہہ لیں لیکن گجرات میں جو کچھ پیش آیا اُسے بھلایا یا معاف نہیں کیا جاسکتا

سنندہ کی موت کا سبب ڈرگ کی زیادہ مقدار

نئی دہلی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) خواب آور ادویات کی حد سے زائد خوراک بظاہر مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندہ پشکر کی گزشتہ جمعہ کو پراسرار موت کا سبب معلوم ہوتی ہے ، ایمس کے ڈاکٹروں کی رپورٹ سے یہ بات معلوم ہوئی ، جنھوں نے اُن کا پوسٹ مارٹم کیا ہے۔ ایمس کے ذرائع نے بتایا کہ ’’ ڈرگ اوور ڈوز ‘‘ جو باالفاظ دیگر ادویات کے زہریلے حد

پاسوان کا نتیش سے اظہارتشکر ، کانگریس سے وابستگی کا اعادہ

پٹنہ ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار کا اُن کے ستائشی تبصرہ کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ اُن کی پارٹی کانگریس کے ساتھ ہے اور اتحاد کے بارے میں اپنے فیصلے کے مطابق عمل کرے گی ۔ ’’میں چیف منسٹر کا اُن کی جانب سے احترام اور ستائشی الفاظ کے لئے شکریہ ادا کر

کجریوال اور وزراء کا مرکز کیخلاف ریل بھون کے باہر دھرنا

نئی دہلی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال اور ان کے وزراء نے حیرت انگیز اقدام کے طورپر آج یہاں ریل بھون کے باہر دھرنا منظم کرتے ہوئے ان پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جنھوں نے جنوبی دہلی میں گزشتہ ہفتے منشیات اور قحبہ گری کے ایک ریاکٹ پر دھاوا کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ کجریوال نے انتہائی سخ

خلیج میں این آر آئیز کو راغب کرنے شاذیہ علمی کا دورہ

دبئی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی یو اے ای میں این آر آئیز کو راغب کرنے کی کوشش میں مصروف ہے جیسا کہ ایک سینئر پارٹی لیڈر نے اس خلیجی ملک کا دورہ کرتے ہوئے ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقاتیں کی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی ترجمان شاذیہ علمی جو گزشتہ ہفتہ یو اے ای میں تھیں ، اُن کے حوالے سے مقامی میڈیا نے کہا کہ ’’ہم شہریوں کی آو

۔ کا کامیاب تجربہ IV اگنی

بالاسور۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے 4000 کیلومیٹر کے فاصلہ تک وار کرنے والے نیوکلیئر صلاحیتی بالسٹک میزائیل اگنی ۔ IV کا آج کامیاب تجربہ کیا جس کے ساتھ ہی یہ میزائیل اب فوج میں شمولیت کیلئے تیار ہوگیا ہے ۔ انٹگریٹیڈ ٹسٹ رینج کے ڈائرکٹر ایم وی کے وی پرساد نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’تجرباتی فائرنگ مکمل طورپر کامیاب رہی ۔ میزائی

ایران میں افزودہ یورانیم پیداوار جزوی بند

تہران ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج سے افزودہ یورانیم کی 20 فیصد پیداوار کو روک دیا جس کے ساتھ ہی اس کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ کیا گیا عبوری سمجھوتہ نافذ الاثر ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے ایٹمی نگرانکار ادارہ نے بھی ایران میں نیوکلیئر پروگرام کی جزوی تخفیف کی توثیق کردی ہے جو 5+1 عالمی طاقتوں امریکہ ، چین

عراق میں سلسلہ وار دھماکے، 28 ہلاک

بغداد۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وسطی بغداد میں آج تباہ کن سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجہ میں کم سے کم 28 افراد ہلاک ہوگئے ، اس دوران سرکاری عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ سے ربط رکھنے والے جنگجو جو گزشتہ ماہ اس جنگ زدہ ملک کے ایک شہر پر قبضہ کرچکے تھے اور جن کے پاس اسلحہ کا کافی ذخیرہ ہے، قومی دارالحکومت میں داخل ہوچکے ہیں۔ بغداد

قائد اپوزیشن ملائیشیاء کے جاپان میں داخلے پر امتناع ،انور ابرہیم کو صدمہ

کوالالم پور 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ملائیشیاء کے قائد اپوزیشن انور ابراہیم نے آج کہا کہ ان کے جاپان میں داخلے پر امتناع عائد کرنے سے وہ الجھن اور صدمہ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کی پارٹی نے اندیشہ ظاہر کیا کہ ملائیشیا کی برسر اقتدار مخلوط حکومت اس اقدام کے پس پردہ ہے۔ انور ابراہیم نے کہا کہ وہ ایک خانگی دورہ پر نریتا انٹرنیشنل ایرپورٹ پہن

برطانوی جنگجووں کو شام میں جہاد کی تربیت کا انکشاف

لندن 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )القاعدہ سینکڑوں برطانوی عوام کو شام میں جنگ کرنے اور جہادی بننے کی تربیت دے رہا ہے اور ان پر زور دے رہا ہے کہ جب وہ اپنے وطن واپس ہوں تو وہاں بھی حملے کریں ۔ آج کے روزنامہ ڈیلی ٹیلی گراف میں ایک منحر ف شخص کا انٹرویو شائع کیا گیا ہے اس شخص مراد نے جو اسلامی مملکت عراق کا ایک سخت گیر بنیاد پرست ہے اور الشمس سے

پاکستانی فوجی ہیڈکوارٹرس کے قریب خودکش دھماکہ ، 13 ہلاک

اسلام آباد ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوجی چھاؤنی کے شہر راولپنڈی میں واقع پاکستانی فوجی ہیڈکوارٹرز کے قریب طالبان کے ایک خودکش بمبار نے آج خود کو دھماکہ سے اڑالیاجس کے نتیجہ میں بشمول چھ سپاہی 13 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس سے ایک دن قبل کنٹونمنٹ میں دھماکہ کے نتیجہ میں کم سے کم 20 فوجی سپاہی ہلاک ہوگئے تھے ۔ بمبار نے اپنے جسم سے

نیوزی لینڈ میں زلزلہ،بڑے پیمانے پر کوئی نقصان نہیں

ویلنگٹن 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایک طاقتور زلزلہ آج نیوزی لینڈ کے شمالی زیریں جزیرے کو دہلانے کی وجہ بن گیا جس میں دارالحکومت ویلنگٹن بھی شامل ہے حالانکہ فوری طور پر بڑے پیمانے پر کسی نقصان یا کسی کے زخمی ہوجانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے زلزلہ کا مبدا قصبہ ماسٹر ٹن کے شمال مشرق میں 38 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھا ۔ زلزلہ کا جھٹلہ 3.52

دبئی میں ملازمہ سے دست درازی پر ہندوستانی کو جیل

دبئی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دبئی میں ایک 26 سالہ ہندوستانی کو اس علاقہ میں ایک اپارٹمنٹ کے لفٹ میں گھریلو خادمہ پر دست درازی کا جرم ثابت ہونے پر 3ماہ کی سزائے قید دی گئی ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق فوجداری عدالت نے ملزم جو ایک جوس بار کا ملازم ہے ، اُس کے بیان کی سماعت کی ۔ ملزم کی شناخت میں صرف ایم آر کے حروف ظاہر کئے گئے ہیں۔ بتایا گ

مصر میں حادثہ ،19 ہلاک

قاہرہ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی مصر کی ایک قومی شاہراہ پر ایک منی بس اور لاری کے تصادم کے نتیجہ میں کم از کم 19 افراد بشمول 5 بجے ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے شہر عیدفو میں پیش آیا جو اسوان کے شمال میں واقع ہے۔ بس قاہرہ جارہی تھی اور مسافرین میں پانچ بچے بھی شامل تھے ۔ صوبائی گورنر نے 15 جنوری کو مقرر یوم اسوان تقاریب منسوخ کرد

چین کے ایر پورٹ پر چاقو زنی کے ذریعہ تین افراد زخمی

بیجنگ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) چاقو لہراتے ہوئے ایک شخص نے شمال مغربی چین کے ایک ایر پورٹ پر صیانتی عملے کے تین افراد کو زخمی کردیا۔ اس شخص کو جس کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔ ایر پورٹ سے منتقل کردیا گیا۔ مبینہ طور پر ایر پورٹ لانزاو میں اس شخص نے اچانک چاقو لہراتے ہوئے لوگوں پر اندھا دھند حملے شروع کردیئے تھے ۔ صیانتی عملے ک

فلسطین ۔ اسرائیل مذاکرات کی ناکامی پر مشرق وسطیٰ کو خطرہ : شمعون پیریز

یروشلم ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے صدر شمعون پیریز نے آج خبردار کیا کہ رواں فلسطین ۔ اسرائیل امن بات چیت ناکام ہوجانے کی صورت میں سارے مشرقی وسطیٰ میں تشدد پھوٹ پڑسکتا ہے ۔ مسٹر پیریز نے رومانیہ کے صدر ترائیان باسیسکو سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’یہ انتہائی اہم ہے کہ رواں مذاکرات کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جائے ‘‘۔ انھوں ن

بنگلہ دیش میںفوج اور جماعت اسلامی قائد میں فائرنگ کا تبادلہ

ڈھاکہ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )بنیاد پرست جماعت اسلامی کے ایک مقامی قائد بنگلہ دیش کی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے جبکہ فوج پارٹی کے خفیہ ٹھکانوں میں سے ایک پر دھاوا کررہی تھی۔ اسسٹنٹ سکریٹری جنرل ضلع مہر پور جماعت اسلامی 35 سالہ طارق محمد سیف الاسلام پولیس کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کی کوشش کے دوران ہلاک کردیئے گئے ۔ اط

پاکستان میں انسداد دہشت گردی فنڈس کا تحفوںکیلئے استعمال

اسلام آباد 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کی وزارت داخلہ کے سابق عہدیداروں اور ان کے ماتحت محکموں کے عہدیداروں نے اپنے غیر ملکی دوروں کے موقع پر خفیہ طور پر جو انسداد دہشت گردی فنڈ حاصل کیا تھا اسے لاکھوں روپئے مالیتی اپنے بلز ادا کرنے اور ملک کی بڑی شخصیتوں اور قریبی رشتہ داروں کو تحفے روانہ کرنے کیلئے استعمال کیں۔ ذرائع ابلاغ کی